سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی آئی ٹی کانپور کے   سائنسدانوں نے دھونے لائق چپکنے والا مادہ  اور متعلقہ مصنوعات تیار کئے

Posted On: 23 FEB 2021 12:27PM by PIB Delhi

سائنسدانوں نے   ایسا چپکنے والا میٹ (چٹائی) تیار کیا ہے ، جو رابطے میں آنے والی سطح  کے غبار کے ذرات کو  سمیٹ کر ہمارے گھروں ، دفتروں ، اسپتالوں اور تجربہ گاہوں میں   صاف، صحت افزا اور ترو تازہ ماحول کو   یقینی بناتا ہے۔  مہنگے اور حساس آلات کو بھی   صاف رکھ کر   ان کے  آسانی سے کام کاج کو یقینی بناتا ہے۔ یہ میٹ سستا ہے اور دھویا جاسکتا ہے اور اس طرح اس کو بار بار استعمال کیاجاسکتا ہے۔

 آئی آئی ٹی کانپور کے   کیمیکل انجینئرنگ   شعبے کے پروفیسر   انی مانگشو  گھٹک نے حکومت ہند  کے سائنس و ٹکنالوجی محکمہ کی مدد سے  میک ان انڈیا پروگرام کے تحت   یہ میٹ تیار کیا ہے۔  انہوں نے دیوار پر  چڑھنے والے   جانداروں جیسے کہ گھروں میں ملنے والی چھپکلی کے پنجوں میں چپکنے والے پیڈ کو دیکھ کر  اور اس سے متاثر ہوکر  اسے تیار کیا ہے۔  

میٹ میں موجود  چپکنے والا مادہ  اپنی سطح پر موجود   انتہائی چھوٹے  پرامڈ کے سائز کے  بمپ کی مدد سے  غبار کے ذرات کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہےجس سے کہ   جب ہم  اس پر قدم رکھتے ہیں تو ہمارے  جوتوں کے تلوے صاف ہوجاتے ہیں۔   جب چپکنے والا مادہ   پوری طرح سے غبار کے ذرات سے بھر جاتا ہے تو  اسے اسی طرح سے صاف کرلیا جاتا ہے جیسے کہ ہم اپنے کپڑے دھوتے ہیں۔ اس کے بعد  اس کی سطح  ایک بار پھر   اپنا کام دوبارہ  شروع کرنے کے لئے تیار ہوجاتی ہے اور اس  طرح سینکڑوں بار اسے  استعمال  کیا جاسکتا ہے۔ 

سائنسدانوں نے  میٹ بنانے کے لئے  بڑے علاقہ،  آسان طریقے سے  سطح کے سائز کے کنٹرول ،  دھونے کے امکان اور  دوبارہ استعمال جیسی باتوں کا  دھیان رکھتے ہوئے اسے   مختلف سائز میں  تیار کرنے کی سوچ پر کام کیا ہے۔  اس کو  ثابت کیا گیا ہے اور  اسٹیکی میٹ  کے لئے ہندستانی پیٹنٹ کی درخواست بھی   دائر کی گئی ہے۔ یہ تیار کرنے اور دھونے میں آسان، ماحولیات کے نقطہ نظر سے موزوں ،  سستا ہے  اور اس مقصد سے  درآمد   کئے جانے والے سامان کی جگہ  لے سکتا ہے۔    اسٹیکی میٹ کی طرح کا   سب سے قریبی پروڈکٹ  3ایم اسٹیکی میٹ ہے لیکن اسے دھویا  نہیں جاسکتا اور نہ ہی  دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ میٹ اسپتالوں کے آئی سی یو میں  استعمال کیا جاسکتا ہے۔   حساس آلات کو  رکھنے والے کمرے   اور سہولیات  میں   ایئر فلٹر کے ایک عنصر کے طور پر  استعمال کیا جاسکتا ہے۔   یہ ٹکنالوجی   ہر جگہ کے لئے اہم ہے جہاں صاف    صفائی کی ضرورت ہے۔ ٹکنالوجی ریڈی نیس  لیول کی سطح پر  یہ  پروڈکٹ  7-8 کی سطح پر ہے اور  اسے ابھی کاروباری بنایا جانا  باقی ہے۔ بڑی سطح پر اس کی پیداوار کرنے کے لئے    ایک پائلٹ  پلانٹ کی تعمیر کی جارہی ہے۔   

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IVSM.jpg

تصویر 1۔ دھوئے جاسکنے والے  ایڈہیسیو کی مثال

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OF08.jpg

تصویر2- غبار جمع کرنے اور یہاں تک کے گھروں کے اندر مچھر پکڑنے والا  دھونے کے لائق ایڈہیسیو

 

(مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں – انی مانگشو گھٹک ((9984365312, aghatak@iitk.ac.in)])

 

**********

 

ش ح۔ ق ت۔ ج۔

U-1897


(Release ID: 1700411) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil