محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی سے مستفید  ہونے والے لوگوں کو  اپنی رہائش گاہ سے 10 کلو میٹر کے اند ر ای اسی سی آئی سی اسپتال یا ڈسپنسری کی  عدم دستیابی کی صورت میں قریبی ای ایس آئی سی کے پینل میں شامل اسپتالوں سے صحت کے معاملے میں  دیکھ ریکھ کی سہولت ملے گی

Posted On: 18 FEB 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئے جغرافیائی علاقوں میں ای ایس آئی  اسکیم میں توسیع کے بعد ای ایس آئی سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافے کے پیش نظر مستحقین کی رہائش گاہ کے آس پاس بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے ای ایس آئی میڈیکل کیئر انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ای ایس آئی کے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر یعنی اسپتال یا ڈسپنسری یا انشورڈ میڈیکل پریکٹیشنر (آئی ایم پی) کی عدم دستیابی والی رہائش کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں  طبی سہولیات حاصل کرنے میں ای ایس آئی کے مستحقین کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کیلئے ای ایس آئی سے فائدہ اٹھانے والے کسی ای ایس آئی ڈسپنسری یا ہسپتال سے کسی بھی حوالہ کی ضرورت کے بغیر قریبی ای ایس آئی سی کے پینل میں شامل اسپتالوں (پین انڈیا) سے طبی نگہداشت کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس طرح کے علاقوں میں طبی خدمات حاصل کرنے کے لئے  ایسے علاقوں کے ای ایس آئی سے فائدہ اٹھانے والے لوگ ای ایس آئی پہچان کارڈ ؍ ہیلتھ پاس بک بمع  آدھار ؍ حکومتی شناخت کارڈ کے ساتھ ای ایس آئی پینل میں شامل اسپتال میں جاسکتے ہیں اور او پی ڈی خدمات کے لئے کیش لیس طبی مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے مستحقین او پی ڈی مشاورت کے دوران تجویز کردہ دواوں کی خریداری کی رقم کی واپسی کیلئے نزدیکی ڈسپنسری کم برانچ آفس (ڈی سی بی او) یا ای ایس آئی سی کے ریجنل آفس کے ذریعے کرسکتے ہیں جہاں ڈی سی بی او دستیاب نہیں ہے۔

ان معاملات میں جہاں اندرونی علاج کے لئے تفتیش یا داخلہ ضروری ہوتا ہے،  متعلقہ امپینل  اسپتال 24 گھنٹوں کے اندر ایک آن لائن سسٹم کے ذریعہ ای ایس آئی سے منظور شدہ اتھارٹی سے اجازت حاصل کرے گا اور فائدہ اٹھانے والے کو کیش لیس علاج فراہم کرے گا۔ ای ایس آئی سی ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کی ایک کاپی ویب سائٹ www.esic.nic.in پر دستیاب ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ع س۔ ن ع

 (U: 1723)

 



(Release ID: 1699336) Visitor Counter : 146