نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کے اٹل اختراعاتی مشن (اے آئی ایم)اور کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او ) کا ہند –آسٹریلیا کے سرکولر اکانومی (آئی۔اے سی ای) ہیکاتھان2021 کا آغاز
سرکولر اکانومی میں ہیکاتھان باہمی اختراعات کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہے
Posted On:
11 FEB 2021 4:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15فروری-2021 : ہندوستان اور آسٹریلیا کے ذہین نوجوانوں اور اسٹارٹ اپ کو اختراعاتی تکنیکی ہلکے توسط سے مشترکہ قومی مسائل کا حل نکالنے میں اہل بنانے کے لیے اے آئی ایم اور آسٹریلیا کی کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن سی ایس آئی آر او نے ہند۔آسٹریلیا سرکولر اکانومی آئی۔اے سی ای ہیکاتھان 2021 شروع کیا ہے۔
ہندوستان کے عزت مآب وزیر اعظم اور آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم کے مابین 4جون 2020 کو ورچول باہمی چوٹی اجلاس میں آئی۔اے سی ای متحدہ ہیکاتھان کا تصور آیا تھا۔ اس میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ سرکولر اکانومی انوویشن کی پہل کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا تھا۔
دونوں ملکوں سے موصول ہوئے ایک ہزار سے زیادہ درخواستوں کی گہرائی سے جانچ کے عمل کے بعد اعلیٰ 80 درخواستوں کا اس انوکھے ہیکاتھان کے لیے انتخاب کیا گیا ، جس میں دونوں ملکوں کے طلبہ اور اسٹارٹ اپ اولیت والے شعبوں میں سرکولر اکانومی کی حوصلہ افزائی کے لیے اختراعاتی اقدامات پر مل کر کام کریں۔ مثال کے طور پر پیکجنگ کا کچرا کم کرنے کے لیے پیکجنگ سیکٹر میں، غذاسپلائی چین میں بربادی کو روکنے میں، پلاسٹک کچرا کم کرنے میں مواقع کی نشاندہی اور حساس توانائی اسٹیل اور ای-ویسٹ کی ری سائیکلنگ میں اختراعات کرنا شامل ہے۔
آئی-اے سی کو آسٹریلیا کے صنعت، سائنس، توانائی اور وسائل شعبے (ڈی آئی ایس ای آر )اے آئی ایم اٹل انکیوویشن سینٹر نیٹ ورک اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی حمایت حاصل ہے۔
8 اور 11 فروری 2021 کے درمیان منتخب ٹیموں کے ذریعہ ایسے ذہانت کی سطح پر حل کی تلاش کرنے کا پروگرام طے کیا گیا، جو کہ قابل عمل ، اختراعاتی، قابل استعمال اور موثر ہو۔ ساتھ ہی ان کو عالمی بازار میں عام کیا جاسکے۔
افتتاحی اجلاس میں سی ایس آئی آر او کے ڈائریکٹر (کاروباری ترقی اور عالمی) نک پاگیٹ نے کہا کہ اس ہیکاتھان کا موضوع، سرکولر اکانومی آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیے بہت اہم ہے۔ آسٹریلیا کے قومی سائنس ایجنسی کی شکل میں ہم اختراعاتی سائنس اور تکنیک کی توسط سے بڑے چیلنجوں کے حل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اس میں یقینی بنانا شامل ہے کہ ہمارے لیے مناسب اور قیمتی ماحولیات دستیاب ہو، ہم شفاف توانائی اور وسائل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ان اہداف کے قریب مستقبل کی صنعتوں کی ترقی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکولر اکانومی ماڈل نہ صرف کچرا کے نظم کا استعمال کرتا ہے بلکہ ری یوز، ری سائیکل اور ذمہ داری بھری تعمیر نو سے نئی صنعتوں اور روزگار کی ترقی ، گیسوں کے اخراج میں کمی اور قدرتی وسائل کاکامیابی کے ساتھ استعمال میں اضافہ میں معاون ہوسکتا ہے۔
ہیکاتھان کے ورچول افتتاح میں اٹل انوویشن کے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سکریٹری جناب آر رمنن نے کہا کہ تخلیقی اور اختراعاتی خیالات میں تکثیریت اور الگ الگ ملکوں میں سرحد پار ان کا استعمال آج کے وقت کی ضرورت ہے۔ استعمال کے بعد مصنوعات، ذیلی مصنوعات خاص طور پر غذا، ڈیری مصنوعات اور ای۔ویسٹ سیکٹر کی امکانات تلاش کیے جانے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ایکو سسٹم کو ری یوز ، ری ڈیوز اور ری سائیکل ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل استعمال اور پیداواری کے عمل کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑے صارفین بنیاد کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کو کچرے کے بہتر نظم اور نمٹارے کی نئی تکنیک کا استعمال کرنا ہوگا۔
11 فروری 2021 کو حتمی پیش کش کا پروگرام مقرر ہے اور دونوں ملکوں کے ماہرین کی فیصلہ ساز کمیٹی کے ذریعہ ان کی جانچ کی جائے گی۔ آئی-اے سی ای ہیکاتھان کے ایوارڈ کی کل رقم 56 لاکھ روپے ہے۔ دونوں ملکوں کی حکومتوں کے اہم حکام کی موجودگی میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
اے آئی ایم اور سی ایس آئی آر او ہند اور آسٹریلیا دونوں ملکوں میں سرکولر اکانومی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنے نوجوانوں کو اہل بنانے کے لیے عہد بند ہیں۔
اٹل اختراعاتی مشن(اے آئی ایم)کے بارے میں
نیتی آیوگی کا اٹل اختراعاتی مشن (اے آئی ایم )ملک میں اختراعات اور کاروباری تہذیب کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے حکومت ہند کا ایک اہم ادارہ ہے۔ اس مقصد سے اے آئی ایم نے متعدد اسٹیک ہولڈرس کی ضروریات کی تکمیل کے لیے اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔
رابطہ: india.ace[at]gov[dot]in (www.aim.gov.in)
کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کے بارے میں
کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کے بارے میں آسٹریلیا کی قومی سائنس اور اختراعات کو بڑھاوا دینے والی ایجنسی ہے۔ یہ اختراعاتی سائنس اور تکنیک کے توسط سے بڑے چیلنجز کے حل کی سمت میں کام کرتی ہے۔
رابطہ: I-ACE@csiro.au (www.csiro.au)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ج ق۔ع ح
U- 1566
(Release ID: 1698081)
Visitor Counter : 180