امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گذشتہ سال خریداری کے مقابلے دھان کی خریداری میں15.30فیصد کا اضافہ


رواں خریف مارکیٹنگ  سیزن (کے ایم ایس) کے  دوران645.10 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوئی

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن  سے تقریباً 92.86 لاکھ کسانوں کو فائدہ  ہوا ہے

سرکار نےنوڈل ایجنسیوں  کے ذریعے309198.87 میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خرید کی ہے

26667.21 کروڑ روپے قیمت کی9143791 کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی ہے ، جس سے 1892818 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے

Posted On: 17 FEB 2021 5:55PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 17فروری، 2021/

جاری خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت نے موجودہ کم سے کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پرخریف سیزن 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے،جیسا پچھلے  سیزنوں میں کیا گیا  تھا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AO31.png

 

 

 

 

 

خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہجیسی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ اس سال16فروری2021  تک645.10لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ گذشتہ سال کے559.46 لاکھمیٹرک ٹن کے مقابلےدھان کی خریداری میں 15.30 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر645.10 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری میں صرف پنجاب نے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن کی خریداری کی ہے، جو مجموعی خریداری کا31.44فیصد ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C5HR.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RHV8.png

جاری خریف  مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  خریداری  عمل سے 121796.64  کروڑ روپے کی ایم یس پی مالیت کی خریداری سے تقریباً 92.86 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ،خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کیلئےریاستوں سے ملنے والی تجاویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش ریاستوں کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت51.92 لاکھ میٹرک ٹن دالیں اور تلہن کی خریداری کے لئے منظوری دی گئی تھی۔ مزید برآں آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ  ریاستوں کے لئے 1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ گجرات اور تمل ناڈو ریاستوں کیلئے  مارکیٹنگ سیزن 21-2020   کی ربیع فصلوں کی 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے بھی  پی ایس ایس کے تحت تجویز موصول ہوجانے پر دالوں ، تلہن اور کھوپرا کی خریداری کو منظوری دی جائے گی، تاکہ سال 21-2020 کے لئے  اندراج شدہ کسانوں سےبراہ راست نوٹیفائیڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف  اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔ البتہ اگر مارکیٹ کے ریٹ سے کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایم ایس پی سے کم ہوتے ہیں، تو فصلوں کی خریداری، ریاست کی نامزد خریداری ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کی جائے گی۔

16 فروری 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے1665.18کروڑ روپے کی ایم ایس پی قدر والی مونگ، اڑد،تور،  مونگ پھلی اور سویابین کی309198.87 میٹرک ٹن کی  خریداری کی ہےجس سے تمل ناڈو، کرناٹک،  مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ  اور راجستھان کے167678 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح16 فروری2021  تک52.40 کروڑ روپے کے ایم یس پی قدر پر 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کی گئی ہے، جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسان مستفید ہوئے ہیں۔ جہاں تک کھوپرا اور اڑد کا تعلق ہے، ان کے ریٹ زیادہ تر بڑی پیداوار ی ریاستوں میں ایم ایس پی سے زیادہ ہیں۔  متعلقہ ریاستیں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی حکومتیں  طے شدہ تاریخ سے خریداری شروع کررہی ہیں، جس کا فیصلہ دالیں اور تلہن کے سلسلےمیں آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HUHX.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GENU.png

 

 

 

پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش،  مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک  ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کے بیج (کپاس) کی خریداری کا عملبلا روک ٹوک جاری ہے۔16 فروری 2021تک9143791کپاس کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ، جن کی قیمت 26667.21کروڑ روپے ہے، اس سے1892818 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0064HVU.png

 

 

 

 

 

 

*****

ش ح۔ ن ر (18.02.2021)



(Release ID: 1699430) Visitor Counter : 123