مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

آئیے ٹیکنوگراہی کے طور پر اپنا اندراج کریں اور نیا ہندوستان بنائیں: درگا شنکر مشرا


اندراج ماڈیول ایل ایچ پی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے ڈیٹا بیس کے طور پر کام کرے گا

ایل ایچ پی جینے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھائیں گی- منصوبے شہریوں کو بہترین تعمیراتی سہولیات دیں گے

نواریتھ (ہندوستانی تعمیرات کے لیے نئی، سستی، جائز، تحقیقی اختراعی تکنیک) – جدید تعمیراتی تکنیک سے متعلق سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز

مخصوص ٹیکنالوجی، انفارمیشن ایکسچینج اور ایل ایچ پی کے فروغ کے بارے میں سیکھنے میں ٹیکنوکریٹ کی رہنمائی کے لیے ریاست مخصوص ایل ایچ پی کتابچے

Posted On: 17 FEB 2021 5:42PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری شری درگا شنگر مشرا نے ٹیکنوگراہیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے بھارت کا رخ بدلنے کی سواری بنیں۔ انھوں نے طلباء ، تکنیکی ماہرین ، اساتذہ ، تعمیراتی ایجنسیوں ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں ، اسٹیک ہولڈرز اور دیگر کو بھی اس پروگرام میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ سکریٹری ایم او ایچ یو اے نے کہا ”آیئے  ٹیکنوگراہی کے طور پر  اپنا اندراج کریں اور ایک نیا ہندوستان بنائیں۔“ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت ایل ایچ پی کے ذریعہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے سلسلے میں ملک میں وسیع پیمانے پر علم کے فروغ اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دے گی۔ گذشتہ شام یہاں جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، ایچ ایف اے، پی ایم اے وائی (یو)، ایم او ایچ یو اے، شری امرت ابھجیت کی موجودگی میں ٹیکنوگراہیوں کے لیے اندراج ماڈیول کا آغاز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”ٹیکنوگراہی – آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، انجینئرنگ کالج، پلاننگ ایند آرکیٹکچر کالجز کے فیکلٹی اور طلبا، بلڈرز، ماہرین تعلیم،  انجینیئر اور اسٹیک ہولڈرز – سیکھنے،  مشاورت کرنے، خیالات اور حل تیار کرنے، تجربہ، جدت اور تکنیکی بیداری کے لیے چھ ایل ایچ پی سائٹوں پر براہ راست ان لیبارٹریوں کا دورہ کرنے کے لیے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔ اس سے ”میک ان انڈیا“ اپروچ کے لیے تعمیراتی شعبے میں ان کی ضروریات کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں ’ٹیکنوگراہیوں‘ کو اہل بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایل ایچ پی پر ایک ای-نیوز لیٹر اور چھ ریاست وار کتابچے بھی لانچ کیے گئے۔ تقریب میں تمام ریاستی / یو ٹی حکومتوں ، عہدیداروں کی سرکاری / نجی ایجنسیوں ، تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اس تقریب میں، مکانات اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری شری درگا شنگر مشرا نے کہا کہ ایل ایچ پی وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کا وژن ہیں۔ ان سے جینے میں آسانی اور کاروباری کرنے میں آسانی کو بڑھاوا ملے گا۔ پروجیکٹوں سے شہریوں کو بہترین تعمیراتی سہولت فراہم ہوگی۔ اندراج ماڈیول لائٹ ہاؤس پروجیکٹس اور ان کی معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لیے سال بھر دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو جوڑنے کے لیے بطور ڈیٹا بیس بھی کام کرے گا۔  پائیدار تعمیر کے لیے جدید مواد، پراسیس اور تکنیک کی شناخت میں مدد فراہم کرنے کے لیے افارڈیبل سسٹینیبل ہاؤسنگ ایکسیلیٹر-انڈیا (آشا-انڈیا) کے تحت پانچ خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ایم او ایچیو اے کے ذریعہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی  کے بارے میں ایک سرٹیفکیٹ کورس بھی شروع کیا گیا ہے۔ ایل ایچ پی ای-نیوز لیٹر کی پہلی جلد میں چھ مقامات پر اس منصوبے کی پیشرفت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس میں تحریروں اور تصویروں کے ذریعے منصوبوں کا ایکتصور پیش کیا گیا ہے جس کو طلباء ، اساتذہ ، اسٹیک ہولڈرز اور عوام کے ساتھ اشتراک کیا جا سکتا ہے۔ چیلنج موڈ میں تعمیراتی کام کو 12 ماہ کے اندر مکمل کیے جانے  کی ضرورت ہے۔ ہر ایک ریاست کی پیشرفت ، بروقت تکمیل کے سلسلے میں چھ ریاستوں کے مابین صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے لیے ای-نیوزلیٹر کی بارہ جلدیں تشکیل دی جائیں گی۔

اسی بیچ، چھ ریاست مخصوص ایل ایچ پی کتابچے  ہر ایک مقام، اس کی تکنیکی خاصیتوں اور دیگر تفصیلات کے بارے میں منظم معلومات کا اشتراک کرتی ہیں۔ یہ کتابچے مکمل طور پر لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کی مخصوص تکنیک، معلومات کے تبادلوں اور فروغ کے بارے میں سیکھنے میں ٹیکنوکریٹ کے لیے رہنما دستاویز کے طور پر کام کریں گے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت  (ایم او ایچیو اے) نے گلوبل ہاؤسنگ ٹیکنالوجی چیلنج انڈیا (جی ایچ ٹی سی-انڈیا) کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر سب سے بہتر دستیاب ثابت شدہ تعمیراتی ٹکنالوجی کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس اقدام کے تحت، ملک میں چھ مقامات اندور (مدھیہ پردیش)، راج کوٹ (گجرات)، چینئی (تمل ناڈو)، رانچی (جھارکھنڈ)، اگرتلا (تریپورہ) اور لکھنؤ (اتر پردیش) میں جی ایچ ٹی سی-انڈیا کے تحت شناخت کی جانے والی چھ مختلف تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے لائٹ ہاؤس پروجیکٹس (ایل ایچ پی) کی تعمیر ہو رہی ہے۔

ایل ایچ پی میں اتحادی تعمیراتی سہولیات کے ساتھ ہر ایک مقام پر تقریباً 1000 مکانات شامل ہیں۔ یہ ایل ایچ پی  عالمی سطح پر جدید تعمیراتی ٹکنالوجی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ منصوبے روایتی اینٹوں اور مارٹر کی تعمیر کے مقابلے میں بارہ مہینوں کے اندر تیز رفتار رہائش پذیر گھروں کو تیار کریں گے، اور زیادہ کفایتی، پائیدار،  اور اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ ایل ایچ پی جدید دور کی بہترین علامی ٹیکنالوجی کی نمائش کرتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی انقلاب سرمایہ کاری مؤثر، ماحول دوست ہے اور تیز رفتار تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔ یہ پہل بھارت میں تکنیکی تبدیلی کی سمت میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔

یکم جنوری 2021 کو تمام چھ ایل ایچ پی کا سنگ بنیاد مشترکہ طور پر ریموٹ طریقے سے وزیر اعظم اور متعلقہ قابل احترام گورنروں اور وزراء اعلیٰ کے دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رکھا گیا تھا۔ معزز وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہیہمنصوبے مخصوص مراکز ہوں گے اور تکنیکی ماہرین، منصوبہ سازوں، آرکیٹیکٹ ، انجینئروں ، طلباء اور انجینئرنگ کالج / تکنیکییونیورسٹیوں کے پروفیسروں کو  نئی تعمیراتی ٹیکنالوجیز اور دستاویزات کے بارے میں جاننے اور تجربہ کرنے کے لیے سائٹ کا دورہ کرنا چاہیے۔

وزارت اس میدان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے لائیو لیبارٹریز کے طور پر چھ لائٹ ہاؤس پروجیکٹس (ایل ایچ پی) کو فروغ دے رہی ہے جس میں منصوبہ بندی ، ڈیزائن ، اجزاء کی تیاری ، تعمیراتی طریق کار اور جانچ شامل ہیں۔لائیو لیبارٹریز کے طور پر ان چھ ایل ایچ پی کو بنانے کا بنیادی ہدف بڑے پیمانے پر شہریوں کی حصے داری کو فروغ دینا اور تعمیراتی مقام پر سیکھنا، کثیر اسٹیک ہولڈر مشاورت کے لیے تکنیکی بیداری پیدا کرنا، حل کے لیے آئیڈیا تلاش کرنا، کام کرکے سیکھنا، تجربہ کرنا اور جدت کی حوصلہ افزائ کرنا ہے۔

                                          **************

 

م ن۔ف ش ع

U: 1677


(Release ID: 1698971) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi