خلا ء کا محکمہ
خلابازوں کی تربیت اورگگن یان مشن کی پیشرفت
Posted On:
10 FEB 2021 4:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 10 فروری شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد انہ چارج)،وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ عملے کی تربیت کے لئے حکومت ہند کی جانب سے حسب ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
تربیتی نصاب کی وضاحت کے لئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
خلابازوں کی تربیت کے منصوبہ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں گگن یا ن مشن کے سلسلے میں مطلوبہ سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس کے لئے ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔
- گگن یان کی پیش رفت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔
- II. گگن یان سسٹم کا ابتدائی ڈیزائن مکمل ہوگیا ہے۔
مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط ہوئے اور اس پر عمل درآمد ؛
- ہندوستانی فضائیہ ،ہندوستانی انسانی خلائی پرواز کے پروگرام کے عملے کے انتظامی سرگرمیوں کے لئے۔
- انسانوں پر مرتکز مصنوعات کا ڈیزائن اور ترقی کےلیے سات (7) ڈی آر ڈی او لیب ۔ اور
- مائیکرو گریویٹی پے لوڈز کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے۔
- بڑے معاہدوں پر دستخط اور اس کا اطلاق ۔
- عملے کی اسکریننگ اور انتخاب کی تکمیل۔ عملے میں شامل ممبران اس وقت روس میں خلائی پرواز کی عمومی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
- V. انسانوں پر مرتکز مصنوعات: خلائی فوڈ اور پینے کے پانی ، عملے کی صحت کی نگرانی کا نظام ، ہنگامی صورتحال میں حفاظتی کٹ ، عملے کے لیے میڈیکل کٹ وغیرہ جیسے انسانوں پر مرتکز مختلف نظاموں کے ابتدائی ڈیزائن کا جائزہ مکمل ہوا۔
- ہارڈ ویئر کی تیاری زمینی تجربہ اور پہلے بغیر پائلٹ مشن کے لئےحتمی مرحلے میں ہے۔
- لانچ وہیکل کی انسانی درجہ بندی کے طور پر مائع انجنوں کے اہلیت کے تجربوں کا آغاز ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ روس میں کووڈ – 19پروٹوکول اور مقامی حکام کے ذریعہ جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق ، روس کے گیگرن کوسمونوٹ ٹریننگ سینٹر (جی سی ٹی سی) میں خلاباز وں کی تربیت 28 مارچ ، 2020 سے 11 مئی ، 2020 تک کے لئے روک دی گئی تھی۔ نظر ثانی شدہ کووڈ 19 پروٹوکول کے پیش نظر ہندوستانی خلابازوں کی تربیت 12 مئی 2020 ء سے دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلا بغیر پائلٹ مشن کی منصوبہ بندی دسمبر 2021 میں کی گئی ہے۔ دوسرا بغیر پائلٹ پرواز کی منصوبہ بندی 23-2022 میں کی گئی ہے ، اس کے بعد انسانی خلائی جہاز کا تجربہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
U-1800
(Release ID: 1699844)
Visitor Counter : 193