وزارت دفاع

مرکزی کابینہ نے مسلح دستوں کے  نائب سربراہان اور   کمانڈ  چیفس  کو کیپٹل پروکیورمنٹ کے تحت


 زیادہ  مالی اختیارات تفویض کئے جانے کو منظوری  دی

Posted On: 17 FEB 2021 7:09PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے مسلح دستوں کے  نائب سربراہان اور  کمانڈ  چیفس  کو کیپٹل پروکیورمنٹ کے تحت زیادہ  مالی اختیارات تفویض کئے جانے کو منظوری دی ہے۔ منظوری کے مطابق ، دفاعی حصولیابی طریقہ کار-2020 کے  ادرکیپٹل پروکیورمنٹ پروسیجر( او سی پی پی) کے تحت فوجیوں کے کمانڈ میں جنرل  آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی- ان- سی) ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف(ایف او سی-ان – سی) ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف  (اے او سی- ان- سی) اور ریجنل  کمانڈروں،  انڈین  کوسٹ  گارڈ،( آئی سی جی )کے اختیارات میں 100 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے،  جبکہ  ڈپٹی  چیف  آف  آرمی  اسٹاف (سی ڈی اینڈ ایس) / ایم جی ایس (ماسٹر جنرل سسٹی نینس) ، سی او ایم (چیف آف میٹریل) ، اے او ایم (ایئر آفیسر مینٹیننس) ، ڈی سی آئی ڈی ایس (ڈپٹی چیف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف) اور اے ڈی جی آئی سی جی ( ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انڈین کوسٹ گارڈ) کے اختیارات میں 200 کروڑ روپے کااضافہ کیا گیا ہے۔

 

سروس ہیڈ کوارٹرز کے اندر اور کمانڈ  لیول تک کیپٹل نوعیت والے آئٹموں مثلاً اورل ہالز، ریفٹس، اپ گریڈز وغیرہ کے  لئے  تفویض اختیارات سے موجودہ اثاثوں کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور  ملک کی سلامتی سے متعلق  چیلنجوں  کاسامنے کرنے کے لئے مسلح افواج کی جدید کاری کے پروجیکٹوں کے نفاذ پر تیزی سے عمل کئے جانے میں آسانی ہوگی۔

 

کابینہ نے میک - I زمرے میں اضافی  مالی اختیارات کو بھی  منظوری دی ہے جس کے تحت حکومت  سازو سامان ، سسٹمز، بڑے پلیٹ فارم کاڈیزائن کرنے اور انہیں تیار کرنے یا انہیں اپ گریڈ کرنے  کے لئے پروٹوٹائپ ترقیاتی لاگت 70 فیصد تک فنڈنگ کرے گی ۔  چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف سے لے کر چیئرمین چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) ، وائس چیف آف آرمی اسٹاف (وی سی او ایس) ، وائس  چیف آف نیول اسٹاف (وی سی این ایس) ، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف (ڈی سی اے ایس)  اور ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ (ڈی جی) (سی جی) کو اب پروٹوٹائپ ڈویلپمنٹ کی لاگت کے لئے 50 کروڑ روپے تک کی حکومت کی مدد کی منظوری کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ میک  - 1کے ایک مضبوط دفاعی صنعتی ایکو سسٹم کے لئے حکومت کے ‘آتم نربھربھارت’ اور ‘ میک ان انڈیا’ کے ویژن کے مطابق ، دوسرے مجاز مالیاتی حکام کے لئے بھی مالی اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

******

 

ش  ح ۔ا  گ۔ ر ض

U-NO.1824



(Release ID: 1699908) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi