ریلوے کی وزارت
کسان تنظیموں کے ‘ریل روکو ’ احتجاج کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت پر نہایت معمولی یا کم اثر پڑا
چلنے والی کُل ٹرینوں کی0.3فیصد(پوائنٹ 3)سے بھی کم تعداد متاثر ہوئی
کچھ زونل ریلوے میں محدود وقت کیلئے صرف 30 ٹرینیں متاثر ہوئیں
‘ریل روکو’ احتجاج بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے ختم
Posted On:
19 FEB 2021 6:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19،فروری، 2021:کچھ کسان تنظیموں کے ذریعے 18 فروری 2021 کو اعلان کیے گئے ملک گیر ریل روکو احتجاج کا ٹرینوں کی آمدورفت پر نہایت معمولی یا کم اثر پڑا۔ ہندوستانی ریلوے کے ذریعے چلائی جانے والی کُل 1280 ٹرینوں (بشمول مال بردار اور مسافر ٹرینوں) میں سے کُل 30 میل ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ کچھ دیگر ٹرینوں نے اپنے وقت کوور کرلیا۔ کچھ لمبی دوری کی ٹرینیں جو اپنے منزل تک پہنچنے والی تھیں، انہوں نے آگے کے وقت کی بھرپائی کرلی۔
ریاست مہاراشٹر میں ممبئی میں مضافاتی خدمات ریل روکو احتجاج سے متاثر نہیں ہوئی۔ مال گاڑیاں اور مال بردار آمدنی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔ ریل روکو مظاہرہ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے گزر گیا۔ آندولن کے بعد سبھی زونوں میں ٹرینوں کی آمدورفت آسانی سے جاری ہے۔ بیشتر زون میں مظاہرین کی جانب سے ایک بھی ٹرین کو روکنے کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔
‘ریل روکو’ احتجاج کو دیکھتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں نے کافی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ کچھ زون سے مظاہرے کی اطلاعات ملی لیکن وہ کسانوں کے ریل روکو سے متعلق نہیں تھی۔ مغربی بنگال میں ہی کولکاتا میں ایک بی وائی ایف آئی طالب علم کی حراست میں موت کے مقامی واقعے کے احتجاج میں ایک سیاسی پارٹی نے احتجاج کا انعقاد کیا تھا۔ زونل ریلوے کے ذریعے یہ بھی بتایا گیا کہ کئی مقامات پر سیاسی پارٹیوں کے لیڈر اور کارکنان اپنے حامیوں کے ساتھ حصہ لے رہے تھے۔ زونل ریلوے سے موصولہ تصاویر میں بھی اس کی تصدیق ہوگئی۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1749
(Release ID: 1699580)