ریلوے کی وزارت
پورے ملک میں ریلوے زون کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی سطح پر استعداد میں اضافے کے لیے اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں اور پالیسی تجاویز کے بارے میں بورڈ کو واقف کرائیں
ریلویز ، کامرس و صنعت صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے سبھی ریلوے زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ریلوے بورڈ سبھی زون کے بہترین طور طریقوں کا مطالعہ کرے گا
ریلوے کے محکمے کو کوالٹی سے سمجھوتہ کیے بغیر لاگت کو کم کرتے رہنا چاہیے : جناب پیوش گویل
Posted On:
20 FEB 2021 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 فروری،2021 / بھارتی ریلوے کو چاہیے کہ وہ لاگت میں کمی کرتا رہے اور کووڈ – 19 کے باوجود اس سال کو ایک غیرمعمولی سال بنانے کے لیے سبھی طرح کی پیداواریت میں بہتری لاتا رہے۔ یہ بات ریلویز ، کامرس و صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گویل نے سبھی ریلوے زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
وزیرموصوف نے سبھی ریلوے زون کے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بورڈ کو قومی سطح پر استعداد کے لیے اپنے بہترین طور طریقوں اور پالیسی تجاویز سے واقف کرائیں۔ یہ تجاویز کسی بھی چیز کے بارے میں ہو سکتی ہے، جس سے بہتر مسافر خدمات ، حفاظت ، محصول کی حصولیابی ، مال برداری ، بزنس کو بڑھانے ، رفتار میں اضافے یا کسی بھی چیز کے بارے میں ہوسکتی ہے۔
وزیر موصوف نے ریلوے بورڈ سے کہا کہ وہ جلد از جلد زون کے بہترین طور طریقوں کا مطالعہ کرے۔ کسی جگہ پر جہاں بہترین طور طریقوں اور نت نئے خیالات پر عمل کیا جا رہا ہے دوسری جگہوں پر بھی ان طور طریقوں کو اپنایا جا سکتا ہے۔
جناب گویل نے یہ بھی کہا کہ ریل گاڑیوں کو چلانے پر آنے والے اخراجات کو مزید معقول بنایا جائے۔
جناب پیوش گویل نے کہا کہ ریلوے کے مال برداری کے کام کاج سے ملک کی اقتصادی اور صنعتی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تعاون ملا ہے۔ لہذا مال کی لدائی اور مال برداری کی رفتار کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –1787
(Release ID: 1699856)
Visitor Counter : 98