زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے  پی ایم- کسان اسکیم کے تحت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں اور اضلاع کو ایوارڈزتقسیم کئے


کسانوں کی سخت محنت ملک کو کسی بھی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے؛ نریندر سنگھ تومر

کرناٹک کو آدھار کی تصدیق والے مستفیدین کے سب سے زیادہ تناسب  کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا

مہاراشٹر کو ذاتی طور پر تصدیق اور شکایات کے ازالے میں بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ دیا گیا

اترپردیش کو پی ایم- کسان اسکیم کو تیزی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 24 FEB 2021 5:42PM by PIB Delhi

   نئی دہلی-24فروری/زراعت  اور کسانوں کی بہبود،دیہی ترقیات، پنچایتی راج اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیرجناب نریندر سنگھ تومر نے آج پردھان منتری  کسان سمان ندھی اسکیم کے نفاذ کے سلسلے میں  مثالی کام کرنے پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں اور اضلاع کو ایوارڈز  عطا کئے۔ وزیر موصوف نے آج نئی دہلی میں  پی  ایم- کسان اسکیم کے دو سال مکمل ہونے  کاجشن منانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں یہ ایوارڈز عطا کئے۔ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اعداد وشمار کی اصلاح، کسانوں کی شکایات کے ازالے، وقت پر ذاتی طور پر تصدیق کے عمل جیسے معیارات کی  بنیاد پر یہ  ایوارڈز دیئے گئے ۔

1.jpg

پی ایم- کسان کو ایک تاریخی اسکیم قرار دیتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ اس اسکیم کے نفاذ سے لے کر 24 فروری 2021 کی تاریخ  تک 10.75 کروڑ سے زائد  مستفیدین کو115638.87 کروڑ روپے کے فوائد منتقل کئے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کی نسلیں زرعی سیکٹر میں اس پہل کو ایک سنگ میل کے طور پر یاد رکھیں گی۔

کسانوں کی سخت محنت کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کووڈ وباء کے دوران کسانوں کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات سے قطعی نظر کسانوں کی سخت محنت  ملک کو کسی بھی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جناب تومر نے کسانوں اور زرعی سیکٹر کی بہتری اور ترقی کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ان تمام ریاستی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی اپنی  ریاستوں میں اسکیموں کو لاگو کرنے کے لئے ضروری ا قدامات کئے ہیں۔

2.jpg

اس اسکیم کے تحت خاطر خواہ بجٹ مختص کرنے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی ریاستوں میں مستفیدین کے  اندراج کے لئے مہم چلائے تاکہ کوئی بھی ضرورت مند کسان اس اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہ سکے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے اگروال نے اس اسکیم کے نفاذ اور اعداد وشمار کی وصولی مہم میں ان کے تعاون کے لئے ریاستی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے کہ اسکیم کے آغاز سے صرف 18 دنوں کے اندر ایک کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو اسکیم میں شامل کیا گیا۔

اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیرمملکت جناب کیلاش چودھری، کرناٹک، اترپردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، مہاراشٹر اور اروناچل پردیش کے وزراء جوائنٹ سکریٹری  اور  پی  ایم- کسان کے سی ای او   جناب وویک اگروال کے علاوہ مختلف ریاستی حکومتوں کے نوڈل افسران موجود تھے۔

اس پروگرام کے دوران درج ذیل زمروں میں ایوارڈز دیئے گئے:

 

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈز

پیرا میٹر

زمرہ

ریاست

وضاحت

تصدیق شدہ آدھار والے مستفیدین کا سب سے زیادہ تناسب

دیگر ریاستیں

کرناٹک

97 فیصد تصدیق شدہ آدھار ڈیٹا،-کرناٹک میں 90 فیصد سے زیادہ مستفیدین کو آدھار پر مبنی ادائیگی نظام کے ذریعہ فوائد دیئے جارہے ہیں۔

ذاتی طور پر تصدیق اور شکایات کے ازالے میں بہترین کارکردگی

مہاراشٹر

ذاتی طور پر تصدیق مکمل-99 فیصد

شکایات کاازالہ-60 فیصد

سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ کے نفاذ

اترپردیش

دسمبر 2018 تا مارچ 2019 کی مدت کے دوران تقریباً 1.53 کروڑ کسانوں کااندراج کیا گیا

تصدیق شدہ آدھار والے مستفیدین کا سب سے زیادہ تناسب

شمال مشرقی ریاستیں اور پہاڑی علاقے

ارونا چل پردیش

 آدھار کی تصدیق98 فیصد ہے

ذاتی طور پر تصدیق اور شکایات کے ازالے میں بہترین کارکردگی

 

ہماچل پردیش

ذاتی طور پر تصدیق مکمل-75 فیصد

شکایات کاازالہ-56 فیصد

 

اضلاع کو ایوارڈز

پیرا میٹر

زمرہ

ضلع

تصدیق شدہ آدھار اور کسانوں کو ادائیگی(وزن کااوسط)

دیگر ریاستیں

  1. روپ نگر( پنجاب)
  2. کوروکشیتر( ہریانہ)
  3. بلاسپور( چھتیس گڑھ)

شمال مشرقی ریاستیں/ پہاڑی علاقے

  1. لاہول اور اسپیتی( ہماچل پردیش)
  2. ادھم سنگھ نگر( اترا کھنڈ)

شکایات کاازالہ

دیگر ریاستیں

  1.  پونے( مہاراشٹر)
  2. دوہاد( گجرات)
  3. ایس پی ایس آر( آندھرا پردیش)

 شمال مشرقی ریاستیں/ پہاڑی علاقے

  1. نینی تال( اترا کھنڈ)
  2. سرمور( ہماچل پردیش

ذاتی طور پر تصدیق

دیگر ریاستیں

 

شمال مشرقی ریاستیں/ پہاڑی علاقے

  1. کانگڑا( ہماچل پردیش)
  2. دہرا دون( اترا کھنڈ)

 

اسکیم کے بارے میں:

ملک بھر میں چھوٹے اور حاشیہ پر رہنے والے کسانوں (ایس ایم ایف) کے خاندان مالی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے24فروری 2019 کو پردھان منتری کسان سمان ندھی(پی ایم- کسان) اسکیم شروع کی گئی تھی۔ تاکہ  وہ زراعت سے متعلق اخراجات اور متعلقہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گھریلو ضرورتوں کے  اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہوسکیں۔یکم دسمبر 2018 کی تاریخ سے نافذ العمل  اسکیم کامقصد 2 ہیکیٹر تک کی قابل کاشت اراضی کے کسانوں کے کنبوں کو 6 ہزار روپے سالانہ فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت  مرکزی حکومت کی جانب سے 6 ہزار روپے کی مالی امداد ، اسکیم کے نفاذ سے لے کر اب تک  فوائد کی  براہ راست منتقلی کے ذریعہ   مستحق کسانوں  کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست طریقے سے 2 ہزار روپے ، 4 مہینے کی3 قسطوں میں دی جارہی ہے۔

 مستحق  افراد  کی اہلیت کے سلسلے میں  ان کی شناخت کے لئے   کٹ آف تاریخ یکم فروری 2019  میں ہے۔ مستفیدین کی شناخت کی پوری ذمہ داری ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔اس اسکیم کے لئے ایک خصوصی ویب پورٹل  www.pmkisan.gov.in شروع کیا گیا تھا۔مستفیدین کو مالی فوائد پی  ایم- کسان  ویب پورٹل پر ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تیار کردہ اور اپ لوڈ کردہ کسانوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کئے جاتے ہیں۔ مستفیدین چار مہینے کی  مدت سے اپنے فوائد پانے کے مستحق ہیں۔اس کے لئے ان کا نام  ریاستی نوڈل آفیسر( ایس این او) کے ذریعہ پی ایم- کسان پورٹل پر اپ لوڈ کیاجاتا ہے۔

پی ایم- کسان اسکیم  کو اس کے نفاد کی پیش رفت اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی کارکردگی کے ساتھ اسکیم کی شکل،  حالات اور میکنزم میں مسلسل بہترین / تبدیلی کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔کاشتکار برادری کی جانب سے زبردست رد عمل کے سبب اس اسکیم کے مینڈیٹ کو مزید توسیع دی گئی ہے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کی زمین کے سائز سے قطع نظر اس اسکیم  میں شامل کیا جاسکے۔ترمیم شدہ  اسکیم یکم اپریل 2019 کی تاریخ سے نافذ العمل ہے۔

******

 

ش  ح ۔ م ع ۔ ر ض

U-NO.1918



(Release ID: 1700713) Visitor Counter : 126