وزارت دفاع
کرٹین ریزر ایرو انڈیا 2021 ایرو انڈیا 2021 آتم نر بھر بھارت کی طرف ایک بڑا قدم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2021 7:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،02؍فروری:
ہوابازی کی صنعت کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلئے کل سے بنگلورو میں ایرو انڈیا 2021ء کی ایک عظیم تین روزہ نمائش شروع ہورہی ہے۔اس اہم ایشیائی فضائی نمائش کے آغاز سے متعلق پریس کانفرنس کی صدارت وزیر دفاع کریں گے، جس کا انعقاد 2 فروری کو ہوگا۔ایرو انڈیا 2021ء کا افتتاح عزت مآب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے اور اس کی شروعات ایلاہانکا ایئرفورس اسٹیشن پر ایک پروازی مظاہرے سے ہوگی۔جناب راج ناتھ سنگھ کو اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ایدی یورپّا نے مبارک دی۔
عزت مآب وزیر اعظم کی پکار سے تحریک پاکر اس پروازی مظاہرے میں ہندوستان کی شاندار ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں اس کی صلاحیتوں کو دکھایا جائے گا۔ایرو انڈیا 2021 کا اہتمام اس سال کووڈ-19سے متاثر صورتحال میں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے کیا جارہا ہے۔جناب راج ناتھ سنگھ نےاس سال ایسی آزمائشوں کے باوجود اس دو سالہ تقریب کے اہتمام پر تنظیم کی ستائش کی۔انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے تصور کی ستائش کرتے ہوئےکہا کہ وزارت دفاع ان دفاعی سازو سامان کو انتھک بڑھاوا دے رہی ہے، جو درون ملک تیار کئے جارہے ہیں۔ان چیزوں سے نہ صرف ہماری مسلح افواج کی ضرورتیں پوری رہی ہیں، بلکہ ہندوستان دفاعی آلات کا برآمد کار بن رہا ہے اور دوستانہ تعلق رکھنے والے ملکوں کے لئے ایک پلیٹ فارم بن رہا ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی ستائش کی کہ کرناٹک نے اپنے عوام کے صنعتی جذبوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کےلئے سازگار ماحولیاتی نظام تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کی وجہ سے ہندوستان ایرونوٹک لمٹیڈ(ایل اے ایل)کو 48ہزار کروڑ روپے کا زبردست ٹھیکہ ملا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ہندوستان اور عالمی صنعتی رہنماؤں، ماہرین تعلیم، بصیرت رکھنے والوں، مرکزی اور ریاستی انتظامیوں کے درمیان اشتراک اور تعاون کے امکانات پیدا کرے گا۔یہ مختلف ملکوں کے وزرائے دفاع، فوجی سروسز کے سربراہوں، پالیسی سازوں، غیر ملکی او ای ایم، صنعتوں، صنعت کاروں اور ماہرین کو یکجا کرے گا، تاکہ وہ اس مظاہرے کو دیکھیں، ایک دوسرے سے مربوط ہوں اور اشتراک کریں۔ اسی کے ساتھ اس نمائش سے ہندوستان کے نئے دفاعی مینوفیکچرنگ انقلاب کے رخ پر پالیسی ساز اصلاحات اُجاگر ہوں گی۔
عالمی وباء کووڈ-19 پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگیوں کو بچانے کےلئے دنیا کے ممالک پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہوئے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایرو انڈیا 2021 کا اہتمام کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت صحت اور ریاستی حکومت نے ماسک کے استعمال، سماجی دوری، آرٹی پی سی آر ٹیسٹ پر سختی سے عمل کے تعلق سے ایڈوائزری جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے اس مرتبہ ایروا نڈیا کہ یہ نمائش خالصتاً تجارتی نوعیت کی ہوگی۔عوام کے لئے اس میں کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہرحال عوامی شراکت کے لئے غیر روایتی پلیٹ فار م کا اہتمام کیا گیا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 2014ء سے حکومت درون ملک دفاعی اشیاء سازی کو فروغ دینے کےلئے پالیسی اصلاحات سے کام لے رہی ہے، جس پر عالمی تجارتی برادری کا رد عمل پرجوش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کو دفاعی سرمایہ کاری کے قابل گرداننے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں جو ہندوستان کی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے حساب سے راجدھانی ہے، اس تقریب کے انعقاد سے کرناٹک کی پوزیشن سرمایہ کاری کے لئے مستحکم ہوگی۔ اسی کے ساتھ یہ ریاست دفاعی اور اقتصادی ارتباط کے لئے گیٹ وے بن جائے گی۔وزیر دفاع نے اسی کے ساتھ کہا کہ ایرو انڈیا سے آتم نر بھر بھارت کی حق میں وزیر اعظم کی پکار کو نیا حوصلہ ملے گا۔ اس پکار کا مقصد درون ملک چیزیں تیار کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ایرو انڈیا 2021 ءکی جھلکیوں کا شمار کیا، جن میں انڈیا پویلین کا افتتاح شامل ہے۔اس پویلین میں بحرہند کے خطے کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا۔ کئی ملکوں کی فضائیہ کے سربراہوں کا اجلاس ہوا، روسی فوجی صنعتی کانفرنس منعقد کی گئی اور اسٹارٹ اَپ منتھن وغیرہ کا نظم کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ 5 فروری کو بندھن تقریب میں 200 سے زیادہ ساجھیداری کے معاہدات کے اقرار ناموں پر دستخط کئے جاسکتے ہیں۔
وزیر فاع نے کہا کہ اس نمائش میں 540 سے زیادہ ایگزیبیٹر حصہ لے رہے ہیں، جو دفاعی اشیاء سازی کی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ موقع ہندوستان کے لئے عالمی دفاعی صنعت کے ساتھ معاملات کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19کی آزمائشوں اور شمالی سرحد پر ہندوستان کو درپیش سلامتی کی آزمائش سے متاثر ماحول میں ایرو انڈیا کے اہتمام کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ انہوں نے سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کے مظاہرے کو اُجاگر کیا ، جس کے نتیجے میں شمالی سرحد پر صورتحال کو قابو میں کیا جاسکا۔اس طرح ملک نے اپنی خود مختاری اور یکجہتی کا دفاع کرنے کی طاقت دکھائی۔ا نہوں نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کو ممکن بنانے میں وزیر اعظم کی قیادت والی حکومت ، ریاستی حکومت اور دیگر ذمہ داروں کے مصمم ارادوں کا دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرو انڈیا 2021ء ایک حوصلہ افزا تقریب ہے، جو اس سال نئے ہندوستان کے نئے اقدامات کا مظہر بنے گا۔ ان اقدامات نے حقائق کو بدلنا شروع کردیا ہے۔
اپنے خطبے کے اختتام پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ان تمام ذمہ داروں کی ستائش کی ، جن کی کوششوں سے موجودہ حالات میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔انہوں نے دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے محکمے کے افسروں ، مسلح افواج اور مجلس منتظمہ کی انتھک کوششوں کی ستائش کی۔
وزیر اعلیٰ بی ایس ایدی یورپا ّنے کہا کہ یہ موقع کرناٹک کے عوام کے لئے بالعموم اور بنگوروں کے لئے بالخصوص اس لئے فخر کا موقع ہے کہ اس ریاست کو دوسری مرتبہ ایرو انڈیا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ موقع ریاست کے لئے اس لحاظ سے بھی موجب فخر ہے کہ ہندوستان ایرو نوٹک لمٹیڈ کوہلکے لڑاکا طیارے ‘تیجس’کا کاروباری سودا حاصل ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے عالی وباء کووڈ-19 سے پیدا مشکلات میں بھی اس نمائش کے اہتمام کے لئے مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کے علاوہ دیگر ذمہ داروں کی ستائش کی۔
ہندوستان ایرو نوٹکس لمٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیئر مین جناب آر مادھون نے بھی ہلکے لڑاکا طیارے تیجس کی تیاری کی کوششوں سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔جوائنٹ سیکریٹری (عملہ اور رابطہ)جناب انوراگ واجپئی نے ایرو انڈیا 2021 کے انتظامات کی تفصیل بتائی۔ ایڈیشنل سیکریٹری (دفاعی مصنوعات کے محکمے)جناب سنجے جاجو نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
یہ ایرو انڈیا کی نمائش کا 25 واں سال اور 13ویں تقریب تھی۔عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 5 فروری کو ایرو انڈیا 2021 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی دعوت کھلے دل سے قبول کی۔صنعت انجمنوں نے ایرو انڈیا 2021 کی کرٹین ریزر تقریب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے مبارکباد دی۔ کرناٹک کے عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر اشوتھ نارائن سی این، کیرالہ کے عزت مآب وزیر صنعت جناب جگدیش شیِّار، دفاعی مصنوعات کے محکمے کے سیکریٹری جناب راجکمار ، ڈی آر ڈی او کے سیکریٹری ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، کرناٹک کے چیف سیکریٹری کپل موہن اور وزارت دفاع حکومت کرناٹک ہندوستان ایرو نوٹکس لمٹیڈ اور دیگر صنعتی انجمنوں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
*************
ش ح۔ع س۔ ن ع
(U: 1697)
(ریلیز آئی ڈی: 1698998)
وزیٹر کاؤنٹر : 153