صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مرکز نے صحت کو مرکزی بجٹ میں جس طرح اولیت دی ہے وہ انتہائی بصیرت افروز اور انقلابی ہے


اس سے نہ صرف اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ملک کی ترقی ونمو میں صحت کا کردار ایک اہم ستون کا ہے، بلکہ اس سے صحت اور بہبود کی سمت میں حکومت کے عہد کا بھی واضح اظہار ہوتا ہے


‘‘پچھلے چھ سالوں کے دوران صحت کے شعبے میں پائیدار بہتری آئی ہے’’


آتم نر بھر سوستھ بھارت یوجنا کے لئے 64,180کروڑ روپے کی منظوری سے صحت نظام اور عوامی اداروں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا


کووڈ-19ویکسین کے لئے 35,000کروڑ روپے کی منظوری سے عالمی قائد کے طورپر ہندوستان کے مضبوط رول کو مزید تقویت ملے گی

Posted On: 15 FEB 2021 9:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے صحت و بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ جس طرح صحت اور رکھ رکھاؤ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مرکزی بجٹ میں اسے اولیت دی گئی ہے، وہ انتہائی بصیرت افروز اور انقلابی ہے۔

وزیر صحت نے کہا ‘‘مرکزی بجٹ 22-2021 ایک بے باک بجٹ ہے۔یہ صحت بجٹ بھی ہے،اس میں صحت اور رکھ رکھاؤ کے شعبے میں بجٹ کی منظوری سے کافی بہتری آئے گی۔ بادی النظر میں بجٹ میں صحت اور رکھ رکھاؤ کو چھ اعلیٰ بنیادی ستون میں سے ایک کے طورپر تسلیم کیا ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا‘‘مرکزی بجٹ 2021 ءنے صحت سمیت رکھ رکھاؤ کے ہالسٹک سیکٹر کو ترقی اور نمو کے لئے اولیت دی ہے۔یہ اس بات کا اظہار ہے کہ اپنے عہد کے تعلق سے حکومت نہ صر ف عہد بند ہے، بلکہ صحت اور رکھ رکھاؤ کے تعلق سے اس کا وژن بھی واضح  ہے۔’’

انہوں نے وضاحت کی کہ پچھلے سال (بجٹ 21-2020)کے 94452کروڑ کے مقابلے اس بار صحت شعبے کے لئے بجٹ میں اضافہ کرکے اسے 223846کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

 

وزارت؍محکمہ

حقیقی19- 2020

(کروڑ روپے میں)

بجٹ21-2021

(کروڑ روپے میں)

بجٹ 22-2021

(کروڑ روپے میں)

محکمہ؍ صحت و خاندانی فلاح و بہبود

62,397

65,012

71,269

محکمہ؍صحت تحقیق

1,934

2,100

2,663

وزارت؍ آیوش

1,784

2,122

2,970

کووڈ سے متعلق خصوصی التزامات

     

ٹیکہ کاری

   

35,000

محکمہ؍پینے کا پانی اور سینیٹیشن

18,264

21,518

60,030

تغذیہ

1,880

3,700

2,700

پانی اور سینیٹیشن کے لئے ایف سی گرانٹس

   

36,022

صحت کے لئے ایف سی گرانٹس

   

13,192

میزان

86,259

94,452

2,23,846

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ صحت اور رکھ رکھاؤ کے شعبے کے لئے بجٹ میں زبردست اضافہ اس بات کا اظہار ہے کہ بجٹ منظوری کے شرح میں جہاں پائیدار اضافہ ہورہا ہے، وہیں صحت کے شعبے میں اخراجات کا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پچھلے چھ برس کے دوران ہمارے بصیرت سے پُروزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام پر مرتکز متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس سے صحت اور رکھ رکھاؤ کے شعبے میں حکومت کے عہد اور اس کے وژن کو استحکام ملا ہے۔

 

001.jpg

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ‘‘کسی بھی ملک کا صحت نظام بنیادی ، درمیانی اور تیسرے درجے کے مضبوط صحت بنیادی ڈھانچے پر کھڑا ہوتا ہے، جس کی  مضبوط اداروں کے ذریعے یکساں طورپر نگرانی ہوتی ہے اور مرض کی تشخیص کی جاتی ہے۔ ’’انہوں نے کہا کہ تحقیقی اور ترقیاتی ادارے ، پالیسی اور کارروائی میں تیزی لانے کےلئے تحقیقاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ سال کے لئے 64180کروڑ روپے کی منظوری اور حال ہی میں اعلان شدہ عوام پر مرکوز اسکیم پی ایم آتم نر بھر سوستھ بھارت یوجنا سے صحت کی شعبے میں ان تینوں سطحوں پر نہ صرف بہتری آئے گی،بلکہ اس سے صحت دیکھ بھال کے نظام کو مضبوطی ملے گی اور نئے  و اہم مرضوں کی شناخت  اور ان کے علاج کے لئے اداروں کے قیام میں مدد ملے گی۔اس سے قومی سطح پر موجودہ صحت مشن کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔مرکزی وزیر صحت نے وضاحت کی کہ اس اسکیم سے 17000دیہی اور 11000شہری صحت و رکھ رکھاؤ کے مراکز کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی اور 11 ریاستوں کے تمام اضلاع اور 3382بلاک سطح کی عوامی صحت یونٹوں  میں پبلک ہیلتھ لیب کی جدید کاری کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اسی طرح 602 اضلاع میں کریٹکل کیئر اسپتال اور 12مرکزی اداروں کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے عالمی وباء کے دوران ہندوستان کی طویل جنگ کا تذکرہ کیا، ساتھ ہی عوامی صحت اداروں ، صحت کارکنان، فرنٹ لائن کارکنان، صحافیوں اور دوسرے تمام اسٹیک ہولڈرز  نے اس سلسلے میں جو رول ادا کیا ، اس کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19کی وجہ سے عالمی سطح پر جو عوامی صحت کو لے کر بحران آیا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے اس سال کا بجٹ بہت سوجھ بوجھ سے تیار کیا گیا ہے۔

پردھان منتری آتم نر بھر سوستھ بھارت یوجنا سے ہندوستان کے عوامی صحت کے بنیادی ڈھانچے کو زبردست فروغ ملے گا۔اب مرض کے روک تھام کے قومی مرکز کی پانچ علاقائی شاخیں ہوں گی اور 20 میٹرو پولٹن صحت سرویلانس یونٹیں ہوں گی، انہیں بھی اس یوجنا سے فائدہ پہنچے گا۔تمام  عوامی صحت لیبوں سے تمام ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جوڑنے کے لئے جدید صحت انفارمیشن پورٹل کی توسیع سے فائدہ پہنچے گا۔17 نئی عوامی صحت یونٹوں کو قائم کیا جائے گا اور 32ہوائی اڈوں ، 11سمندری بندرگاہوں اور 7لینڈ کراسنگ کی یونٹوں کو بھی اس سے زبردست تقویت پہنچے گی۔اس اسکیم سے 15صحت ایمرجنسی آپریشن اور 2موبائل اسپتالوں ، ایک علاقائی تحقیقاتی پلیٹ فارم ، جو کہ مشرقی ایشیاء خطے میں ڈبلیو ایچ او کا دفتر ہوگا، 9بایو سیفٹی لیولIII-لیباریٹریوں اور 4 علاقائی قومی اداروں کے قیام میں بھی مدد ملے گی۔وزیر صحت نے وضاحت کی کہ نہ صرف مرکزی بجٹ 22-2021 سے کووڈ-19 کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کے حکومت کے عہد کا اظہار ہوتا ہے، بلکہ گزشتہ سال کے دوران بھی اس کے لئے مسلسل فنڈ مہیا کیا جاتا رہا ہے۔

 

نمبر شمار

اسکیم؍ادارے

21-2020(کروڑ روپے میں)

آر ای 21-2020

10.02.2021تک حقیقی اخراجات

1.

این آر ایچ ایم کووڈ-19 ایمرجنسی رسپانس اور صحت نظام تیاری پیکیج(ای اے سی)

6937.96

6458.15

2.

کووڈ-19وباء کے لئے مرکز کی سپلائی اور اشیاء کے لئے کی گئی خریداری

4724.00

3179.34

3.

ڈیسیز کنٹرول کے لئے قومی مرکز

95.00

46.03

 

میزان

11756.96

9683.52

4.

ہیلتھ کیئر کارکنان اور فرنٹ لائن کارکنان کے لئے کووڈ-19 ٹیکہ

360.00

 

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کے آتم نر بھر بننے کی کوشش کو کووڈ -19پر اس کے رد عمل اور اس کے انتظام کے آئینے میں دیکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا ‘‘اس وقت تک ہندوستان نے 20.67کروڑجانچ کئے ہیں۔ ایک دن میں ہماری جانچ کرنے کی صلاحیت اب بڑھ کر ایک کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔1.09کروڑ افراد جو کووڈ-19 سے متاثر ہوئے، ان میں سے 1.06کروڑ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ہندوستان اب کووڈ -19 کی دوا بنانے میں نہ صرف خود کفیل ہوچکا ہے، بلکہ اس کی اضافی مقدار کو برآمد کرنے کا اہل بھی ہوچکا ہے۔’’

ڈاکٹر ہرش وردھن نے مزید کہا‘‘ہم 18 سے 20 ٹیکے کی تیاری پر کام کررہے ہیں، جو اب مختلف سطحوں پر ہے۔ ان میں سے کچھ پری کلینکل تجربے کی سطح پر ہے،کچھ کلینکل ٹرائل سطح پر ہے۔ ان میں سے کچھ پہلے مرحلے پر ہے  اور کچھ دوسرے اور کچھ تیسرے مرحلے پر ہیں اور آئندہ کچھ مہینوں میں اسے عوام کے لئے قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔ ہندوستان بہت سے ممالک کو ویکسین کی برآمد کررہا ہے۔ ہم نے ڈیڑھ سو سے زائد ملکوں کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن برآمد کی ہے۔

 

002.jpg

 

 

003.jpg

 

ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہ بھی کہا کہ کووڈ -19ویکسین کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو ہندوستان نے ایک عالمی لیڈر کے طورپر اپنی حیثیت مستحکم بنالی ہے۔ بجٹ میں 35000کروڑ کی منظوری یہ ظاہر کرتی ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف ملک کی جنگ مضبوط ہوئی ہے۔ہندوستان کا قائدانہ رول اس کی پیداواری صلاحیت اور ٹیکہ کاری کی تیزی سے دیکھا جاسکتا ہے۔اب تک ہم 82 لاکھ مستفدین کو ٹیکے لگاچکے ہیں۔

مضبوط بجٹ تعاون ، اختراعاتی اسکیموں ، صحت تحقیق اور ہیلتھ ڈلیوری نظام میں آئی مضبوطی کے پیش نظر وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے شعبے میں اس سے ایک عالمی لیڈر کے طورپر ہندوستان کی حیثیت کو نہ صرف مضبوطی ملے گی، بلکہ دوسرے ممالک اسے مثال کے طورپر اپنے سامنے رکھیں گے۔

 

*************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(16.02.2021)

(U: 1594)


(Release ID: 1698351) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Manipuri