الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مائی گو، کے تعاون سے خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت نے سائنس کے شعبے میں سرگرم خواتین کے تئیں جشن منانے کےلئے آن لائن مہم شروع کی

Posted On: 11 FEB 2021 8:37PM by PIB Delhi

بین الاقوامی خواتین سائنس کے دن کے موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین اور لڑکیوں پر، الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے وزارت تعلیم اورمائی گو کے ساتھ مل کر ا س شعبے میں آئی خواتین کے تئیں جشن منانے کےلئے ایک آن لائن مہم شروع کی،  جنہوں نے سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی یعنی ایس ٹی ای ایم کے شعبے میں اپنے لئے ایک جگہ بنائی ہے اور ایس ٹی ای ایم  میں امتیازی مقام حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کی آرزو رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ یہ مہم ملک بھر کی ہماری ان نوعمر لڑکیوں کی عزت افزائی کرتی ہے، جنہوں نے ریاضی اور سائنس کے مضامین میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے اورآنے والے دنوں میں ہمیں وقار بخشنے والے ان سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ستاروں ؍ ایس ٹی ایم اسٹارس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ یہ پہل وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس نظریہ کے عین مطابق ہے کہ ’’ اسکولی بچوں میں فکراوراختراع کی طاقت کا بیج بونے سے ہماری پوری اختراعی عمارت کی بنیاد وسیع ہوتی ہے۔‘‘

22دسمبر 2015 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے ذریعے سائنس کے شعبے میں خواتین اور لڑکیوں کا بین الاقوامی دن 11 فروری کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ دن سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین اور لڑکیوں کےاہم رول کو تسلیم کرتا ہے۔اس دن کامقصدخواتین اور لڑکیوں کےلئے سائنس میں شراکت داری کی غرض سے بھرپوراوریکساں رسائی کو بڑھاواد ینا ہے۔

صنفی مساوات کے تعلق بیداری پیدا کرنے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ ہی پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں خواتین کو بااختیار بنانے سے کہیں اوپر اٹھ کر ’ خواتین کی قیاد ت میں ترقی ‘ کی حمایت کی ہے۔ ؎

جب بھی صحیح موقع اور پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے، خواتین نے ہمیشہ  سماج کے معیار کو بلند کرنےاور ہمارے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کےلئے کچھ بڑاکرنے میں اپنے جوش اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اپنےدیئے گئے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کر کےاپنی صلاحیت ثابت کی ہے۔ پدم شری ڈاکٹر کے جانکی امّل، آنندی بائی جوشی، ڈاکٹر سسامہ پنی گرہی ہوں یا ہماری کئی دیگر خواتین سائنس داں ہوں، جو اپنےسائنسی پروجیکٹوں یا مشن کو خوش اسلوبی سے سنبھال رہی ہیں۔ خواتین نے ہمیشہ ہمارے ملک کو وقار بخشا ہے۔

سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبے میں نوجوان لڑکیوں کو اور زیادہ آگے بڑھانے اور حوصلہ افزائی کے لئے حکومت ان شعبوں میں خواتین کا فیصد بڑھانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے، جس میں نوجوان لڑکیوں کو اسکول کے بعد سے ہی اعلیٰ تعلیم کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ یعنی اسٹیم مضامین کو  منتخب کرنےکے لئے حوصلہ افزائی کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اس طرح لڑکیوں اور خواتین کو کیا کرنا چاہئے، اس موضوع پر روایتی تصورات کو ترک کیا گیا ہے۔

مہم کے تحت شہری ایک انفرادی کارڈ کے توسط سے اپنی ریاست ؍ ضلعے کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ ، ریاضی کے مضامین کے نوجوان  ستاروں، ایس ٹی ای ایم ؍ اسٹار کو مبارکباد ے سکتے ہیں اور انہیں ان مضامین کو آگے بڑھانے کےلئےحوصلہ افزائی کرسکتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی ترقی کےلئے اہم ہیں۔700 سے زائد ایسے سائنس ، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین کے ستاروں کامائی گو پر ذکر کیاگیا ہے۔

https://mygov.in/stem-star

پر جائیں اور سوشل میڈیا پر #WomenInScienceکے توسط سے انفرادی کارڈ مشترک کر کےہمارے مستقبل کے سپراسٹار کی تعریف کریں۔

*************

ش ح۔ف ا۔ک ا

U- 1564


(Release ID: 1698079) Visitor Counter : 198