کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اے پی ای ڈی اے نے برآمدات ویلو چین کے انٹرفیس کو مزید محفوظ صلاحیت کا حامل اور لاگت کو مؤثر بنانے کیلئے گریپ نیٹ کو اپ گریڈ کیا

Posted On: 15 FEB 2021 5:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15،فروری، 2021:سائبر سیکورٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر اے پی ای ڈی اے نے نیکسٹ جنریشن بلاک چین اور کلاؤڈ مائیگریشن کاحامل گریپ نیٹ نظام  اپنایا ہے جو برآمدات ویلو چین میں تمام اسٹیک ہولڈروں کیلئے ایک محفوظ، توسیع پذیر اور لاگت سے متعلق انٹرفیس کو یقینی بنائے گا ۔

گریپ نیٹ ہندوستان سے یوروپین  میں برآمد ہونے والے تازہ انگوروں کی نگرانی  کرنے کیلئے ایک ویب پر مبنی سرٹیفکیشن اور پتہ لگانے والا سافٹ ویئر نظام ہے۔ اے پی ای ڈی اے کاشتکاری پلاٹ کی سطح تک سامان کھیپ کی تفصیلات کا سراغ لگا سکتی ہے۔  مربوط بلاک چین کے بعد گریپ نیٹ زیادہ محفوظ ہوگا۔

13فروری 2021 کو اے پی ای ڈی اے کے یوم تاسیس کے موقع پر بلاک چین اور کلاؤڈ مائیگریشن میں انٹیگریشن کا اعلان کیا گیا۔

بلاک چین تکنیکی انگور کی پیداوار اور اس کی پروسیسنگ میں شامل سبھی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے میں مدد کریگا  جو انگور کی پیداوار کیلئے کھیتوں کے انتخاب سے لیکر صارفین تک تقسیم کیے جانے کی سرگرمیوں کی نگرانی کریگا۔ نئے سافٹ ویئر کے ذریعے سبھی  عمل کا ریکارڈ رکھا جائیگا جس کی نگرانی صارفین کے ذریعے کسی بھی سطح پر کی جاسکتی  ہے۔ اگر تمام طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے تو یہ چین میں تمام ضروری عمل کا بھی تعین کرنے کے قابل ہوگا۔

بلاک چین ٹیکنالوجی ایک مشترکہ غیرمنقولہ لیجر ہے جو کاروباری نیٹ ورک میں لین دین اور اثاثوں کا سراغ لگانے کا ریکارڈ رکھنے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔ اس طرح کی معلومات کی فراہمی کیلئے یہ ٹیکنالوجی ایک مثالی انتخاب ہے۔ یہ فوری اور شفاف معلومات بانٹتی ہے جو صرف نیٹ ورک کے اراکین کے ذریعے حاصل کیاجاسکتا ہے۔ بلاک چین نیٹ ورک کے ذریعے ٹیسٹ رپورٹس، کنسائنمنٹ پیداوار اور دوسری کئی چیزوں کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ اراکین لین دین کی سبھی تفصیلات کو شروع سے آخر تک دیکھ سکتے ہیں۔ ایسا ہونے سے ممبر کا بھروسہ بڑھتا ہے۔ ساتھ ہی نئی صلاحیت کی ترقی کے مواقع ملتے ہیں۔

اے پی ای  ڈی اے نے اپنے اسٹیک ہولڈروں کیلئے ایک محفوظ باصلاحیت اور لاگت مؤثر نظام تیار کرنے کیلئے جدیدترین کلاؤڈ پر مبنی بنیادی ڈھانچے کو بھی اپنایا ہے۔  

 

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1588


(Release ID: 1698326) Visitor Counter : 144


Read this release in: Hindi , English , Tamil