صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے34 ویں دن پر اپ ڈیٹ


کووڈ-19 کی تقریبا98.5 لاکھ خوراکیں لوگوں کو دی گئیں

 آج شام 6 بجے  تک 3.17 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں؛95765 طبی ملازمین کو آج ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی

Posted On: 18 FEB 2021 8:02PM by PIB Delhi

طبی ملازمین کو دی جانے والی ویکسین کی خوراکوں کی تعداد  آج بڑھتے بڑھتے تقریباً 98.5 لاکھ تک پہنچ گئی۔

 عارضی رپورٹ کے مطابق آج  شام 6 بجے تک 210809 سیشن میں 9846523 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔

 اس میں   وہ  6234635 طبی ملازمین بھی شامل ہیں جن کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ اور 464932 وہ طبی ملازمین بھی شامل ہیں۔ جن کو اس ویکسین کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ3146956 وہ لوگ بھی  شامل ہیں، جن کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے۔جبکہ ملک گیر سطح  پر ویکسین کی مہم 16 جنوری 2021 کو شروع ہوئی تھی، تاہم پہلی خوراک حاصل کرنے والے لوگوں کے لئے  ویکسی نیشن پروگرام2 فروری 2021 سے شروع ہوا۔

 

طبی ملازمین         

(HCWs)

صف اول کے کارکنان

(FLWs)

پہلی خوراک

 دوسری خوراک

پہلی خوراک

62,34,635

4,64,932

31,46,956

 

آج ملک گیر سطح کی کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کا 34 واں دن تھا، جس میں شام 6 بجے تک مجموعی طور پر  317190 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں 221425 مستفیدین کو پہلی بار خوراک دی گئی تھی۔ جب کہ موصولہ عارضی رپورٹ کے مطابق  95765 طبی ملازمین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔ پورے دن کی حتمی رپورٹ آج دیر رات تک مکمل ہوپائے گی۔

 آج شام 6 بجے تک ویکسی نیشن کے 10159 سیشن منعقد کئے گئے تھے۔

 آج تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ ویکسی نیشن کے پروگرام چلائے گئے۔

 

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ٹیکہ کاری کے مستفیدین

پہلی خوراک

دوسری خوراک

کل خوراک

1

انڈمان ونکوبار جزائر

4,347

495

4,842

2

آندھرا پردیش

3,81,380

44,052

4,25,432

3

اروناچل پردیش

17,835

2,653

20,488

4

آسام

1,34,285

6,708

1,40,993

5

بہار

5,06,192

32,569

5,38,761

6

چنڈی گڑھ

11,381

423

11,804

7

چھتیس گڑھ

3,16,009

12,977

3,28,986

8

دادر اور نگر حویلی

4,213

110

4,323

9

دمن اور دیو

1,480

94

1,574

10

دہلی

2,32,091

7,931

2,40,022

11

گوا

13,859

356

14,215

12

گجرات

8,08,774

22,965

8,31,739

13

ہریانہ

2,03,215

14,498

2,17,713

14

ہماچل پردیش

87,499

4,306

91,805

15

جموں وکشمیر

1,77,795

3,756

1,81,551

16

جھارکھنڈ

2,38,747

8,477

2,47,224

17

کرناٹک

5,18,405

61,925

5,80,330

18

کیرالہ

3,82,345

21,665

4,04,010

19

لداخ

3,856

290

4,146

20

لکشدیپ

1,809

115

1,924

21

مدھیہ پردیش

6,05,399

0

6,05,399

22

مہاراشٹر

7,85,369

20,145

8,05,514

23

منی پور

35,591

901

36,492

24

میگھالیہ

21,221

470

21,691

25

میزورم

13,559

1,238

14,797

26

ناگا لینڈ

17,679

2,434

20,113

27

اڈیشہ

4,25,379

32,497

4,57,876

28

پڈوچیری

7,661

454

8,115

29

پنجاب

1,16,199

5,575

1,21,774

30

راجستھان

7,47,268

15,334

7,62,602

31

سکم

9,952

353

10,305

32

تمل ناڈو

3,05,165

17,992

3,23,157

33

تلنگانہ

2,79,534

55,731

3,35,265

34

تریپورہ

78,697

6,441

85,138

35

اترپردیش

10,05,594

18,394

10,23,988

36

اترا کھنڈ

1,26,454

4,246

1,30,700

37

مغربی بنگال

5,66,692

19,723

5,86,415

38

متفرقات

1,88,661

16,639

2,05,300

میزان

93,81,591

4,64,932

98,46,523

گیارہ (11)  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اندراج شدہ طبی ملازمین کی 75 فیصد سے زیادہ تعداد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ یہ ریاستیں ہیں، بہار، تریپورہ، اڈیشہ، لکشدیپ، گجرات، چھتیس گڑھ، اترا کھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہماچل پردیش  اور اترپردیش ۔

 

1.jpg

 

دوسری طرف، 7 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں طبی ملازمین کی 50 فیصد سے کم تعداد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ یہ علاقے ہیں، لداخ، تمل ناڈو، دہلی، پنجاب، چنڈی گڑھ، ناگا لینڈ اور پڈوچیری۔

 

2.jpg

 

 پندرہ (15) ریاستوں میں 40 فیصد سے زیادہ صف اول کے کارکنان کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ ان ریاستوں میں گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، دادر اور نگرحویلی، تریپورہ، اترا کھنڈ، جھارکھنڈ، لکشدیپ، ہماچل پردیش، ہریانہ، چھتیس گڑھ، جموںو کشمیر، اترپردیش اور بہار شامل ہیں۔

 

3.jpg

 

جن ریاستوں میں سب سے زیادہ ٹیکہ کاری کی گئی وہ اترپردیش، مہاراشٹر، بہار، جموں وکشمیر، اڈیشہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ ہیں۔

اب تک 40 لوگوں کو علاج کے لئے داخل اسپتال کیا گیا ہے۔ یہ تعداد کل ٹیکہ کاری کی تعداد کا 0.0004 فیصد ہے۔ اسپتال میں بھرتی کئے جانے والے40 لوگوں میں سے 24 کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ جبکہ ان میں سے 13 کی موت واقع ہوگئی اور 3 فی الحال زیرعلاج ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا،جن میں سے ایک کے بدن میں رعشہ تھا۔ جسے مغربی بنگال میں پچھم مدنی پور کے ہجلی رورل ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا،  اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ دوسرے شخص کو مرض کی پیشگی روک تھام کے مقصد سے مغربی بنگال میں تارہ کیشور رورل ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا  تھا اور اس کی حالت بھی مستحکم بتائی جاتی ہے۔

 آج تک مجموعی طور پر 32 اموات ریکارڈ کی گئی اور یہ کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی کل تعداد کا0.0003 فیصد ہے۔ ان 32 مرنے والوں میں 3 افراد کی موت اسپتال کے اندر واقع ہوئی جبکہ19 افراد اسپتال کے باہر فوت ہوئے۔

 آج تک  ٹیکہ کاری مہم سے  متعلق  سنگین قسم کی اے ای ایف آئی/اموات کی کوئی  اطلاع نہیں ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین(3) اموات کی رپورٹ ملی ہے، ایک 57 سالہ شخص جو کیرالہ کے کوچی کوڈ علاقہ کا باشندہ تھا ۔ مائیو کارڈیئل انفریکشن کے مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہوا۔ دوسری ایک 51 سالہ خاتون تھی جو مہاراشٹر میں کولھا پور کی رہنے والی تھی، ہائپر ٹینشن اور ذیا بیطس کی مریض تھی ۔ ان دونوں کے افراد کنبہ کی خواہش کااحترام کرتے ہوئے ان کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔

تیسرا  فوت ہونے والا شخص  چھتیس گڑھ ، رائے پور کا ایک 34 سالہ باشندہ تھا۔جس کے سینے میں درد تھا اور جو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔یہ بھی غالباً مائیو کارڈیئل انفریکشن کا معاملہ تھا۔ اس مریض کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے جس کے حوالے سے رپورٹ کا انتظار ہے۔

******

 

ش  ح ۔ س  ب۔ ر ض

U-NO.1726




(Release ID: 1699298) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi , Manipuri