زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

غذائی اجناس کی ریکارڈ 303.34 ملین ٹن پیداوار


اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری

یہ کسانوں اور سائنس دانوں کی سخت محنت اور مودی حکومت کی   سوچی سمجھی  پالیسیوں کا نتیجہ ہے :جناب  تومر

Posted On: 24 FEB 2021 7:15PM by PIB Delhi

   نئی دہلی-24فروری/

 زعی سیکٹر میں  ملک ترقی کی راہ پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ سال 2021-2020 کے لئے بنیادی فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ اہم فصلوں کی پیداوار کے دوسرے پیشگی  تخمینہ  میں غذائی اجناس  کی ریکارڈ 303.34 ملین  ٹن پیداوار بتایا گیا ہے،  جو کسانوں کی انتھک محنت ، زرعی سائنسدانوں کی تحقیق اور مرکزی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا واضح طور پر خاکہ پیش  کرتا ہے ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی توجہ گاؤں- غریب- کسان  اور کاشتکاری پر  ہے، جس کا فائدہ  سامنے آرہا ہے۔ ہمہ جہت زرعی اصلاحات سے ملک کو طویل المدتی فائدہ ہوگا۔

 

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے  جاری اہم  فصلوں کی پیداوار کے دوسرے  پیشگی تخمینے کے مطابق مختلف فصلوں کی پیداوار کا اندازہ ریاستوں سے موصولہ اعداد و شمار اور دوسرے ذرائع سے دستیاب معلومات کے ساتھ اس کی توثیق پر مبنی ہے ۔06 -2005سے اہم فصلوں کی پیداوار کا تقابلی تخمینہ منسلک ہے۔ دوسرے پیشگی تخمینے کے مطابق 2021 -2020 کے دوران اہم فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ  حسب ذیل ہے:

  • غذائی اجناس - 303.34 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • چاول - 120.32 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • گندم - 109.24 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • مقوی/ موٹے اناج - 49.36 ملین ٹن۔
  • مکئی30.16 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • دالیں - 24.42 ملین ٹن۔
  • تور - 3.88 ملین ٹن۔
  • چنے۔ 11.62 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • تلہن - 37.31 ملین ٹن۔
  • مونگ پھلی - 10.15 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • سویابین۔ 13.71 ملین ٹن۔
  • ریپسیڈ اور سرسوں - 10.43 ملین ٹن (ریکارڈ)۔
  • گنا - 397.66 ملین ٹن۔
  • کپاس - 36.54 ملین گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام)۔
  • جوٹ اور میستا - 9.78 ملین گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام)۔

اس سال کے جنوب مغربی مانسون سیزن کے دوران 30 ستمبر 2020 تک مجموعی بارش  طویل المدتی اوسط (ایل پی اے) سے 9 فیصد زیادہ رہی ہے۔ اس کے مطابق  زیادہ تر بڑی فصلوں کی پیداوار  کرنے والی  ریاستوں میں معمولی بارش ہوئی ہے۔ زرعی سال 2021-2020کے لئے  زیادہ تر  فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ ان کی عام پیداوار سے کہیں زیادہ لگایا گیا ہے۔ تاہم  ریاستوں کی جانب سے  مزید فیڈ بیک کی بنیاد پر ان تخمینوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

2021-2020ء کے لئے دوسرے  پیشگی تخمینے کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 303.34 ملین ٹن غذائی اجناس کی کل  پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو سال 2020- 2019 کے دوران حاصل شدہ 297.50 ملین ٹن غذائی اجناس کی پیداوار سے 5.84 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید برآں 2021-2020 کے دوران پیداوار گذشتہ پانچ سالوں (2016-2015 تا 2020-2019) کے مقابلے میں 24.47 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2021-2020 کے دوران چاول کی کل پیداوار ریکارڈ 120.32 ملین ٹن بتائی گئی ہے۔ یہ گذشتہ پانچ سالوں کی اوسط پیداوار 112.44 ملین ٹن سے 7.88 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2021-2020 کے دوران گندم کی پیداوار ریکارڈ 109.24 ملین ٹن بتائی گئی ہے۔ یہ اوسطا گندم کی پیداوار 100.42 ملین ٹن سے 8.81 ملین ٹن زیادہ ہے۔

مقوی اناج / موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 49.36 ملین ٹن ہے جو 2020-2019 کے دوران حاصل ہونے والی 47.75 ملین ٹن پیداوار سے 1.62 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید  برآں یہ اوسط پیداوار سے بھی 5.35 ملین ٹن زیادہ ہے۔

2020-2019 کے دوران دالوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 24.42 ملین ٹن ہے جو گذشتہ 5 سالوں کی اوسط پیداوار 21.99 ملین ٹن  پیداوار کے مقابلے میں 2.43 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 2021-2020 کے دوران ملک میں تلہن کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 37.31 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو سال 2020۔2019 کے دوران 33.22 ملین ٹن کی پیداوار سے 4.09 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید  برآں  2021-2020 کے دوران تلہن کی اوسط پیداوار سے 6.77 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 2021-2020 کے دوران ملک میں گنے کی مجموعی پیداوار 397.66 ملین ٹن بتائی گئی ہے۔ سال 2021-2020 کے دوران گنے کی پیداوار ، گنے کی  اوسط پیداوار  362.07 ملین ٹن سے 35.59 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 36.54 ملین گانٹھیں  (ہر ایک 170 کلوگرام) کپاس کی اوسط پیداوار  سے 4.65 ملین گانٹھیں زیادہ ہے۔ جوٹ اور میستا کی پیداوار کا تخمینہ 9.78 ملین گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام) ہے۔

مزید تفصیلات  کے لئے جدول 1 دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزید تفصیلات کے لئے جدول2 دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

******

ش  ح ۔م ع۔ ر ض

1919U-NO.


(Release ID: 1700732) Visitor Counter : 378
Read this release in: Punjabi , English , Hindi