وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت مہم کے تحت بھارتی فوج کے لیے آگمینٹیڈ رئیلٹی ہیڈ ماؤنٹیڈ ڈسپلے (اے آر ایچ ایم ڈی) نظام
Posted On:
24 FEB 2021 3:21PM by PIB Delhi
آگمینٹیڈ رئیلٹی ہیڈ ماؤنٹیڈ ڈسپلے (اے آر ایچ ایم ڈی) سسٹم زمین پر مبنی فضائی دفاعی ہتھیاروں سے آئی جی ایل اے شولڈر فائرڈ انفرا ریڈ ہمنگ ایئر ڈیفینس میزائل نظام اور زیڈ یو 23ملی میٹر 2 بی اے ڈی گن سسٹم جو آپریٹر کو راڈار اور تھرمل امیجنگ مہیا کرنے کی خاطر سیکیورٹی نظاموں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تصور کیا گیا ہے۔ مجوزہ نظام رات کے دوران صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ اور موسم کی خرابی اور دن کے وقت کی مصروفیات میں بھی ری ایکشن ٹائم ، ڈیٹا کی تحسیب وغیرہ میں معاون ہوتے ہیں۔
بھارتی فوج میک II زمرے کے تحت 556 آگمینٹیڈ رئیلٹی ہیڈ ماؤنٹیڈ ڈسپلے (اے آر ایچ ایم ڈی) نظام حاصل کرکے طاقت ور ٹکنالوجی حاصل کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے۔ فروخت کنندگان کے جوابات کا کامیابی سے جائزہ لیے جانے کے بعد، 22فروری 2021 کو چھ فروخت کنندگان کو پروٹوٹائپ تیار کرنے کا آغاز کرنے کے لیے پروجیکٹ سینکشن حکم نامے (پی ایس او) جاری کیے گئے ہیں۔ معاہدہ ، آئی ڈی ڈی ایم زمرہ کی شقوں کے مطابق ، پروٹوٹائپ کو کامیابی سے بنائے جانے کے بعد کسی ایک فرم کے ساتھ کیا جائے گا۔
میک II کے تحت آگمینٹیڈ رئیلٹی ہیڈ ماؤنٹیڈ ڈسپلے سسٹم کی ترقی بھارتی فوج کے لیے زبردست تبدیلی کا باعث ثابت ہوگی۔ یہ حکومت کی آتم نربھر پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہوگی اور بھارتی دفاعی صنعت کو فروغ دے کر خود کفیلی کا باعث بنے گی۔
*************
ش ح ۔ع ا۔ م ف
U۔ No1908
(Release ID: 1700651)
Visitor Counter : 177