صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلبا کو جدید عالمی برادری کا اہل شہری بنائے : صدر جمہوریہ کووند


صدر جمہوریہ نے گجرات کی مرکزی یونیورسٹی کے تیسرے جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کی

Posted On: 23 FEB 2021 7:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،23 فروری،2021 /صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلبا کو جدید عالمی برادری کا اہل شہری بنانے کی کوشش کریں۔ وہ گاندھی نگر میں آج( 23 فروری 2021 ) گجرات کی مرکزی یونیورسٹی کے تیسرے جلسۂ تقسیم اسناد سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت کوششیں کی جا رہی ہیں کہ بھارتی اقدار پر مبنی جدید سائنس کی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ جس کا مقصد ہمارے ملک کو علم کی ایک سپر پاور بنانا ہو۔ بدلتی ہوئی دنیا میں طلبا کے فرائض کے بارے میں بیداری لایا جانا ، نئے تعلیمی نظام کا ایک بڑا مقصد ہے۔ ہمارے تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ طلبا کو جدید عالمی برادری کا اہل شہری بنانے کی کوشش کرے۔ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے عوامی مفاد اور اخلاق کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک مضبوط اور خود انحصار بھارت کی تعمیر ہماری عالمی سوچ کا جوہر ہے ۔ مقامی وسائل ، تجربات اور علم خود کفالت کے لیے استعمال کیا جائے۔ طلبا تحقیق اور مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اختراع کے ذریعے مقامی ترقی کو تقویت دے کر صحیح معنوں میں  اپنے تعلیم کو فائدے مند بنا سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے خوشی کا اظہا کیا کہ گجرات کی  مرکزی یونیورسٹی  میں تقریباً 55 فیصد  لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور آج کی اس سالانہ تقریب کے 21 تمغوں میں سے 13 تمغے طالبات نے حاصل کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ تقریباً 30 ریاستوں کے طلبا گجرات کی مرکزی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 85 فیصد طلبا دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح یہ یونیورسٹی کیمپس ایک چھوٹے بھارت کی طرح ہے اور اس سے ہمارے قومی اتحاد کو مضبوطی مل رہی ہے۔ انہوں نے  یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے دیگر ریاستوں کے طلبا سے بھی کہا کہ وہ خود انحصاری ، چھوٹی صنعتوں اور خود  روزگاری کی ثقافت کو فروغ دیں، جس سے  گجرات کے عوام کو موقعے فراہم ہوں۔

صدر جمہوریہ کی تقریر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –1878


(Release ID: 1700327) Visitor Counter : 143