بجلی کی وزارت
پرواس کمار نے بجلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) آر کے سنگھ کی موجودگی میں سی ای آر سی کے رکن کی حثییت سے حلف لیا
Posted On:
22 FEB 2021 2:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی22،فروری2021
بجلی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج یہاں جناب پرواس کمار کو سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) کے رکن کی حیثیت سے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ جناب پرواس کمار کو مورخہ 16 دسمبر 2020 کو آرڈر کے ذریعے سی ای آر سی کے ممبر کی حیثیت سے مقرر کیاگیا تھا۔ وہ ایل ایل بی کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سی ای آر سی کا ممبر مقرر ہونے سے پہلے تک جھارکھنڈ سی ای آر سی میں ممبر (قانونی امور) کی حیثیت سے کام کیا ہے۔
سینٹرل الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ای آر سی) الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن قانون 1998 کی شقوں کے تحت بھارت سرکار کی جانب سے قائم کیا گیا تھا۔سی ای آر سی بجلی قانون 2003 کے مقاصد کے لئے ایک سینٹرل کمیشن ہے، جس نے ای آر سی قانون 1998 منسوخ کردیا ہے۔یہ کمیشن سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کے چیئرپرسن سمیت ایک چیئرپرسن اور چار دیگر ممبروں پر مشتمل ہے جو کہ کمیشن کے ایکس افیشیو ممبر ہوتے ہیں۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-1836
(Release ID: 1700080)
Visitor Counter : 186