بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے بینک آف انڈیا (بی او آئی) کے ذریعہ بی او آئی ایکسا انویسمنٹ منیجرس پرائیوٹ لمیٹڈ اور بی او آئی ایکسا ٹرسٹی سروسز پرائیوٹ لمیٹڈکے حصول کی منظوری دی

Posted On: 10 FEB 2021 6:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 10 فروری      ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2000کے دفعہ 31 (1) کے تحت آج  بینک آف انڈیا(بی او آئی) کے ذریعہ بی او آئی ایکسا انویسمنٹ منیجرس پرائیوٹ لمیٹڈ(بی او آئی ایکسا آئی ایم) اور بی او آئی ایکسا ٹرسٹی سروسز پرائیوٹ لمیٹڈ (بی او آئی ایکسا ٹی ایس) کے حصول کو منظوری دی ہے۔

 مجوزہ انضمام  بی او آئی کے ذریعہ بی او آئی ایکسا آئی ایم اور بی او آئی ایکسا ٹی ایس کا کل شیئر پونجی کی 49 فیصد حصہ داری کے حصول سے متعلق ہے۔ اس کے نتیجے میں بی او آئی ، بی او آئی ایکسا آئی ایم اور بی او آئی ایکسا ٹی ایس کا ایک واحد مالک اور بی او آئی ایکسا موچوئل فنڈ کا ایک واحد اسپانسر بن جائے گا۔ مجوزہ انضمام کے مطابق بی او آئی بینک کاری کے کاروبارمیں برقرار رہے گا اور  مقررہ اداروں  کے موچوئل فنڈ سمیت دیگر موچوئل فنڈ پروڈکٹ کی تقسیم جاری رکھے گا۔

بی او آئی عوامی شعبہ کا بینک ہے جسے  بینکاری کمپنی (انڈر ٹیکنگ کے حصول اور منتقلی) ایکٹ ، 1970 کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔
بی او آئی ایکسا آئی ایم ایک پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جسے کمپنی ایکٹ 1956 کے تحت  شامل کیا گیا ہے ۔ یہ بی او آئی ایکسا موچوئل فنڈ کے سرمایہ کے انتظام کرنے والی کمپنی کے طور پر کام کرتی ہے۔

بی او آئی ایکسا ٹی ایس بھی ایک پرائیوٹ کمپنی ہے جسے کمپنی ایکٹ ، 1956 کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ یہ بی او آئی ایکسا موچوئل فنڈ کو ٹرسٹی کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-1803



(Release ID: 1699850) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil