ریلوے کی وزارت

ریلوے، تجارت و صنعت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر جناب پیوش گوئل نے مغربی بنگال میں ریلوے بنیادی ڈھانچے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا

Posted On: 19 FEB 2021 5:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19 فروری 2021: وزیر برائے ریلوے، تجارت و صنعت، امورِ صارفین اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم، حکومت ہند ، محترم جناب پیوش گوئل  نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سنکریل (مرحلہ۔I) میں مال بھاڑہ ٹرمنل، سنتراگچی پر دوسرے فٹ اووَر برج اور ہاوڑہ میں وویکانند مراقبہ مرکز کا آغاز کیا۔  اس کے علاوہ، سیالدہ اسٹیشن پر اگزیکیوٹیو لاؤنج، سیالدہ اسٹیشن پر دو برقی زینے، سیالدہ اسٹیشن پر دو لفٹ  اور کولکاتا اسٹیشن پر  پریمیئم لاؤنج، بردھمان اسٹیشن پر مربوط سلامتی نظام، جھامت پور بہارن  اور نیمو اسٹیشنوں پر فٹ اووَر برج ، بالاگڑھ اور گپتی پارا اسٹیشنوں پر اسٹیشن شیڈس کی توسیع، اور بردھمان، تارکیسور اور نبادویپ دھام اسٹیشنوں برقی زینے کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس تقریب میں دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے نمتیتا اسٹیشن پر رونما ہوئے المناک حادثے کے لئے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ آج متعدد پروجیکٹوں کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں خصوصی طور پر آٹھ مکمل برقی  لائنوں کا حامل سنکریل مال بھاڑہ ٹرمنل بھی شامل ہے۔ یہ ٹرمنل قرب و جوار کے علاقوں سے تیز رفتار مال بھاڑہ نقل و حمل کی سہولت فراہم کرے گا۔سیالدہ کے مصروف اسٹیشن پر نئی لفٹ اور برقی زینے مسافرین کو سہولت بہم پہنچائیں گے۔  سنتراگچی پر ایک نیا فٹ اووَر برج 06 پلیٹ فارموں کو کنیکٹ کرے گا، اس سے مسافرین کو سہولت حاصل ہوگی۔ سیالدہ میں اگزیکیوٹیو لاؤنج اور کولکاتا میں پریمیئم لاؤنج کا آغاز ہوا ہے، اس سے مسافرین کو بہتر خدمات فراہم کرانے کے ریلوے کی عہد بستگی ظاہر ہوتی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ آج ملک میں تمام 8500 اسٹیشن صاف ستھرے ہو چکے ہیں۔ تمام اسٹیشن ماسٹروں کو اسٹیشنوں پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آج، تمام ریل گاڑیوں کو خود کار واشنگ پلانٹس کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے۔ صارفین نے ریل گاڑیوں اور اسٹیشنوں میں صفائی ستھرائی کی تعریف کی ہے اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات میں تخفیف واقع ہوئی ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کی برق کاری کا عمل جاری ہے اور 2030 تک، بھارتی ریلوے دنیا میں کثافت سے مبرا پہلا ریلوے  کا شعبہ بن جائے گا۔

سنتراگچی اسٹیشن ہاوڑہ ۔ کھڑگپور سیکشن پر مصروف ترین اسٹیشن ہے۔ اسے تمام تر جدید سہولتوں کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے۔ سنتراگچی پر 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا دوسرا فٹ اووَر برج 12 میٹر چوڑا اور 166 میٹر طویل ہے جو سنتراگچی اسٹیشن کے نمبر1 سے نمبر 6 پلیٹ فارموں کو کنیکٹ کرتا ہے۔ اس سہولت سے سنتراگچی اسٹیشن پر بھیڑ بھاڑ میں کمی واقع ہوگی اور مسافرین کے لئے آمدو رفت اور نقل وحمل میں آسانی پیدا ہوگی۔

بڑی صنعتوں جیسے لوہا، اسٹیل، کپڑے، ملبوسات، پلاسٹک، غذا اور مشروبات، فاؤنڈریز، سیمنٹ، وغیرہ کی کھیپوں کے تیز رفتار داخلی/ بیرونی نقل و حمل کے لئے ریکوں کی تیز رفتار واپسی کو یقینی بنانے کی غرض سے مال بھاڑہ ریک ہینڈلنگ کے لئے جدید سہولتوں کے ساتھ سنکریل مال بھاڑہ ٹرمنل (مرحلہ۔I) تیار کیا گیاہے۔ یہ مال بھاڑا ٹرمنل مغربی بنگال میں کولکاتا اور ہاوڑہ پر احاطہ کرتے ہوئے تقریباً 40 مربع کلو میٹر طویل صنعتی علاقے میں سہولتیں فراہم کرے گا۔ بندرگاہ سہولتوں کے ساتھ آٹھ مکمل طوالت کی حامل برقی لائنوں سے آراستہ مال بھاڑا ٹرمنل 109 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے اور انسانی اذہان کو سکون فراہم کرانے کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہاوڑہ میں 65 لاکھ روپئے کی لاگت سے وویکانند مراقبہ مرکز تعمیر کیا گیا ہے، اس رقم میں سے 30 لاکھ روپیوں کا انتظام محترم رکن پارلیمنٹ جناب پردیپ بھٹاچاریہ  کے ایم پی ایل اے ڈی فنڈ سے کیا گیا۔ اس مرکز کا تعمیر شدہ مجموعی رقبہ 3528 مربع فٹ ہے اور مراقبہ ہال 2100 مربع فٹ کے رقبہ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی مراقبہ اہلیت 70 افراد کی ہے۔

سیالدہ اسٹیشن پر اگزیکیوٹو لاؤنج کی تعمیر مسافرین کو زیادہ سہولتیں دینے کے لئے ایک دیگر اہم پہل قدمی ہے۔ پوری طرح ایئر کنڈیشن اگزیکیوٹیو لاؤنج سیالدہ اسٹیشن کی پہلی منزل پر 2000 مربع فٹ رقبہ میں تعمیر کیا گیا ہے اور آسان رسائی کے لئے ایک علیحدہ کیپسول لفٹ فراہم کرائی گئی ہے۔ نہ صرف مسافرین، بلکہ سیالدہ اسٹیشن پر اپنے اعزا و اقارب کو وداع کرنے یا خیرمقدم کرنے کے لئے آنے والے لوگ معمولی قیمت ادا کرکے آرام سے ٹھہرنے کا لطف اٹھا سکیں گے۔

سیالدہ اسٹیشن پر آنے والے عام مسافرین کو سہولتیں فراہم کرانے کے سلسلے میں اس اسٹیشن پر 1.19 کروڑ روپئے کی لاگت سے دو برقی زینے لگائے گئے ہیں۔ وزنی سامان لے کر آنے والے مسافرین اور معمر شہریوں، معزور افراد اور خواتین کے لئے یہ برقی زینہ سہولت خاصی فائدے مند ثابت ہوگی۔دونوں زینے فی گھنٹہ 9000 افراد کو لے جانے کی اہلیت کے حامل ہیں۔

سیالدہ اسٹیشن پر جنوبی بکنگ دفتر کے پاس 34 لاکھ روپئے کی لاگت سے دو لفٹ فراہم کرائی گئی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک لفٹ ایک بار میں 10 مسافرین کو لے جانے کی اہل ہے اور اس سے مسافرین خصوصاً معمر شہریوں، معزور افراد اور خواتین کی ریزرویشن کاؤنٹر اور آرام گاہوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

ریلوے مسافرین کو عالمی سطح کی سہولتیں فراہم کرانے کی کوششوں کے تحت کولکاتا اسٹیشن پر ایک مکمل ایئر کنڈیشنڈ پریمیئم انتظار گاہ قائم کی گئی ہے۔ اس سے مسافرین کے لئے ریل گاڑیوں کے انتظار کے دوران خالی وقت گزارنا آسان ہو جائے گا۔ اسے کولکاتا اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر 85 لاکھ روپئے کی لاگت سے 2000 مربع فٹ رقبہ میں تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں معمولی قیمت پر رکلائنر، سلون، اسپا، گیم زون، جیسی سہولتوں کے ساتھ چائے اور ہلکے پھلکے ناشتے کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔ اس سے کولکاتا اسٹیشن پر گھریلو اور بین الاقوامی دونوں مسافرین کے لئے سفر کے تجربات میں بہتری آئے گی۔ کولکاتا اسٹیشن پر اس پریمیئم لاؤنج کو بہتر رکھ رکھاؤ اور سہولتوں کی بہتر عمل آوری کے لئے عوامی ۔ نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کے توسط سے تعمیر کیا گیا ہے۔

مسافرین اور ریلوے کی املاک کے تحفظ میں بہتری لانے کے سلسلے میں، بردھمان اسٹیشن پر ایک مربوط سلامتی نظام قائم کیا گیا ہے۔ اس سے تمام داخل ہونے / باہر جانے کے دروازوں پر سلامتی جانچ، ہینڈ ہیلڈ میٹل ڈٹیکٹر (ایچ ایچ ایم ڈی) کے توسط سے مسافرین کی تلاشی، لگیج اسکینر مشین (ایل ایس ایم) کے توسط سے مسافرسامان کی جانچ ڈور فریمڈ میٹل ڈٹیکٹر جانچ وغیرہ میں بہتری آئے گی۔ مربوط سلامتی نظام کے کام کو پورا کرنے میں مجموعی طور پر 2.3 کروڑ روپئے صرف ہوئے۔ اس نظام کے قیام سے سی سی ٹی وی نگرانی کمروں کے توسط سے بہتر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے گا اور ریلوے سلامتی دستوں کے لئے ایک منظم طریقے سے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو انجام دینا ممکن ہو سکے گا۔

مشرقی ریلوے کے ہاوڑہ ڈویژن کے بنڈیل ۔ کٹوا۔ عظیم گنج سیکشن میں جھامت پور ۔ بہارن اور ہاوڑہ۔بردھمان مین لائن سیکشن کے نیمو اسٹیشن میں فٹ اووَر پلوں کی تعمیر بالترتیب 92 لاکھ روپئے اور 1.2 کروڑ روپئے کی لاگت سے کی گئی ہے۔ ایف او بی کی تعمیر سے دونوں اسٹیشنوں پر مسافرین کو پلیٹ فارم بدلنے میں خاصی آسانی ہو جائے گی۔

مسافرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، مشرقی ریلوے کے بنڈیل ۔ کٹوا۔ عظیم گنج سیکشن میں بالاگڑھ اور گپتی پارا اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم شیڈس کی توسیع کی گئی ہے۔گپتی پارا میں توسیع شدہ پلیٹ فارم شیڈ 32 میٹر طویل اور 7 میٹر چوڑا ہے اور اس پر 2 لاکھ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ بالاگڑھ میں توسیع شدہ پلیٹ فارم شیڈ 16 میٹر طویل اور 7 میٹر چوڑا ہے، جس پر 14 لاکھ روپئے کی لاگت آئی ہے۔

مشرقی ریلوے کے بردھمان، تارکیشور اور نبادویپ دھام آنے والے مسافرین کو سہولتیں فراہم کرانے کے سلسلے میں ان اسٹیشنوں میں سے ہر ایک کو 91 لاکھ روپئے کی لاگت سے برقی زینے فراہم کرائے گئے ہیں۔ برقی زینے کی سہولت زیادہ سامان لے کر آنے والے مسافرین اور معمر شہریوں، معزور افراد، خواتین، وغیرہ کے لئے خاصی فائدہ مند ہوگی۔

 

*****

ش ح ۔اب ن

U-1753


(Release ID: 1699552) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Tamil