صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ- 19 تازہ صورتحال


مہاراشٹر اور بعض دوسری ریاستوں میں کووڈ کے معاملات بڑھنے اور نئے قسم کے وائرس این440کے اور ای 484 کیو کے مابین کوئی راست تعلق نہیں : آئی سی ایم آر

Posted On: 23 FEB 2021 7:10PM by PIB Delhi

 

حالیہ دنوں میں مہاراشٹر اور بعض دوسری ریاستوں میں کووڈ -19 کے معاملات کے بڑھنے کا نئے قسم کے وائرس این 440 کے اور ای 484 کیو کووڈ-19 وائرس کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ یہ وضاحت آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے آج یہاں کووڈ-19 سے متعلق ہفت روزہ پریس کانفرنس میں کی۔

آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل نے مزید وضاحت کی کہ یہ دونوں نئے قسم کے وائرس کادوسرے ملکوں میں بھی پتہ چلایا گیا ہے ۔ یہ ہندوستان رخی نہیں ہیں۔ مزید یہ کہ پہلے بھی یہ ہندوستان کی بعض ریاستوں میں پائے گئے تھے ۔ ای 484 کیو نوعیت کےاس وائرس  کا مارچ اور جولائی 2020 کے اوائل میں مہاراشٹر میں چار موقعوں پر پتہ چلایا گیا تھا۔ این 440 کے کی موجودگی کی اطلاع 13 مختلف موقعوں پر مئی اور ستمبر 2020 کے درمیان  تلنگانہ ، آندھراپردیش اور آسام سے ملی تھی ۔ مہاراشٹر میں اس وقت ان معاملات میں اضافہ ہوا ہے  اسے موجودہ صورتحال سے جوڑ کر نہیں دیکھا جاسکتا۔

بہرحال صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے ۔ جیسے جیسے مزید سائنٹفک شہادت سامنے آئے گی ، اس کی اطلاع دی جائے گی۔

 

*************

 

ش ح۔ ع س  - م ص

 (U: 1887)

 



(Release ID: 1700341) Visitor Counter : 202