سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
اختراعی دیسی ٹیکنالوجی کو کاروباری بنانے کے لئے، 12 کمپنیاں معروف قومی ٹیکنالوجی ایوارڈ-2020 کے لئے منتخب
Posted On:
22 FEB 2021 3:36PM by PIB Delhi
اختراعی دیسی ٹیکنالوجی کو کاروباری بنانے کے لئے 12 کمپنیوں کو معروف قومی ٹیکنالوجی ایوارڈ-2020 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
ان کا انتخاب 3 زمروں—دیسی ٹیکنالوجی، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے تحت کیا گیا ہے۔ ہر سال اپنے دائرے کو بڑھانے کے لئے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) ان تین زمروں کے تحت ٹیکنالوجی کو کاروباری بنانے کے لئے معروف قومی انعامات کے لئے اندراج طلب کرتا ہے۔ یہ انعامات مختلف صنعتوں کو اُن کے اور ان کے ٹیکنالوجی فراہم کنندگان کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے بازار میں نئی چیزیں لانے اور ’آتم نربھر بھارت‘ مشن میں تعاون فراہم کرنے کے لئے دیئے جاتے ہیں۔
یہ انعامات ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعے 20-2019 میں دیئے گئے تھے۔ یہ حکومت ہند کا آئینی ادارہ ہے، جو محکمہ ٹیکنالوجی کے تحت کام کر رہا ہے۔ فاتحین کی 128 درخواستوں کو مشہور ماہرین ٹیکنالوجی اور ایک سخت دو سطحی تجزیاتی عمل کے ذریعے پوری طرح سے جانچ کے بعد منتخب کیا گیا تھا۔
ٹی ڈی بی دیسی ٹیکنالوجی کو کاروباری بنانے اور گھریلو تجربات کے لئے در آمد شدہ ٹیکنالوجی کے موافق بنانے کے لئے کام کرنے والی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کا قیام 1996 میں معروف دیسی ٹیکنالوجیوں کو کاروباری بنانے کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
اپنے قیام کے بعد سے اس بورڈ نے ٹیکنالوجیوں کو کاروباری بنانے کے لئے 300 سے زیادہ کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کی ہے۔ ٹی ڈی بی کے ذریعے برسوں سے امداد یافتہ کمپنیوں میں بھارت بائیو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ ، شانتا بائیو ٹیکنکس بائیو کان انڈیا لمیٹڈ، ریوا الیکٹرک کار کمپنی ٹا ٹا موٹرس (انڈیکا کے لئے)، زین ٹیکنالوجیز وی ایم ٹیکنالوجیز سوکام پاور سسٹم لمیٹڈ، سہاجا نند لیزر ٹیکنالوجی لمیٹڈ وغیرہ شامل رہی ہیں۔
ضمیمہ:
درج ذیل تین زمروں میں سال 20-2019 کے لئے قومی انعامات کی تفصیل اس طرح ہے:
زمرہ نمبر-1: دیسی ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ کاروباری بنانے کے لئے قومی انعام
یہ انعام ایک صنعتی اکائی کو دیا جاتا ہے، جس میں دیسی تکنیک کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا اور اسے کاروباری بنایا ہو۔ اگر ٹیکنالوجی ڈیولپر ؍ فراہم کنندہ اور ٹیکنالوجی کا کاروبار کرنے والی کمپنی دو الگ الگ تنظیمیں ہیں، تو ہر ایک کو 25 لاکھ روپے اور ایک ٹرافی انعام کے طور پر دی جائے گی۔
اس سال ان دو کمپنیوں کو انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے:۔
(1) کمپنی: میسرز ایل اینڈ ٹی اسپیشل اسٹیل اینڈ ہیوی فورجنگس پرائیویٹ لمیٹڈ، سورت۔
ٹیکنالوجی فراہم کنندہ : نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) ، ممبئی۔
قومی ایوارڈ – میسرز ایل اینڈ ٹی اسپیشل اسٹیل اینڈ ہیوی فورجنگس پرائیویٹ لمیٹڈ، سورت
ہندوستان کی توانائی کے تحفظ کے لئے نیوکلیئر پاور پلانٹ ضروری ہیں۔ اسٹیم جنریٹر، بلیڈ کنڈینسر اور نیوکلیئر پلانٹ کے دیگر ذیلی نظاموں کو زیادہ درست اور اعلیٰ معیاری کے ساتھ اہم بھاری فورجنگس کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان خاص فورجنگس کو تقریبا گزشتہ 6 دہائیوں سے در آمد کیا جا رہا تھا، جس سے قیمتی غیر ملکی خزانے کا اضافہ ہوا اور دیسی پیداوار کے پورے نظام کو تیار کرنے کا موقع ملا۔
محکمہ ایٹمی توانائی نے انجینئرنگ ، خرید اور تعمیر کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور خدمات کے بڑے گروپ لارسن اینڈ ٹبرو اور بھارت کے واحد جوہری توانائی پروڈیوسر نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی ایل) کے درمیان ایک مشترکہ صنعت کا تصور کیا گیا تھا تاکہ اس قسم کی بھاری فورجنگس کی پیداوار کی جاسکے۔ ایل اینڈ ٹی اسپیشل اسٹیل اینڈ ہیوی فورجنگس (ایل ٹی ایس ایس ایچ ایف) نے فیسلٹی قائم کرنے کے بعد 700 میگاواٹ کی کریٹیکل فورجنگ کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے، جس میں 125 ٹن کی پگھلانے کی صلاحیت ہے اور ایک اوپن ڈائی پریس ہے، جو 10000-9000 ٹن کی قوت لگا سکتی ہے۔ این پی سی آئی ایل نے اس دیسی صلاحیت کو تیار کرنے کے لئے اہم گائڈ لائنس فراہم کیں، جس نے بھارت کو بھاری اور پیچیدہ نیوکلئیر فورجنگ کے عالمی اہم پروڈیوسر مینوفیکچررس کی لیگ میں لا کر کھڑا کردیا۔
(2) کمپنی: میسرز ونتی آرگینکس لمیٹڈ، ممبئی
ٹیکنالوجی فراہم کنندہ: سی ایس آئی آر - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر – آئی آئی سی ٹی)، حیدر آباد۔
قومی انعام - میسرز ونتی آرگینکس لمیٹڈ، ممبئی
ونتی آرگینکس لمیٹڈ (وی او ایل) کو 1989 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ ایک خاص کیمیکل کمپنی ہے، جو خوشبو دار، مونو مر، پالی مر اور دیگر مخصوص مصنوعات پیدا کرتی ہے۔ معاشی طور پر مینو فیکچرنگ کے لئے مخصوص کیمیکلس کے لئے نیا عمل تیار کرنے کے لئے وی او ایل – سی ایس آئی آر اداروں ، جیسے نیشنل کیمیکل لیبارٹریز (این سی ایل)، انڈین انسٹی ٹیوٹ ؤف کیمیکل ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی)، حیدر آباد کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
کمپنی جس میں سی ایس آئی آر - آئی آئی سی ٹی کے ساتھ کام کرتے ہوئے پی – ٹرٹ بیوٹائل ٹولیونے- پی ٹی بی ٹی (آئیسو بیوٹائلن کا استعمال کرتے ہوئے ٹولیونے کا الکائلیشن) بنانے کے لئے ٹیکنالوجی تیار کی اور اس کے بعد پی ٹی بی ٹی کو پی – ٹی- بیوٹائل بینزوئک ایسڈ (بی ٹی بی بی اے) کے آکسیڈیشن کے بعد اور وی او ایل کو لائسنس دیا۔ کمپنی نے آئی آئی سی ٹی ، اپنی خود کی آر اینڈ ڈی ؍ کوالٹی کنٹرول ٹیم اور ڈیٹیل انجینئرنگ کمپنیوں کی مدد سے مہاراشٹر میں ممبئی - گوا شاہراہ پر چپلون کے پاس ایم آئی ڈی سی لوٹے میں پلانٹ کی تعمیر کرکے ٹیکنالوجی کو کاروباری بنایا۔
پی ٹی بی بی اے کا استعمال اس کے میتھائل ایسٹر (وی او ایل کے ذریعے بنایا جارہا ہے) کو تیار کر نے میں کیا جاتا ہے، جو ایوو بین زون کو بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ پی ٹی بی بی اے میں ایلکیڈ ریزن اور پی وی سی اسٹبلائزرس کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔ وی او ایل سے پہلے پی ٹی بی بی اے کی تعمیر شروع ہوئی، اسے چین سے در آمد کیا جا رہا تھا۔ فی الحال وی او ایل – پی ٹی بی بی اے کی مقامی مانگ کے ساتھ ساتھ امریکہ، یورپ اور کوریا میں مختلف صارفین کو بر آمد کر رہا ہے۔
زمرہ نمبر -2: ایم ایس ایم ای کے لئے قومی انعام
اس زمرے میں سے ہر اُس منتخب ایم ایس ایم ای کو 15 لاکھ روپے کا انعام دیا جاتا ہے، جس نے دیسی ٹیکنالوجی پر مبنی پیداوار کو کامیابی کے ساتھ کاروبار بنایا ہے۔ اس بار 4 کمپنیوں کو اس انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے:
(1) میسرز اے کے ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، نوئیڈا
کمپنی انفارمیشن سکیورٹی کے شعبے میں خدمات فراہم کرتی ہے، جس میں آڈیٹنگ، کنسلٹینسی، تعمیل، نیٹ ورک سکیورٹی، ایپلی کیشن سکیورٹی، سائبر فارنسک اور آئی ٹی سکیورٹی کی ٹریننگ شامل ہیں۔ ساتھ ہی یہ سائبر سکیورٹی سے متعلق مصنوعات بھی تیار کرتی ہے۔ کمپنی 14 سے زیادہ برسوں کے لئے سرکردہ گریڈ سائبر سکیورٹی خدمات اور مصنوعات فراہم کرنے میں بڑا نام رہی ہے۔ کمپنی نے انٹی گریٹڈ اینٹی ڈی ڈی او ایس اور ویب ایپلی کیشن فائر وال تیار کیا ہے، جو نیٹ ورک سے ایپلی کیشن لیبل لیئر تک وسیع تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ پروڈکٹ تنظیموں کو 360 ڈگری سکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔ ہالٹ ڈوس مشین لرننگ کا استعمال اُن ریئل ٹائم خطروں کی پہچان کرنے میں کرتا ہے، جو ایچ ٹی ٹی پی ریکویسٹ میں کسی بھی معلوم اٹیک ویکٹر سے میل نہیں کھاتے ہیں۔
(2) میسرز ایس وی پی لیزر ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ، چنئی:
کمپنی نے کئی پیٹنٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک میں تیار کی گئی مشن کریٹیکل ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز جیسے ملٹی سی این سی ٹی ایم سی این سی کنٹرولر، آٹو سی اے ایم 2ڈی سی اے ایم سافٹ ویئر اور مختلف سی این سی کنٹرول شدہ مشین جیسے زیورات بنانا ، پی سی بی، فرنیچر ، فوم فیبریکیشن وغیرہ تیار کیا ہے۔ مصنوعات کو کناڈا ، امریکہ، برطانیہ، یو اے ای، عمان، فلپائن وغیرہ ممالک میں بر آمد کیا گیا۔
(3) میسرز کان بائیوسس پرائیویٹ لمیٹڈ، پونہ
کمپنی نے اسپیڈ کومپوسٹ کا استعمال کرتے ہوئے چاول کے بھوسے کو اسی جگہ پر ملانے کے لئے ایک ایروبِک پروسیس تیار کیا ہے۔ عالمی سطح پر پرالی جلانے اور کاربن کے اخراج سے ہونے والی آلودگی کے سبب ماحولیاتی اثرات سے لڑنے کے لئے یہ پروڈکٹ ہندوستان کے ذریعے پیش کردہ حل ثابت ہوسکتا ہے۔
(4) میسرز الگل آر نیوٹرا فارمس پرائیویٹ لمیٹڈ، تنجاور
الگل آر نے مائیکرو کلگا سے ایک اہم اومیگا -3 فیٹی ایسڈ ڈوکوسا ہیکسے نوئک ایسڈ ( ڈی ایچ اے) تیار کرنے کے لئے ایک گرین ٹیکنالوجی بنائی ہے۔ مائیکرو کلگا سے نکالا گیا ڈی ایچ اے 100 فیصد ویگن ہے اور فی الحال اسے ’الگل آر کے ڈی ایچ اے‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔ الگل ڈی ایچ اے امراض قلب اور برین اسٹروک کو روک سکتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کے درمیان دماغی کاموں میں بہتری پیدا کرتا ہے اور حاملہ خواتین میں جنین کے دماغ کی نشو ونما اور بالغوں کی افزائشی صحت کے لئے ضروری ہے۔ الگل آر بھارت ، امریکہ ، یورپ، کوریا ، فرانس اور برازیل سے ہر سال 2000 میٹرک ٹن الگل ڈی ایچ اے کی مانگ فراہم کرتا ہے، اس پروڈکٹ کو مزید کاروباری بنانے سے آخر کار ہماری در آمد میں 500 ملین امریکی ڈالر کی کمی آئے گی اور مالیات میں تقریبا 500 کروڑ سالانہ کا اضافہ ہوگا۔
زمرہ نمبر-3: ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے لئے قومی انعام
یہ انعام کاروباری بنائے جانے کے امکانات کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی کا وعدہ کرنے کے لئے ایک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کو دیا جاتا ہے۔ ٹرافی کے علاوہ ایوارڈ میں 15 لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہے۔ اس سال ان انعامات کے لئے 6 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا گیا ہے، جو درج ذیل ہیں:
(1) میسرز آر اے آر انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، دہلی
یہ کمپنی نئی نسل کے سرگرم صنعتی شاخ ایبزاربر کو ڈیزائن کرنے، تیار کرنے اور تعمیرات کے شعبے میں کام کرتی ہے۔ ساتھ ہی بفرس کو پھر سے پے لوڈ کے پیمانوں پر لوڈ کرتی ہے۔ ہتھیار کنٹرولر کو حقیقی وقت کے رد عمل کی جانکاری ، اس کے کام کی حالت اور مزاحم رکھ رکھاؤ کی حالت میں وارننگ آلارم فراہم کرتی ہے اور ناکامی یا غیر معمولی ریکوائل کردار کے معاملے میں آگاہ کرنا اس کے خاص کاموں میں شامل ہے۔ ایک بار فعال ریکوائل ڈیمپرس کو کامیابی کے ساتھ تیار کرکے ہتھیار کے نظام میں لاگو کردیا گیا تو اس کے بعد اس ٹیکنالوجی کو ہتھیار سے فائرنگ کے دوران پیدا ہونے والی کپکپاہٹ کو ختم کرنے کے لئے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ نشانے میں مزید درستگی پائی جاسکے۔
(2) میسرز فائبرو ہیل وونڈ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلور
اس کمپنی نے سلک پروٹین کو بطور زخم بھرنے کے لئے بائیو میٹریل کے طور پر تیار کرنے پر خاص کام کیا۔ ساتھ ہی کٹ کوکونس اور دیگر متعلقہ مصنوعات کو ریشم کے کیڑوں کی پیداوار کی صنعت کے لئے قدروں میں اضافے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ ان مصنوعات کا استعمال گہرے اور پرانے زخموں یا دھیمی رفتار سے ٹھیک ہو رہے یا مشکل سے ٹھیک ہونے والے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔
(3) میسرز ایلتھیئن ٹیک انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ ، حیدر آباد
ایلتھیئن ٹیک انوویشنز نے سی ایس آئی آر - انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی، حیدر آباد سے لائسنس یافتہ آر او ممبرین ٹیکنالوجی پر مبنی الٹرا- پیور واٹر یونٹ تیار کیا ہے۔ ایلتھیئن کی کڈنی ڈائلیسس واٹر یونٹس صاف پانی تیار کرتی ہیں اور اے اے ایم آئی کے پیمانوں کو پورا کرتی ہیں۔ ممبرین ریزن سافٹنر کی ضرورت کو دور کرتا ہے، جس سے نمک کی ضرورت دور ہوتی ہے اور پانی اور بجلی کی 25 فیصد تک بچت ہو جاتی ہے۔ ایلتھیئن ٹائپ -2 اور ٹائپ – 1 اکائیاں سستی ہیں اور در آمد کردہ مصنوعات کے رکھ رکھاؤ سے ان کا خرچ کہیں زیادہ کم ہے۔
(4) میسرز کے بی کولس سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ، پونہ
کمپنی کا کام مائیکروبس پر مرکوز ہے؛ مائیکروبس ماحولیات سے حفاظت کرنے کے لئے ایک رد عمل اور دفاعی نظام کے طور پر رنگ پیدا کرتے ہیں۔ سستے بیکار خام مال کا استعمال کرکے بائیو ری ایکٹر میں پگمنٹ تیار کرنے کے لئے اس کمپنی کے ذریعے ان مائیکروبس کی پراپرٹی کا پتہ لگا کر انہیں نکالا جا رہا ہے۔ کمپنی نے کپڑے، گھریلو دیکھ بھال ، غذائی اجناس اور کاسمیٹکس وغیرہ میں ان قدرتی رنگوں کے استعمال کا اپنا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔
(5) میسرز شیرا میڈ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ ، احمد آباد
شیرا میڈ ٹیک نے شیرا کلیمپ تیار کیا ہے، جس سے ہر سال بھارت میں خون کی نسوں کی سرجری کو آسان بنانے اور ممکنہ طور پر ایک لاکھ لوگوں کو جسمانی اعضاء کٹنے سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شیرا کلیمپ کے ساتھ کم تجربہ والے سرجن بھی ایک پیچیدہ خون کی شریان کی سرجری کی کوشش کرسکتے ہیں، جس میں خامی کا کم امکان رہتا ہے اور مدد کی بھی کم ضرورت پڑتی ہے۔ شیرا کلیمپ اب دنیا کے 10 ممالک میں سرجری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
(6) میسرز نیونڈرا انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ، جے پور
اس کمپنی نے جے پور بیلٹ نام سے ایکسو اسکیلیٹن نامی ایک پروڈکٹ تیار کیا ہے۔ جے پور بیلٹ جسم کی سرگرمیوں میں رخنہ پیدا کئے بغیر ریڑھ اور کمر پر وزن کو ایک حد تک کم کر کے بوجھ اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں ایک پیٹرنٹ سنگل پوائنٹ اور کمپیکٹ ٹاک ایڈجسٹ منٹ میکانزم ہے۔ اس سے استعمال کرنے والے کی ریڑھ پر بھاری کام کرنے کے دور ان تناؤ کم پڑتا ہے۔ یہ آسان اور استعمال کے لئے موافق طریقے سے لوڈ بھی ہو جاتی ہے۔ اس ایکسو اسکیلیٹن کے استعمال سے سرجری سے بچا جاسکتا ہے اور پیچیدہ کاموں کو آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی اسے پہننے سے ریڑھ اور کمر میں پیدا خرابیوں کو بھی تیزی سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-ق ت- ق ر)
U-1862
(Release ID: 1700134)
Visitor Counter : 391