وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت نے اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( انٹرمیڈیئری گائیڈ لائن اور ڈجیٹل میڈیا ایتھک کوڈ ) رول 2021 نوٹیفائی کئے
سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا ہندوستان میں کاروبار کے لئے خیرمقدم ہے لیکن انہیں آئین اور ہندوستان کے قوانین پر عمل کرنا ہو گا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یقیناً سوال پوچھنے اور نکتہ چینی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے عام استعمال کرنے والوں کو با اختیار بنایا ہے لیکن انہیں اس کے بیجا اور غلط استعمال کے خلاف جوابدہی کی ضرورت ہے
نئے ضابطوں میں سوشل میڈیا کے عام استعمال کرنے والوں با اختیار بنایا گیا ہے اور اُن کی شکایات کے مقررہ وقت میں حل کے لئے ایک نظام مقرر کیا ہے
ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی سے متعلق ضابطوں میں اِن ہاؤس اور خود انضباطی نظام پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ، جس کے ذریعے صحافت اور تخلیقی آزادی کو بر قرار رکھتے ہوئے شکایات کے حل کا ایک بہتر نظام فراہم کیا گیاہے
مجوزہ فریم ورک ترقی پسند ، آزاد اور عصری معیار کے ہیں
اس میں تخلیقیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کو کچلنے سے متعلق تمام شبہات کو دور کرتے ہوئے عوام کی مختلف تشویش کو حل کیا گیا ہے
Posted On:
25 FEB 2021 3:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 فروری / ڈجیٹل میڈیا سے متعلق شفافیت میں کمی ، جوابدہی اور استعمال کرنے والوں کے حقوق سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے دوران عوام اور تمام فریقوں کے ساتھ مناسب صلاح و مشورے کے بعد اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( انٹر میڈیئری گائیڈ لائن اور ڈجیٹل میڈیا ایتھک کوڈ ) رول - 2021 ، اطلاعاتی ٹیکنا لوجی قانون ، 2000 کی دفعہ 87 ( 2 ) کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تیار کئے گئے ہیں اور یہ رول ان سے پہلے کے اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( انٹر میڈیئرئ گائیڈ لائن ) رول – 2011 کی جگہ لیں گے ۔
اِن رولس کو قطعی شکل دیتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی دونوں وزارتوں اور اطلاعات و نشریات کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم وغیرہ سے متعلق میکنزم کے لئے آپس میں صلاح و مشورہ کیا تھا ۔
ان رولس کے حصہ - II کا نفاذ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے ذریعے کیا جائے گا ، جب کہ کوڈ آف ایتھکس اور طریقۂ کار اور ڈجیٹل میڈیا سے متعلق تحفظات کے بارے میں حصہ – III کا نفاذ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے کیا جائے گا ۔
پس منظر :
ڈجیٹل انڈیا پروگرام ، اب ایسی تحریک بن چکا ہے ، جو عام ہندوستانیوں کو ٹیکنا لوجی کی قوت سے با اختیار بنا رہا ہے ۔ موبائل فون ، انٹرنیٹ وغیرہ کے وسیع پھیلاؤ سے بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، ہندوستان میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ عام آدمی بھی قابلِ قدر طریقے سے ، اِن پلیٹ فارمس کو استعمال کر رہے ہیں ۔ کچھ ایسے پورٹل ، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بارے میں تجزیہ شائع کرتے ہیں ، انہوں نے ہندوستان میں بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کی بنیاد کے بارے میں مندرجہ ذیل تفصیلات پیش کی ہیں :
- واٹس ایپ استعمال کرنے والے : 53 کروڑ
- یو ٹیوب استعمال کرنے والے : 44.8 کروڑ
- فیس بک استعمال کرنے والے : 41 کروڑ
- انسٹا گرام استعمال کرنے والے : 21 کروڑ
- ٹوئیٹر استعمال کرنے والے : 1.75 کروڑ
سوشل میڈیا کے اِن پلیٹ فارمس نے عام ہندوستانیوں کو اپنی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے ، سوال پوچھنے ، معلومات حاصل کرنے ، اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار کرنے ، حکومت اور اس کے کارکنوں کی نکتہ چینی کرنے کے قابل بنایا ہے ۔ حکومت ہر شہری کے ذریعے نکتہ چینی یا اتفاق نہ کرنے کے حق کا احترام کرتی ہے اور اسے جمہوریت کا ایک لازمی عنصر سمجھتی ہے ۔ ہندوستان ، دنیا کی سب سے بڑی کھلی انٹرنیٹ سوسائٹی ہے اور حکومت ، ہندوستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کا خیر مقدم کرتی ہے کہ وہ یہاں کاروبار کریں اور منافع کمائیں ۔ البتہ ، انہیں آئین اور ہندوستان کے قوانین کے تئیں جوابدہ رہنا ہو گا ۔
سوشل میڈیا کا پھیلاؤ ایک جانب شہریوں کو با اختیار بناتا ہے اور دوسری طرف کچھ سنگین مسائل اور مضمرات بھی پیدا کرتا ہے ، جو حالیہ برسوں میں کئی گنا بڑھ گئے ہیں ۔ اِس سلسلے میں پارلیمنٹ اور اُس کی کمیٹیوں ، عدلیہ کے احکامات اور سول سوسائٹی کے مباحثوں اور ملک کے مختلف حصوں میں وقتاً فوقتاً تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ اس طرح کی تشویش کا پوری دنیا میں اظہار کیا جاتا ہے اور یہ ایک بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے ۔
بہت عرصے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ بہت تکلیف دہ پیش رفت کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔ مسلسل فرضی خبروں کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی میڈیا پلیٹ فارمس حقائق کا پتہ چلانے والے نظام شروع کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ خواتین کی جعلی شبیہہ اور فحاشی سے متعلق مواد کے سوشل میڈیا پر بیجا استعمال کی وجہ سے خواتین کے وقار کو خطرہ پیدا ہوتا ہے ۔ کارپوریٹ کے مخالفین کے ذریعے سوشل میڈیا کا بیجا استعمال بھی کاروباریوں کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔ اس کے علاوہ ، اِن پلیٹ فارمس کے ذریعے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور نازبیا متن کو بھی پھیلایا جا رہا ہے ۔
گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ مجرموں اور ملک مخالف عناصر کے ذریعے سوشل میڈیا کے بیجا استعمال کے بڑھتے ہوئے واقعات نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لئے نئے چیلنج پیدا کر دیئے ہیں ۔ ان میں دہشت گردوں کی بھرتی کے لئے ترغیب دینا ، فحش متن کو پھیلانا ، منافرت پھیلانا ، مالی دھوکہ دہی اور تشدد بھڑکانا وغیرہ شامل ہے ۔
یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرِ دست کوئی ایسا شکایت کا نظام موجود نہیں ہے ، جس میں سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پروگرام استعمال کرنے والے عام لوگ اپنی شکایت درج کرا سکیں اور ایک مقررہ وقت میں اُس کا ازالہ ہو سکے ۔ شفافیت میں کمی اور شکایات کے ازالے کے ٹھوس نظام کی عدم موجودگی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والوں کو بھٹکنا پڑتا ہے ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کوئی شخص ، جو اپنی سوشل میڈیا پروفائل تیار کرنے میں اپنا وقت ، توانائی اور رقم خرچ کرتا ہے ، وہ پلیٹ فارم کے ذریعے کسی بھی وجہ سے ہٹا دیا جاتا ہے اور اس کو اپنی بات کہنے کا موقع بھی نہیں ملتا ۔
سوشل میڈیا اور دیگر انٹر میڈیئریز کا ارتقاء :
- اگر ہم سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کے ارتقاء کو دیکھیں تو یہ خالص انٹر میڈیئری کا رول ادا کرنے میں نا کام رہتے ہیں اور اکثر پبلشر بن جاتے ہیں ۔ یہ ضابطے خود انضباطی فریم ورک کے لئے بہتر ہیں ۔ یہ ملک کے موجودہ قوانین اور ضابطوں پر کام کرتے ہیں ، جو آن لائن یا آف لائن متن کے لئے قابلِ نفاذ ہیں ۔
نئے رہنما خطوط کے لئے معقولیت اور جواز :
یہ رولس ڈجیٹل پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کو اپنی شکایات کا حل حاصل کرنے کے لئے قابلِ قدر حد تک با اختیار بناتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل پیش رفت قابلِ قدر ہیں :
- سپریم کورٹ نے 11 دسمبر ، 2018 ء کو از خود نوٹس لیتے ہوئے ایک پٹیشن میں ( پراجّوالا کیس ) میں کہا تھا کہ حکومتِ ہند بچوں سے متعلق فحاشی ، آبرو ریزی ، اجتماعی آبرو ریزی کی تصاویر ، ویڈیو اور اس طرح کے متن ڈالنے والے پلیٹ فارم کو ختم کرنے کے لئے ضروری رہنما خطوط تیار کر سکتی ہے ۔
- سپریم کورٹ نے 24 ستمبر ، 2019 ء کو الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کو حکم دیا تھا کہ وہ نئے ضابطوں کو نوٹیفائی کرنے کا عمل مکمل کرنے کے لئے درکار وقت کے بارے میں مطلع کرے ۔
- راجیہ سبھا میں جعلی خبروں کو پھیلانے اور سوشل میڈیا کے بیجا استعمال پر توجہ دلاؤ تحریک پیش کی گئی اور وزیر موصوف نے 26 جولائی ، 2018 ء کو ایوان کو بتایا کہ حکومت سوشل پلیٹ فارم کو قانون کے تحت جوابدہ بنانے کے لئے قانونی فریم ورک کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
- راجیہ سبھا کی ایڈ ہوک کمیٹی نے سوشل میڈیا پر فحاشی کے بڑھتے ہوئے معاملے کا مطالعہ کرنے اور بچوں اور اور سماج پر ، اس کے اثرات کا تفصیل سے مطالع کرنے کے بعد 3 فروری ، 2020 ء کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی ۔
مشاورت :
- الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت نے 24 دسمبر ، 2018 ء کو رولس کا مسودہ تیار کرکے عوام کی رائے مدعو کی تھی ۔ وزارت کو مختلف افراد ، سول سوسائٹی ، صنعت کی انجمن اور دیگر اداروں سے 171 رائے موصول ہوئی تھیں ۔ ان آراء کا تٖفصیل سے تجزیہ کیا گیا اور ان کے مطابق ، اِن رولس کو قطعی شکل دی گئی ۔
اہم خصوصیات
سوشل میڈیا سے متعلق رہنما خطوط کو الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جائے گا :
- انٹر میڈئیریز کے ذریعے عمل در آمد : رولس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کے ذریعے پوری طرح عمل کیا جانا چاہیئے ۔ اگر انٹر میڈیئریز کے ذریعے ، اِن پر عمل نہیں کیا گیا تو اُن کی حفاظت سے متعلق ضابطے نافذ نہیں ہوں گے ۔
- شکایت کے ازالے کا نظام : ضابطوں میں سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز سمیت انٹر میڈیئریز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے استعمال کرنے والوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ شکایت کے ازالے کے نظام سے فیض حاصل کر سکیں اور انٹر میڈیئریز کو یہ نظام قائم کرنا ضروری ہو گا ۔
- آن لائن تحفظ اور استعمال کرنے والوں ، خاص طور پر خواتین کے وقار کو یقینی بنانا : انٹر میڈیئریز کو کسی بھی ایسی شکایت حاصل ہونے کے بعد ، جس میں کسی شخص کے پرائیویٹ پارٹ کو ظاہر کیا گیا ہو یا مکمل یا جزوی عریانیت یا جنسی فعل کو ظاہر کیا گیا ہو یا جعلی تصاویر کے بارے میں شکایات موصول ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ، اُسے ریموو کرنے یا اُس کی رسائی ختم کرنی ہو گی ۔
- سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کے دو زمرے : اختراعات کی ہمت افزائی کرنے اور نئے سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کو فروغ دینے کی خاطر رولس میں سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز اور اہم سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کے درمیان امتیاز رکھا گیا ہے ۔ یہ امتیاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر ہے ۔
- اہم سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کے ذریعے اضافی زور دیا جانا چاہیئے :
- عمل در آمد کرنے والے چیف آفیسر کی تقرری ۔ یہ شخص ہندوستان کا شہری ہونا چاہیئے ۔
- قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ 24x7 تال میل کے لئے با اختیار رابطہ رکھنے والے شخص کی تقرری ۔ یہ شخص ہندوستان کا شہری ہونا چاہیئے ۔
- شکایت سے متعلق ریزیڈنٹ افسر کی تقرری ، جو شکایت کے ازالے کے نظام کے تحت کام کر سکے ۔ یہ شخص ہندوستان کا شہری ہونا چاہیئے ۔
- رولس پر عمل درآمد کی ماہانہ رپورٹ کی اشاعت ، جس میں موصولہ شکایات اور اُن پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات دی جانی چاہئیں ۔
- اہم سوشل میڈیا انٹر میڈیئریز کو ایسی خدمات فراہم کرنی ہوں گی ، جس سے کسی بھی معلومات کو سب سے پہلے شائع کرنے والے کی شناخت کی جا سکے اور اسے ہندوستان کی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ سے متعلق تحقیقات ، چھان بین اور اسے سزا دینے کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔
- استعمال کرنے والے کی رضا کارانہ تصدیق کا نظام : استعمال کرنے والے ، جو اپنے اکاؤنٹ کی رضا کارانہ طور پر تصدیق کرنا چاہتے ہیں ، انہیں اُن کے اکاؤنٹس کی تصدیق کے لئے مناسب نظام فراہم کیا جانا چاہیئے ۔
- استعمال کرنے والوں کو ، اُن کی بات سننے کا موقع دیا جانا چاہیئے : ایسی صورت میں ، جب کوئی اہم سوشل میڈیا انٹر میڈیئری کسی معلومات کو اپنے طور پر ہٹاتی ہے یا اس کی رسائی کو ختم کرتی ہے تو اُسے پہلے استعمال کرنے والے کو مراسلہ بھیجنا ہوگا اور اُن وجوہات کی تفصیل بتانی ہوگی ، جس کی وجہ سے یہ کارروائی کی گئی ۔ اس کے علاوہ ، استعمال کرنے والوں کو مناسب موقع دیا جانا چاہیئے کہ وہ اپنی بات کہہ سکیں ۔
- غیر قانونی معلومات کو حذف کرنا : انٹر میڈیئری کو کسی عدالت کے ذریعے حکم کی شکل میں یا حکومت کے ذریعے نوٹفکیشن کے ذریعے یا سرکاری ایجنسیوں ، با اختیار افسران کے ذریعے کسی معلومات کو شائع نہ کرنے کی بابت کہا جاتا ہے تو اسے ، اُس پر عمل کرنا ہو گا ۔
- یہ رولس گزٹ میں ، اِن کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوں گے ۔
ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے متعلق ڈجیٹل میڈیا ایتھک کوڈ کا نفاذ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے کیا جائے گا :
ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم ، دونوں کا ڈجیٹل متن سے متعلق وسیع تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ سول سوسائٹی ، فلم ساز ، وزیر اعلیٰ سمیت سیاسی لیڈر ، تجارتی ادارے اور انجمنیں اور دیگر اداروں نے ایک مناسب ادارہ جاتی نظام کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے ۔ حکومت کو سول سوسائٹی اور والدین سے بھی بہت سی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹوں میں بھی کئی معاملات ایسے سامنے آئے ہیں ، جن میں عدالتوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مناسب اقدامات کرے ۔
چونکہ یہ معاملات ڈجیٹل پلیٹ فارم سے متعلق ہیں ، اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈجیٹل میڈیا اور او ٹی ٹی اور انٹر نیٹ پر دیگر تخلیقی پروگراموں سے متعلق معاملات پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے ذریعے اقدامات کئے جانے چاہئیں لیکن مجموعی ڈھانچہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی قانون کے تحت ہونا چاہیئے ۔
مشاورت :
اطلاعات و نشریات کی وزارت نے پچھلے ڈیڑھ سال میں او ٹی ٹی پلیئرس کے ساتھ دلّی ، ممبئی اور چنئی میں مشاورت کی ہے اور خود انضباطی نظام تیار کرنے پر زور دیا ہے ۔ حکومت نے سنگاپور ، آسٹریلیا ، یوروپی یونین اور برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے ماڈلوں کا بھی مطالعہ کیا اور یہ نتیجہ نکالا کہ اِن میں سے زیادہ تر ملکوں میں ڈجیٹل متن کو منضبط کرنے کے لئے ادارہ جاتی نظام موجود ہے ۔
رولس میں خود انضباطی ڈھانچہ اور ایک کوڈ آف ایتھک کے ساتھ ساتھ نیوز پبلشر اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم اور ڈجیٹل میڈیا کے لئے تین سطحی شکایات کے ازالے کا نظام قائم کیا گیا ہے ۔
- آن لائن نیوز ، او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور ڈجیٹل میڈیا کے لئے کوڈ آف ایتھک : یہ کوڈ آف ایتھک او ٹی ٹی پلیٹ فارموں ، آن لائن نیوز اور ڈجیٹل میڈیا اکائیوں کے لئے کوڈ آف ایتھک کے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے ۔
- متن کی سیلف کلاسیفکیشن : او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کو ، جنہیں ضابطوں میں آن لائن متن کا پبلشر قرار دیا گیا ہے ، کو اپنا متن 5 زمروں میں خود کلاسیفائی کرنا ہوگا ، جس میں یو ( یونیورسل ) ، یو / اے 7 + ، یو / اے 13 + ، یو / اے 16 + اور اے ( ایڈلٹ ) شامل ہیں ۔
- ڈجیٹل میڈیا پر خبروں کے پبلشر کو پریس کونسل آف انڈیا کے جرنلسٹک کنڈکٹ کے ضابطوں پر عمل کرنا ہو گا اور کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ کے تحت پروگرام کوڈ پر عمل کرنا ہو گا ۔
- رولس کے تحت شکایات کے ازالے کے لئے تین سطحی نظام قائم کیا گیا ہے ، جس میں خود انضباط کی مختلف سطحیں ہیں ۔
- سطح – I : پبلشر کے ذریعے خود انضباط
- سطح – II : پبلشر کے خود انضباطی اداروں کے ذریعے خود انضباط
- سطح – III : نا دانستہ غلطی سے متعلق نظام
- پبلشر کے ذریعے خود انضباط : پبلشر کو ہندوستان میں مقیم شکایت کے ازالے کا ایک افسر مقرر کرنا ہو گا ، جو موصولہ شکایات کے ازالے کا ذمہ دار ہو گا اور اُسے شکایت حاصل ہونے کے 15 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہو گا ۔
- خود انضباطی ادارہ : پبلشر کے ایک یا ایک سے زیادہ خود انضباطی ادارے ہو سکتے ہیں ۔ ان اداروں کی سربراہی سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے ریٹائر جج یا کسی ممتاز شخصیت کو سونپی جا سکتی ہے اور اس میں 6 سے زیادہ ارکان نہیں ہونے چاہئیں ۔ اس ادارے کو شکایت موصول ہونے کے 15 دن کے اندر شکایت کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا ۔
- نا دانستہ غلطی سے متعلق نظام : اطلاعات و نشریات کی وزارت نا دانستہ غلطی سے متعلق نظام مرتب کرے گی ۔ اس میں خود انضباطی اداروں کے لئے چارٹر مرتب کیا جائے گا ۔ اس میں کوڈ آف پریکٹس شامل ہوں گے ۔ اس میں شکایات کی سماعت کے لئے بین محکمہ جاتی کمیٹی قائم کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.02.2021 )
U. No. 1934
(Release ID: 1700899)
Visitor Counter : 642