وزارتِ تعلیم

کووڈ19کے دوران تعلیمی عمل کو جاری رکھنے کےلئے نوودے ودیالے سمیتی نے اقدامات کئے

Posted On: 16 FEB 2021 4:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16فروری  ،  2021

نوودے ودیالے سمیتی (این وی ایس) نے مرکزی وزارت تعلیم، وزارت داخلہ اور مقامی انتظامیہ  کے تعاون سے کووڈ-19 وبا کے دوران 9ویں کلاس کے 3173منتقل طلبہ کی محفوظ گھر واپسی  کرائی۔ این وی ایس  نے اساتذہ  کےلئے آن لائن ٹریننگ  اور طلبہ کےلئے آن لائن کلاسز کے ذریعہ سے تعلیم سے متعلق سبھی ضروری اقدامات کئے،تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا کوئی نقصان نہ ہو۔ جن طلبہ  کے پاس آن لائن کلاس لینے کےلئے مناسب سہولت نہیں ہے انہیں نصاب سے متعلق مواد ،اے اے سی اور پرنٹیڈ اسائنمنٹ جیسی سہولیات کے ذریعہ سے تعلیم دی جارہی ہے۔کووڈ-19کے دوران تعلیمی اور صلاحیت کی تعمیر کے کام کو جاری رکھنے کےلئے مندرجہ زیل اقدامات کئے گئے:

*تعلیمی

*جواہر نوودے ودیالے کھولے گئے:مرکزی وزارت تعلیم ،وزارت داخلہ اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ جاری ایس او پی کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایات کی بنیاد پر کووڈ -19 کے دور میں جواہر نوودے ودیالیوں کو کھولنے کےلئے نوودے سمیتی نے  ایس او پی تیار کی ۔ این وی ایس کے ذریعہ تیار شدہ ایس او پی کے مطابق دسویں  اور بارہویں  کلاسوں کے طلبہ اپنے سرپرستوں کے اتفاق سے اسکول پہنچے ۔اب تک مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں جہاں ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،وہاں 406 جواہر نوودے ودیالیوں کو پھر سے شروع کیا جاچکا ہے۔طلبہ  کے تعلیمی نقصان  کا ازالہ  کرنے کےلئے برج نصاب  اور خصوصی کلاسز  منعقد کی جارہی ہیں۔دسویں اور بارہویں  کلاسز کے لئے قومی سطح پر پری بورڈ امتحانات مکمل ہوچکے ہیں۔

*سائنس جیوتی کے دوسرے مرحلے کا آغاز:سائنس جیوتی پروجیکٹ سائنس اور ٹیکنولوجی  محکمے اور نوودے ودیالے سمیتی کا  ایک مشترکہ  منصوبہ ہے،جس کا مقصد جواہر نوودے ودیالیوں میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،سائنس جیوتی پروجیکٹ (مرحلہ -1)دسمبر 2019 سے ملک بھر کے 58 جواہر نوودے ودیالے میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے۔دوسرے مرحلے میں اس منصوبے کو 42 دیگر جے این وی میں نافذ کیا جارہا ہے۔

*فل برائٹ ٹیچر ایکچینج پروگرام:کرناٹک میں واقع جے این وی ،کولار کے جناب  ویویک آنند گھوش  اور ہماچل پردیش میں واقع جے این وی ،شملہ کے جناب امت کمار کو سال 21-2020 کےلئے فل برائٹ ٹیچنگ ایکسیلینس اچیومنٹ (ایف ٹی ای اے) اور دی فل برائٹ ڈسٹنگیوشڈ ایوارڈ ان ٹیچنگ  پروگرام فار انٹرنیشنل ٹیچر (ایف ڈی اے آئی ) کےلئے منتخب کیا گیا ہے۔

دیگر تنظیموں کے تعاون سے چلائے گئے صلاحیت کے تعمیراتی پروگرام

قومی تعلیمی پالیسی 2020کے پیش نظر علاقائی زبان کے ٹیچروں کےلئے میسور کے سی آئی آئی ایل  کے تعاون سے چھ روزہ تعلیمی پروگرام منعقد کیا گیا۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020میں علاقائی زبانوں کی اہمیت کو توجہ میں رکھتے ہوئے این وی ایس کے 45ملیالم،106مراٹھی،94کنڑ اور 69تیلگو زبان کے ٹیچروں کو ٹریننگ دی گئی۔

نئی دہلی میں واقع این آئی ای پی اے کے تعاون سے این وی ایس کے پرنسیپلوں کےلئے تعلیمی قیادت کے موضوع پر پانچ روزہ آن لائن ٹریننگ پروگرام

این ای پی -2020میں صلاحیت پر مبنی تعلیم پر مرکوز تعلیمی منصوبوں کو تیار کرنے اور انہیں نافذ کرنے میں پرنسیپلوں کے کردار کو خصوصی طورپر اجاگر کیا  ہے۔ نوودے ودیالے سمیتی ،این آئی ای پی اے  نئی دہلی کے تعاون سے تعلیمی قیادت کے موضوع پر این وی ایس  ماسٹر ٹرینرس  کے طورپر اپنے پرنسیپلوں  کےلئے پانچ روزہ آن لائن ٹرننگ پروگرام منعقد کررہا ہے۔ یہ ٹریننگ 50-50 پرنسیپلوں  کو دو بیچ میں دی جائے گی اور یہ ماسٹر ٹرینر یہاں سے ٹرینڈ ہوکر دیگر نوودے ودیالے کے اپنے ساتھی پرنسیپلوں  کو ٹرینڈ کریں گے۔ پہلے بیچ کو 22فروری  2021سے اور دوسرے کو اپریل 2021 میں ٹرینڈ کیا جائےگا۔

کلا اتسو 2020-این وی ایس کی کارکردگی

کلاس اتسو -2020میں تریپورہ میں واقع جے این وی گومتی کے روپیش دیو ورما نے شاستریہ سنگیت میں پہلا انعام جیتا اور آندھرا پردیش میں واقع ایسٹ گوداوری کے ڈی وینکٹ راو کو 3ڈی آرٹ میں پہلا انعام ملا۔

image001MUL3.jpg .

3ڈی آرٹ میں پہلا انعام جیتنے والے آندھرا پردیش میں واقع جے این وی ایسٹ گوداوری کا کے ڈی وینکٹ راو

image002PVV4.jpg

شاستریہ سنگیت میں پہلا انعام پانے والےتریپورہ میں واقع جے این وی گومتی کے روپیش دیب برما۔

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1635



(Release ID: 1698597) Visitor Counter : 183