وزارت سیاحت

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نےورچوئل طریقے سے منعقدآسیان بھارت کے وزرائے سیاحت کی آٹھویں میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 05 FEB 2021 7:48PM by PIB Delhi

 

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کمبوڈیا کے وزیر سیاحت ڈاکٹر تھانگ کھون کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آسیان – بھارت وزرائے سیاحت کی آٹھویں میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ آسیان وزرائے سیاحت (ایم- اے ٹی ایم) کی 24ویں میٹنگ کے ساتھ منعقد کی گئی۔

Image

ابتدا میں وزرا نے کووڈ -19 عالمی وبا کے نتیجے میں اس خطے کے لوگوں کےلئے زندگی اور روزی روٹی کو ہوئے نقصان کے لئے اظہار ہمدردی کیا۔ میٹنگ میں وزرا نے سیاحتی شعبے پر وبا کے اثرات کو کم کرنے میں اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستان کے وزیر سیاحت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے نہ صرف کووڈ -19 وبا کو روکنے کے لئے وزیراعظم جناب نریند رمودی کی کوششوں کو سراہا، بلکہ دواؤں اور طبی آلات کی سپلائی کے ذریعے دیگر ملکوں کی مدد کرنے کے لئے اظہار تشکر کیا۔

Image

جناب پٹیل نے آسیان ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اورثقافتی رشتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ آسیان، ہندوستان میں بودھ سیاحت کےلئے ایک اہم بازار ہے، جو بودھ سرکٹ کے لئے اہم سیاحتی آمدورفت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جناب پٹیل نے کہا کہ وزارت سیاحت نے بودھ سرکٹ میں بنیادی ڈھانچے کوجدید بنانے کےلئے خاص طور سے سرمایہ کاری کی ہے۔ ہندوستان کی بودھ وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور بودھ مقامات کےلئےغیر ملکی  سیاحوں کی آمدورفت کو بڑھانے کے لئے سیاحت کی وزارت نے بین الاقوامی بودھ کنکلیو (آئی بی سی) کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بودھ کنکلیو، جب بھی منعقد کی جاتی ہے، ہندوستان ہمیشہ، آسیان کے رکن ملکوں کو اس میں شامل ہونے کےلئے دعوت دیتا ہے۔

جناب پٹیل نے میڈیکل ٹورزم اور طبی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ جدید معیار کی  طبی دیکھ بھال، کم لاگت، کم وقت اور آسان میڈیکل ویزا  کے عمل کی وجہ سے ہندوستان میڈیکل کے شعبے میں ایک پسندیدہ ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

وزیر سیاحت نے ایس اے اے ٹی ایچ ای (ساتھی) یعنی مہمان نوازی کی صنعت کے لئے اسسمنٹ، بیداری اور ٹریننگ اور انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیسی لیٹیٹر (آئی آئی ٹی ایف) سرٹیفکیشن پروگرام جیسی پہل پر روشنی ڈالتے ہوئے وزارت کے خاکے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کی شکل میں ملک بھر میں      بہتر طریقےسے تربیت یافتہ اور پیشہ ور سیاحتی  فیسی لیٹیٹر سینٹر بنانے کے مقصد سے اس پہل کی شروعات کی گئی۔ وزارت صحت کے ذریعے مختلف ثقافت، وراثت، اَن دیکھے مقامات اور مقبول سیاحتی مقامات کے ان چھوئے پہلوؤں  کو نمایاں کرنے کے لئے دیکھو اپنا دیش پروگرام کے تحت ویبینار کی ایک سیریز منعقد کرنے کی پہل بہت مقبول ہو رہی ہے۔

وزیر موصوف نے اس غوروخوض پراطمینان ظاہر کیااورآسیان بھارت شراکت داری اور سیاحت میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کےلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ میٹنگ ایک مشترکہ میڈیا بیان  کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس مشترکہ بیان میں وزرا نے آسیان اور ہندوستان  کے درمیان قرارداد مفاہمت کےفریم ورک کے تحت سیاحت میں آسیان بھارت تعاون کو اور بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیا۔

*************

 

ش ح۔ف ا۔ک ا

U- 1570



(Release ID: 1698090) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Manipuri