محنت اور روزگار کی وزارت
لیبر بیورو نے پانچ ملک گیر سروے کے لیے ٹرینرز کی تربیت کا انعقاد کیا
Posted On:
22 FEB 2021 3:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 فروری: لیبر بیورو، چنڈی گڑھ نے 20 فروری، 2020 کو گھریلو ورکروں، دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے ورکروں، پیشہ ور افراد کے ذریعہ پیدا کردہ روزگار، نقل و حمل کے شعبے میں پیدا ہونے والی ملازمتوں اور آل انڈیا کوارٹرلی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی ملازمتوں سے متعلق پانچ ملک گیر سروے کروانے ے لیے ٹرینرز کی تربیت کا انعقاد کیا۔ اس ٹریننگ کی نگرانی ایکسپرٹ گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی، ایسکپرٹ گروپ کے کوچیئرمین ڈاکٹر امیتابھ کنڈو اور لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے کی۔ لیبر بیورو، چنڈی گڑھ، وزارت محنت اور روزگار سے منسلک دفتر ہے۔
یکے بعد دیگرے تسلسل سے ہونے والے تربیتی سیشن 3 روزہ جامع تربیتی سیشنز کا حصہ تھے جن میں لیبر بیورو کے افسران/ عہدیداروں، لیبر بیورو کے 7 علاقائی دفاتر کے افسران اور مختلف ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں کو کو تربیت دی گئی۔
لیبر بیورو کے افسران نے پاور پوائنٹ پر تفصیلی پریزینٹیشن دیں جن میں پانچوں سروے یعنی گھریلو ورکروں، دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے ورکروں، پیشہ ور افراد کے ذریعہ پیدا کردہ روزگار، نقل و حمل کے شعبے میں پیدا ہونے والی ملازمتوں اور آل انڈیا کوارٹرلی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی ملازمتوں سے متعلق جائزوں کے مقاصد، نمونوں کے ڈیزائن اور شیڈول پر تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔
ایک تفصیلی سوال و جواب کا اجلاس بھی ہوا جس میں فیلڈ تفتیش کاروں نے شیڈول کردہ میں مختلف سروے کے حوالے سے سوالات کیے اور وضاحت طلب کی۔
یہ تربیت ان ٹریننگز کا پیش خیمہ ہیں جو فیلڈ آفیسران کو فراہم کی جائیں گی جو ملک بھر میں سروے کریں گے۔
فیلڈ تفتیش کاروں کو جانچ پڑتال کے پہلے سروے کے لیے میدان میں بھیجا گیا تھا تاکہ وہ پانچوں ملک گیر سروے کے شیڈول کو ترتیب دے سکیں۔ نمونوں میں دیہی و شہری دونوں آبادیاں شامل تھیں۔ ہر ٹیم 7-8 تفتیش کاروں پر مشتمل تھی اور ان کے ساتھ آئی ای ایس اور آئی ایس ایس افسران بھی موجود تھے جنھوں نے ماقبل جانچ کی مشق کی نگرانی کی۔
اس کے بعد، ایکسپرٹ گروپ کے چیئرمین پروفیسر ایس پی مکھرجی، ایکسپرٹ گروپ کے کو چیئر، جناب امیتابھ کنڈو، لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈی پی ایس نیگی، اور دیگر سینئر افسران کے فیلڈ کے دورے میں حاصل سبق پر ہر ٹیم نے تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی۔ فیلڈ وزٹ سے حاصل ہونے والی معلومات، مشاہدات، شیڈول، درپیش مشکلات وغیرہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
فیلڈ تفتیش کاروں کے پیش کردہ نتائج مثبت اور حوصلہ افزا تھے۔ انھوں نے پایا کہ زیادہ تر معاملات میں جواب دہندگان نے ان کا تعاون اور مدد کی۔ فیلڈ تفتیش کاروں نے کچھ پیچیدہ مسائل پر کا ذکر کیا جن کا سامنا ان کے شیڈول کے دوران انھیں ہوا تھا۔ ایکسپرٹ گروپ کے چیئرمین اور دیگر ممبران نے ان تمام امور کا جائزہ لیا۔ مثال کے طور پر، پیشہ ور افراد کے ذریعہ روزگار سے متعلق ملک گیر سروے کے پہلے سے تجربے کی مشق کی صورت میں، تفتیش کاروں نے مشورہ دیا کہ پیشہ ور افراد کے ساتھ پہلے سے وقت لے کر شیڈول کیا جاسکتا ہے۔
اس تربیتی اجلاس کا اختتام لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل شری ڈی پی ایس نیگی کے تبصرے کے ساتھ ہوا، جس میں فیلڈ تفتیش کاروں کے ساتھ ساتھ افسران نے ماقبل جانچ کی مشق کو ایک بڑی کامیابی بنانے کے لیے کی گئیں کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ ان پانچوں تفصیلی ملک گیر سروے کے ذریعے اکٹھا کیا گیا ڈیٹا شواہد پر مبنی پالیسی سازی کے لیے اہم معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، گھریلو ملازمین اور تارک وطن ملازمین کے سلسلے میں اس طرح اکٹھا کیا گیا ڈیٹا اعداد و شمار کے اس خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گا جو اب بھی موجود ہے۔
*************
ش ح ۔ع ا۔ م ف
U۔ No1838
(Release ID: 1700068)
Visitor Counter : 121