وزارت سیاحت
سیاحت کے وزیر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کل دارجلنگ میں تین روزہ بے مثال بھارت میگا ہوم اِسٹے ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ ورک شاپ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
21 FEB 2021 12:00PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 فروری / ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل 22 فروری ، 2021 ء کو دارجلنگ میں تین روزہ بے مثال بھارت میگا ہوم اِسٹے ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ ورک شاپ کا افتتاح کریں گے ۔ سیاحت کی وزارت کے تحت انڈیا ٹورزم کے کولکاتہ کے علاقائی دفتر (مشرقی ) نے بہتر تجربے کو یقینی بنانے کی خاطر ہوم اسٹے مالکان کی میزبانی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے آئی آئی اے ایس اسکول آف مینجمنٹ اور ایسٹرن ہمالیا ٹریول اینڈ ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن ( رسورس ساجھیدار ) کے ساتھ مل کر 22 سے 24 فروری ، 2021 ء کو اس ورک شاپ کا اہتمام کیا ہے ۔
ہوم اسٹے کا تصور مغربی بنگال کے دارجلنگ اور کلمپانگ اضلاع میں مقبول ہوتا جا رہا ہے ۔ ہوم اسٹے ٹورزم میں مقامی لوگوں کی شرکت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ، جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایک مقبول پہاڑی سیاحتی مقام ہے ۔ البتہ زیادہ تر ہوم اسٹے میں پیشہ ورانہ تربیت اور میزبانی کی تربیت وغیرہ کی کمی ہے ، جس سے طویل مدت میں اس پر اثر پڑ سکتا ہے ۔
مذکورہ بالا ورک شاپ میں 450 ہوم اسٹے مالکان کو تربیت دی جائے گی ، جس میں آئی آئی اے ایس اسکول آف مینجمنٹ ( علمی ساجھیدار ) ، انہیں میزبانی کے مختلف پہلوؤں پر مفت تربیت فراہم کرے گا ، جس میں بہتر سلوک کا ہنر ، مقام کو فروغ دینے کا ہنر وغیرہ شامل ہے۔ یہ ورک شاپ ہر روز صبح 10 بجے شروع ہو گی اور سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی ۔ ورک شاپ کے بعد ٹور آپریٹروں / ٹریول ایجنٹوں ( تقریباً 40 آپریٹر ) کے درمیان بی 2 بی کی طرز پر تبادلۂ خیال کا انعقاد کیا جائے گا ۔
میزبانی کو فروغ دینے کی اس تربیتی ورک شاپ کا مقصد مقامی برادری میں صلاحیت سازی کے ذریعہ میزبانی میں اضافہ کرنا ہے ۔ یہ پہل سیاحت اور مقامی سماج کی ثقافتی وراثت کو بر قرار رکھتے ہوئے دیہی ترقی میں اضافے کے لئے کی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 21.02.2021 )
U. No. 1793
(Release ID: 1699847)
Visitor Counter : 120