وزارت خزانہ
سرکاری کاروبار نجی بینکوں کو دیئے جانے کی منظوری کی پابندی ہٹالی گئی ہے
Posted On:
24 FEB 2021 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 فروری: حکومت نے نجی شعبے کے بینکوں سے حکومت سے متعلق بینکاری لین دین جیسے ٹیکسوں اور دیگر مالی ادائیگی کی سہولیات ، پنشن کی ادائیگیوں ، چھوٹی بچت اسکیموں وغیرہ کے لیے پابندی ہٹالی ہے (پہلے صرف چند نجی بینکوں کو اس کی اجازت دی گئی تھی)۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ صارفین کو مزید سہولت ہوگی، نیز مسابقت اور صارف خدمت میں معیار بندی میں مزید بہتری آئے گی۔ نجی شعبے کے جو بینک ، بینکاری میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت طرازی پر عمل درآمد کرنے میں سب سے آگے ہیں، اب بھارتی معیشت کی ترقی اور حکومت کے سماجی شعبے کے اقدامات کو آگے بڑھانے میں برابر کے شراکت دار ہوں گے۔
اس پابندی کے ہٹائے جانے کے بعد ، اب آر بی آئی پر نجی شعبے کے بینکوں کو (سرکاری شعبے کے بینکوں کے علاوہ) مجاز بنانے کی کوئی پابندی نہیں ہے اور اب آر بی آئی سرکاری ایجنسی کام کاج کے علاوہ سرکاری کاروبار کو نجی شعبے کے بینکوں کو سونپ سکتا ہے۔ حکومت نے اپنا فیصلہ آر بی آئی کو بھیج دیا ہے۔
*************
ش ح ۔ع ا۔ م ف
U۔ No1910
(Release ID: 1700653)
Visitor Counter : 187