وزارت دفاع
ریئر ایڈمیرل اتُل آنند وی ایس ایم نے مہاراشٹر نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا
Posted On:
22 FEB 2021 4:25PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 فروری / ریئر ایڈمیرل اتُل آنند ، وی ایس ایم نے 22 فروری ، 2021 ء کو مہاراشٹر نیول ایریا کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ با ضابطہ کمان سونپنے کی تقریب آئی این ایس کنجلی میں منعقد ہوئی ، جہاں ریئر ایڈمیرل اتُل آنند کو ایک تقریبی پریڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ریئر ایڈمیرل اتُل آنند بھارتی بحریہ کی ایگزیکیٹو برانچ میں یکم جنوری ، 1988 ء کو شامل ہوئے تھے ۔
وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑگ واسلا ، ڈیفنس سروس کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میر پور ، بنگلہ دیش اور نیشنل ڈیفنس کالج ، نئی دلّی کے تعلیم یافتہ ہیں ۔ انہوں نے امریکہ کے ہوائی میں ایشیا پیسفک سینٹر فار سکیورٹی اسٹڈیز میں ایڈوانس سکیورٹی کو اپریشن کورس میں بھی شرکت کی ہے ۔ ان کی تعلیمی لیاقت میں ایم فِل ، ایم ایس سی ( ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز ) ، ماسٹر اِن ڈیفنس اسٹڈیز اور بی ایس سی ڈگریاں شامل ہیں ۔
وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے ایڈمیرل نے بحریہ میں اپنے کیریئر کے دوران ٹارپیڈو ریکوری ویسل آئی این ٹی آر وی اے 72، میزائل بوٹ آئی این ایس چٹک ، کورویٹ آئی این ایس کھکری اور جنگی جہاز آئی این ایس ممبئی سمیت اہم کمان کے عہدے سنبھالے ہیں ۔ انہوں نے شاردا ، رَن وجے اور جیوتی نامی بحریہ کے جہازوں پر نیوی گیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، وہ سی ہیریئر اسکواڈرن آئی این ایس 300 کے ڈائریکشن آفسیر اور آئی این ایس دلّی کے ایگزیکٹیو آفیسر بھی رہے ہیں ۔
عملے کے ، اُن کے اہم عہدوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹاف ریکوائرمنٹ ، ڈیفنس سروس اسٹاف کالج ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ، ڈائریکٹر نیول آپریشنس اور ڈائریکٹر نیول انٹلی جنس ( آپریشن ) کے عہدے شامل ہیں ۔ انہوں نے نیول آپریشن کے پرنسپل ڈائریکٹر اور وزارتِ دفاع کے مربوط صدر دفتر ( بحریہ ) میں پرنسپل ڈائریکٹر اسٹریٹیجی ، کنسیپٹ اور ٹرانسفورمیشن کے طور پر بھی کام کیا ہے ۔ فلیگ آفیسر کے طور پر انہوں نے وزارتِ دفاع میں مربوط صدر دفتر میں ، انہوں نے اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف ( بیرونی تعاون اور انٹلی جنس ) اور نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا میں ڈپٹی کمانڈنٹ اور چیف انسٹرکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے ۔

۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 22.02.2021 )
U. No. 1831
(Release ID: 1700016)
Visitor Counter : 157