اقلیتی امور کی وزارتت

وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ 21 فروری (اتوار) کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں با ضابطہ طور پر ”ہنر ہاٹ“ کا افتتاح کریں گے


اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری سے 1 مارچ 2021 تک ”ووکل فار لوکل“ کے موضوع پر 26ویں ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کر رہی ہے

نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ”ہنر ہاٹ“ میں 31 سے زائد ریاستوں اور یو ٹی سے 600 سے زیادہ ہنر مند اور کاریگر حصہ لے رہے ہیں

عوام کو ”ہنر ہاٹ“ میں ملک کی ”تنوع میں اتحاد“ کی طاقت کا احساس ہوگا: مختار عباس نقوی“

”ہنر ہاٹ“ ورچؤل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر اور GeM کے پورٹل پر بھی دستیاب ہے

اقلیتی امور کی وزارت 75 ”ہنر ہاٹ“ کے ذریعہ 7 لاکھ 50,000 ہنر مندوں اور کاریگروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی جنھیں ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا جائے گا: مختار عباس نقوی

Posted On: 19 FEB 2021 4:42PM by PIB Delhi

 

وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ 21 فروری کو صبح 9:30 بجے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ملک بھر کے دیسی ہنر مندوں اور کاریگروں کے 26ویں ”ہنر ہاٹ“ کا افتتاح کریں گے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) شری منسکھ منڈاویا ”ہنر ہاٹ“ کے افتتاحی پروگرام کے دوران مہمان خصوصی ہوں گے اور لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ میناکشی لیکھی اس موقع پر بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گی۔

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 20 فروری سے 1 مارچ 2021 تک ”ووکل فار لوکل“ کے موضوع پر 26ویں ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد کر رہی ہے۔

 

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور شری مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے”ہنر ہاٹ“ میں 31 سے زائد ریاستوں اور یو ٹی کے 600 سے زیادہ ہنر مند اور کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔ آندھر پردیش، آسام، بہار، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالا، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ کے ہنر مند اور کاریگر اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ نفیس دیسی مصنوعات کی نمائش کرنے اور فروخت کرنے کے لیے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ”ہنر ہاٹ“ میں حصہ لے رہے ہیں۔

شری نقوی نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے ہاتھوں سے بنائی ہوئی دیسی مصنوعات ”ہنر ہاٹ“ میں ایک ہی چھت کے دستیاب ہیں۔ زائرین ”باورچی خانہ“ سیکشن میں ملک کے ہر خطے کے روایتی پکوانوں کا بھی لطف اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ، لوگ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے”ہنر ہاٹ“ میں ملک کے نامور فنکاروں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ عوام کو ”ہنر ہاٹ“ میں ملک کی ”تنوع میں اتحاد“ کی طاقت کا احساس ہوگا۔

شری نقوی نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“، جو ملک بھر کے ہنر مندوں اور کاریگروں کی دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کا ایک ”بہترین پلیٹ فارم“ ہے، نے ابھی تک 5 لاکھ سے زائد ہنر مندوں، کاریگروں اور فنکاروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔اقلیتی امور کی وزارت 75 ”ہنر ہاٹ“ کے ذریعہ 7 لاکھ 50,000 ہنر مندوں اور کاریگروں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی جنھیں ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر منعقد کیا جائے گا۔

شری نقوی نے کہا کہ”ہنر ہاٹ“ ورچؤل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org پر اور GeM کے پورٹل پر بھی دستیاب ہے جہاں ملک اور بیرون ملک کے لوگ دیسی ہنر مندوں اور کاریگروں کی مصنوعات ڈجیٹل/ آن لائن خرید سکتے ہیں۔ ”ہنر ہاٹ“ کو آن لائن/ ڈجیٹل اور GeM پلیٹ فارم پر لے جانے کے اقدام کو زبر دست ردعمل ملا ہے اور ہنر مندوں اور کاریگروں کو اپنی مصنوعات کے لیے بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 1749



(Release ID: 1699473) Visitor Counter : 112