زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کسانوں کے لئے اسکیم کانفاذ

Posted On: 12 FEB 2021 6:55PM by PIB Delhi

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ :

زراعت ریاست کا موضوع ہے ، تاہم حکومت ہند کسانوں اور مجموعی طور پر زرعی شعبہ کے فائدہ کے لئے متعدد اسکیموں کو نافذ کررہی ہے جس میں مرکزی شعبہ اور مرکز کی طرف سے امداد یافتہ اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ فیض یافتگان کا انتخاب عام طور سے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے، اور اسی لئے تفصیلات ان کے پاس دستیاب ہیں۔

بڑی مرکزی شعبہ کی اسکیموں کے معاملے میں، پی ایم – کسان اسکیم سے 10.69کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ مل چکا ہے اور 2111650 کسان پی ایم کسان مان دھن یوجنا اسکیم میں شامل ہوئے ہیں۔ بینکوں نے ابھی تک 174.96 لاکھ اہل کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ جاری کئے ہیں۔ فصل بیمہ اسکیم (پی ایم فصل بیمہ یوجنا  اور ازسرنو ترتیب شدہ موسم پر مبنی فصل بیمہ اسکیم ) کے تحت اب تک 2902.6 لاکھ  کسانوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 17-2016 سے اب تک 765.1 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔

فیض یافتگان کی جانب مائل اسکیموں کی فہرست :

 

نمبر شمار

اسکیم

1.

زراعت پر مبنی جنگلات کا ذیلی مشن

2.

فصل بیمہ اسکیمیں  - پی ایم ایف بی وائی اور آر ڈبلیو بی سی آئی ایس

3.

سود کی مالی مدد کی اسکیم

4.

باغبانی کی مربوط ترقی کے لئے مشن (ایم آئی ڈی ایچ)

 

5.

قومی بانس مشن (این بی ایم)

6.

پردھان منتری کسان سمّان ندھی (پی ایم – کسان)

7.

پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا (پی ایم کے ایم وائی)

8.

راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی )

9.

مٹی کی صحت کا انتظام اور مٹی کی صحت کا کارڈ

10.

زراعت کی مشین کاری پر ذیلی مشن (ایس ایم اے ایم)

11.

پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا ( پی کے وی وائی )

12.

شمال مشرقی خطہ کے لئے مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ (ایم او وی سی ڈی این ای آر)

13.

قومی غذائی تحفظ مشن ( این ایف ایس ایم)

14.

پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی )-  ہر بوند میں زیادہ فصل

15.

زرعی توسیع پر ذیلی مشن (ایس ایم اے ای)

 

*****

ش ح ۔ ق ت ۔ م ص   

U -1610

 

 



(Release ID: 1698372) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Manipuri