پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
ہم ہائیڈروجن کو مستقبل کی توانائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں: دھرمیندر پردھان
ہائیڈروجن کے لئے سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لئے انڈین آئل اور گرین اسٹیٹ ہائیڈروجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے درمیان اسٹیٹمنٹ آف ان ٹینٹ ’اقرار نامے‘ پر دستخط
Posted On:
18 FEB 2021 4:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی20،فروری2021
پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں آج انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ اور ایم ایس گرین اسٹیٹ ہائیڈروجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے درمیان ایک اسٹیٹمنٹ آف ان ٹینٹ پر دستخط کئے گئے۔ اس اسٹیٹمنٹ آف ان ٹینٹ پر دستخط سے ہائیڈروجن کے بارے میں سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے لئے کئے گئے گرین اسٹیٹ ناروے کی ذیلی کمپنی ہے۔ جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی نے اس پروگرام کی عزت افزائی کو بڑھایا۔ دونوں کمپنیوں کے اس سمجھوتے کا مقصد انڈو-ناروے کلسٹر کمپنیوں، اداروں کے تعاون سے صحت مند توانائی کے لئے انڈین آئل اور ایم ایس گرین اسٹیٹ کے ذریعے سی سی یو ایس اور ایندھن سیل سمیت ہائیڈروجن سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای ایچ) تیار کرتا ہے۔
سی او ای ایچ- ہائیڈروجن اسٹوریج اور ایندھن سیلس سمیت گرین ہائیڈروجن ویلیو چین اور دیگر موجودہ ٹکنالوجیوں کے ذریعے تکنیکی جانکاری معلومات اور تجربے ایک دوسرے کو فراہم کرنے اور منتقل کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔سی او ای- ایچ نارویجن اور انڈین آر اینڈ ڈی اداروں، یونیورسٹیوں کے درمیان گرین اور بلو ہائیڈروجن میں آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کو فروغ دینے کے لئے ایک روح رواں ثابت ہوگی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اس کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ بھارت سرکار توانائی کی نئی اور ابھرتی ہوئی شکلوں کو کھوج کو اہمیت دے رہی ہے۔ ہندوستان کی توانائی کی کھپت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیسرا سب سے بڑا توانائی کی کھپت کرنے والا ملک ہے، جہاں توانائی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
ہائیڈروجن توانائی کے بارے میں جناب پردھان نے کہا کہ ہم ہائیڈروجن کو مستقبل کی توانائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے پائلیٹ پروجیکٹ کے ذریعے دکھائے جارہے حوصلہ افزائی نتائج پر خوشی کا اظہار کیا جس کے تحت دلی میں 50 بسیں ہائیڈروجن- سی این جی ایندھن پر چل رہی ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-1783
(Release ID: 1699747)
Visitor Counter : 229