محنت اور روزگار کی وزارت

مہاجر مزدوروں کے لئے قومی کمیشن

Posted On: 10 FEB 2021 5:21PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے مہاجر مزدوروں کےلئے ایک قومی کارروائی منصوبہ تیار کرنے کےلئے ایک ذیلی گروپ تشکیل دیا ہے۔اس ذیلی گروپ کے اراکین بھارت سرکار کی متعدد وزارتوں ، موضوع کے ماہرین ، غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی تنظیموں  سے وابستہ افراد ہوں گے، جو مہاجر مزدوروں سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک معقول کارروائی منصوبہ تیار کریں گے۔

مہاجر مزدورں کے مفادات کے تحفظ کے لئے مرکزی حکومت نے انٹر –اسٹیٹ مائگرینٹ ورک مین (ریگولیشن آف امپلائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس)ایکٹ 1979بنایا تھا۔اس ایکٹ کو اب پیشہ ورانہ تحفظ ، صحت اور کام کرنے کے حالات سے متعلق کوڈ 2020ء میں ضم کردیا گیا ہے اور اس کوڈ کو 29 ستمبر 2020ء کو نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ مذکورہ کوڈ جسے عام طورپر او ایس ایچ کوڈ کے طورپر جانا جاتا ہے، کام کرنے کے شائستہ ماحول ، کم از کم مزدوری، شکایات کے ازالے کا میکانزم، بدسلوکی اور استحصال ، مہاجر مزدوروں سمیت سبھی زمرے کے منظم اور غیر منظم ورکروں کی ہنرمندی میں اضافے اور سماجی تحفظ التزام کیاگیا ہے۔

کوڈ کے موجودہ التزامات ہر اُس ادارے کے اوپر قابل نفاذ ہیں، جس میں 10یا اس سے زیادہ بین ریاستی مہاجر مزدور برسر روزگار ہیں یا پھر وہ گزشتہ 12 مہینوں میں کسی بھی دن برسر روزگار تھے۔

یہ اطلاع محنت و  روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،جناب سنتوش کمارگنگوار نےآج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*************

 

ش ح۔م م۔ ن ع

 (U: 1607)



(Release ID: 1698391) Visitor Counter : 413


Read this release in: English , Manipuri