وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت کے 22-2021  کے سالانہ بجٹ کے اخراجات  کے لئے 2687 اعشاریہ نو نو کروڑ روپے مختص کئے گئے، یہ اخراجات  مالی سال 21-2020  کے سالانہ اخراجات  کے مقابلے 21 اعشاریہ پانچ تین فیصد زیادہ ہیں


بھارت کے وزیراعظم کے میوزیم کے لئے 77 اعشاریہ سات آٹھ کروڑ روپے مختص کئے گئے

صد سالہ تقریبات اور  یوم پیدائش سے متعلق  تقریبات کے لئے بجٹ میں 38 اعشاریہ پانچ فیصد  اضافہ کیا گیا

Posted On: 01 FEB 2021 9:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم؍فروری:  ثقافت کی وزارت  کے 22-2021  کے  سالانہ بجٹ کے اخراجات  کے لئے رقم  2687  اعشاریہ  نو نو  کروڑ روپے  مختص کی گئی ہے۔ جب کہ 21-2020  کے نظر ثانی شدہ  بجٹ منصوبے  کے لئے 2211 اعشاریہ  آٹھ پانچ کروڑ  روپے مختص کئے گئے تھے۔ اس میں وہ اخراجات بھی شامل ہیں، جن کا تعلق مالی سال  22-2021  کے دوران وزارت  کے  2 منسلک دفاتر ، 6  ضمنی دفاتر ، 34  مرکزی خود مختار ادارے  اور  اسکیمیں  بھی  شامل ہیں۔ 22-2021  کے  مالی بجٹ میں  سالانہ اخراجات  کی یہ رقم ، 21-2020  کے مالی سال میں  سالانہ  اخراجات  کے مقابلے  21 اعشاریہ پانچ تین فیصد  زیادہ ہیں۔

سالانہ بجٹ کے لئے  کُل اخراجات  میں سے  1042 اعشاریہ  چھ دو کروڑ روپے بھارت کے   محکمہ آثار قدیمہ کے لئے مختص کئے گئے ہیں، جس میں سے وزارت نے  اپنی اسکیموں کے لئے  455 اعشاریہ  دو صفر کروڑ  روپے ، کلا سنسکرتی  وکاس یوجنا ، میوزموں کے  فروغ ، بین الاقوامی تعاون اور  صد  سالہ تقریبات  وسالانہ تقریبات  کے لئے  مختص کئے گئے ہیں۔ مختلف اسکیموں کے تحت  102 اعشاریہ آٹھ سات  کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں، جس میں سے  شمال مشرقی خطے  کے لئے 45 اعشاریہ پانچ  دو کروڑ روپے، قبائلیوں کے ذیلی منصوبے کے لئے 37 اعشاریہ سات آٹھ کروڑ روپے ، درج فہرست ذاتوں کے ذیلی منصوبے کے لئے 19 اعشاریہ پانچ سات کروڑ روپے ہیں۔

بھارت کے پی ایم میوزیم کے لئے جس کا افتتاح اگلے مالی سال میں کیا جائے گا، 77 اعشاریہ  سات آٹھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ چونکہ بھارت  آزادی 75  ویں سالگر اور سبھاش  چندر بوس کا   125  واں یوم پیدائش منا رہا ہے، لہذا  صد سالہ تقریبات  اور یوم پید ائش سے متعلق تقریبات کی اسکیم  کے بجٹ میں   38 اعشاریہ پانچ  فیصد  کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت  144 اعشاریہ  چھ چار  کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزارت نے  مرکزی خود مختار اداروں کے لئے  883 اعشاریہ  ایک دو کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں، جب کہ پچھلے سال اس کے لئے  709  اعشاریہ  پانچ آٹھ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے، جس میں  ملک بھر کی  اکیڈمیاں ، میوزیم، لائبریریاں اور دیگر ثقافتی ادارے شامل ہیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اس- ق ر)

(17-02-2021)

U-1651


(Release ID: 1698639) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Manipuri