شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی و زیرڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی  پالیسی ترقی پذیر  ہونے کے ساتھ ساتھ  عملی بھی ہے


جناب سنگھ نے مشہور کاٹن یونیورسٹی کے احاطے میں طلباء کے لئے نئے ہاسٹلز کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 24 FEB 2021 8:38PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی مرکزی وزیر  (آزادانہ چارج)نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ترقی پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ عملی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار نافذ ہونے کے بعد یہ تعلیمی پالیسی انقلابی تبدیلی کی حامل بننے جارہی ہے۔اس تعلیمی پالیسی کے مثبت نتائج اگلی نسل میں دکھائی دیں گے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ  مشہور کاٹن یونیورسٹی کے احاطے میں نئے ہاسٹلز کا سنگ بنیاد  رکھنے کے بعد اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یہ یونیورسٹیاں سابقہ کاٹن کالج کی توسیع ہے۔ یہ کالج برٹش حکومت کے دوران 1901ء شمال مشرق میں قائم ہونے والا پہلا ڈگری کالج ہے۔ کالج کا نام برطانوی گورنر جناب کاٹن کے نام پر رکھا گیا تھا۔ سات منزلہ ہوسٹل کی عمارتوں کی تعمیر کا پورا خرچ شمال مشرقی کونسل(این ای سی)کے ذریعے برداشت کیا جائے گا۔یہ کونسل شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت  سے منسلک ہے۔ہاسٹل کی عمارتوں کی تعمیر کےلئے تقریباً 40 کروڑ روپے کی رقم پہلے ہی مختص کردی گئی ہے۔

 

001.jpg

 

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت  اور شمال مشرقی کونسل پچھلے چھ برسوں کے دوران بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے الگ بھی اپنی سرگرمیوں کو توسیع دی ہے اور تعلیم و صحت کے سیکٹر میں وسیع تعاون دے رہے ہیں۔ انہوں نے دو برس پہلے بنگلور یونیورسٹی کے احاطے میں شمال مشرقی کونسل کے ذریعے تعمیر کردہ نورتھ ایسٹ گرلز ہاسٹلز اور نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس ہاسٹلز کا ذکر کیا۔نارتھ ایسٹ اسٹوڈنٹس ہاسٹل کی  تعمیر کا کام جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو)نئی دہلی، کے کیمپس میں جاری ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اسی طرح صحت کے سیکٹر میں شمال مشرقی کونسل ، جوہری توانائی کے  محکمے اور ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال  ،ممبئی کے اشتراک سے گواہاٹی میں ڈاکٹر بی بروا اسپتال کو اَپ گریڈ کرکے سُپر اسپیشلٹی کینسر تعلیمی اسپتال میں تبدیل کردیا ہے۔ اس اسپتال میں ڈی ایم آن کولوجی اور ایم سی ایچ آن کولوجی کورسیز  کی شروعات  کی گئی ہے۔

 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے لائی گئی نئی قومی تعلیمی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ اس تعلیمی پالیسی میں کچھ انقلابی چیزیں شامل کی گئی ہیں، جو گلوبل انڈیا کی ضرورتوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ اور ا خراج کے ضابطوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس سے طالب علم کو اپنی لیاقت کی بنیاد پر اپنا تعلیمی کورس چھوڑنے کی اجازت کے ساتھ ساتھ بعد میں کورس میں دوبارہ شامل ہونے کا متبادل بھی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ تعلیمی پالیسی نوجوان صلاحیتوں اور اُن کے ہنروں کو مہمیز کرنے اور سنوارنے میں بھی ایک بڑی مددگار ثابت ہونے جارہی ہے۔

 

*************

 

ش ح۔م ع۔ ن ع

 (U: 1923)



(Release ID: 1700994) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Manipuri