وزارت خزانہ
2024 سرکاری حصص‘3.9فیصد جی ایس 2022’،‘ 5.15فیصد جی ایس 2025’ ،‘5.85فیصد جی ایس 2030’ اور ‘نیو جی ایس 2061’کی فروخت (اجراء؍نئے سرے سے اجراء)کے لئے نیلامی
Posted On:
12 FEB 2021 6:15PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے (i) قیمت کی بنیاد پر بولی کے ذریعے2000 کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے 3.96 فیصد سرکاری اسٹاک 2022؛ (ii) قیمت کی بنیاد پر بولی کے ذریعے 11000 کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے 5.15 فیصد سرکاری اسٹاک 2025؛ (iii) قیمت پر مبنی بولی کے ذریعے 11000کروڑ روپے (معمولی ) کی نوٹیفائڈ رقم کے لیے 5.85فیصد سرکاری اسٹاک 2023 اور(iv)منافع پر مبنی نیلامی کی بنیاد پر 7000کروڑ روپے (معمولی)کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ‘نیو گورنمنٹ سیکوریٹی، 2061’کی فروخت (اجراء؍نئے سرے سے اجراء ) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو اختیار ہوگا کہ وہ مندرجہ بالا سیکورٹیز میں سے ایک یا ایک سے زیادہ کے لیے 2000 کروڑ روپے تک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ یہ نیلامی کثیر قیمتی طریقے کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا کے ممبئی ، فورٹ کے ممبئی دفتر کے ذریعے 18 فروری 2021 (جمعرات کو ) کی جائے گی۔
اسٹاک کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا 5 فیصد حصہ اہل افراد اور اداروں کو سرکاری تمسکات کی بولی میں غیر مقابلہ جاتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق الاٹ کیے جائیں گے۔
نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں ہی طرح کی بولیاں بھارتیہ ریزرو بینک کے کور بینکنگ سولیوشن (ای- کوبیر) نظام میں الیکٹرانک شکل میں18 فروری2021 کو داخل کی جائیں گی۔ غیر مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10:30 سے گیارہ بجے کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے صبح11:30 بجے کے درمیان داخل کی جا ئیں گی۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 فروری2021 (جمعرات) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو رقم کی ادائیگی 22 فروری 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔
*************
ش ح۔م م۔ ن ع
(U: 1604)
(Release ID: 1698374)
Visitor Counter : 136