نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
رقوم کی کوئی کمی نہیں ہے اور اولمپک کے لیے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں: جناب کرن ریججو
کھیل کود سے متعلق بھارت کی اتھارٹی نے 2022-2021کے بجٹ میں 660.41کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو2021-2020کے بجٹ تخمینے کی مقابلے 32.08فیصد زیادہ ہیں
این ایس ایف نے 280 کروڑ روپے مختص کیے جو 2020-2021 کے تخمینہ بجٹ کے مقابلے 14.28فیصد زیادہ ہیں
Posted On:
03 FEB 2021 6:57PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت نے سالانہ بجٹ2022-2021کے اخراجات2596.14کروڑ روپے رکھے ہیں جب کہ 2021-2020کے نظرثانی شدہ بجٹ پلان کے لیے منظور کیے گئے 1800.15کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔مرکزی بجٹ 2022-2021میں کھیلوں کے محکمے کے لیے 1960.14کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بھارت کی کھیل کود سے متعلق اتھارٹی کے لیے مختص بجٹ میں ایک بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جو ایک مرکزی ایجنسی ہے اور جو جولائی 2021 میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بہترین ایتھلیٹس کی تیاری کی غرض سے مالی مدد فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔کھیل کود سے متعلق قومی فیڈریشنز (این ایس ایف ) میں بجٹ کے اس اضافے سے بھارتی ایتھلیٹس کی اولمپکس تیاریوں میں مدد بھی فراہم ہوگی۔
بجٹ کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن ریججو نے کہا ‘‘یہ اولمپک سال ہے اور اولمپک تیاری فی الحال حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ایس اے آئی اوراین ایس ایف میں ایک بڑےاضافے سے یہ بات یقینی ہوجائے گی کہ رقوم کی کوئی کمی نہیں ہے اور اولمپک تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ ہم ممکنہ بہترین طریقے سے تیاری کررہے ہیں’’۔ جناب ریججو نے یہ بھی کہا کہ ایتھلیٹس یا کسی بھی فیڈریشن کو کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جو کچھ بھی درکار ہوگا وہ فراہم کیا جائے گا اور رقوم کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ‘‘ایتھلیٹس یا فیڈریشنز کی طرف سے کی گئی کوئی بھی مانگ زیر التوا نہیں ہے۔وزیر موصوف نے کہا‘‘کھیلوں کی وزارت کو کسی بھی طرح کی مالی قلت کا سامنا نہیں ہے۔اگر ہمیں مزید کوئی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو ہمیشہ نظرثانی شدہ تخمینہ موجودہے’’
ایس اے آئی کے لیے 660.41کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور الاٹ کی گئی رقم میں 2021-2020کے بجٹ تخمینے کے مقابلے 32.08فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔کھیلوں کے محکمہ کے سکریٹری جناب متل نے کہا کہ اس خاطر خواہ اضافے سے تربیت اور مقابلے کے لیے سالانہ کلینڈر میں بڑے پیمانے پر اخراجات کیے جاسکیں گے۔یہ رقوم ایتھلیٹس کی تربیت کے فنڈکے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ جناب روی متل نے مزید کہا کہ این ایس ایف کو 280 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں جو 2021-2020کے بجٹ تخمینے کے مقابلے 14.28فیصد زیادہ ہیں۔جناب متل نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ایک اہم کھیلو انڈیا پروگرام کے لیے بجٹ میں بھی 72.04فیصد کا اضافہ کیاگیا ہے۔ پچھلے سال کھیلوانڈیا بجٹ کو بنیادی ڈھانچے کے ترقی یا کوچنگ کیمپوں کے لیے ، کووڈ-19عالمی وبا کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جاسکا۔
نوجوانوں کے امور کے محکمہ کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے کہا‘‘ہمارا پروگرام آگے بڑھے گا اور اسے کھیلوں کے محکمے کے ساتھ بہتر تال میل کے تناظر میں نئی شکل میں پیش کیا جائے گا۔پروگراموں کو پیش کیا جانااور اس پر عمل درآمد کیا جانامزید متحرک ہوگا جس کے تحت ہم برادری کو فعال بناسکیں گے اور وہ رضاکاروں کے پلیٹ فارم میں شامل ہوسکیں، اس کے لیے ان کے اندر جذبہ پیدا کرسکیں گے۔وائی اے ایس وزیر کی رہنمائی میں ہم نے ایک کروڑ نوجوان رضاکاروں کا نشانہ مقرر کیا ہے۔اس کے لیے ہم بڑے پیمانے پر ایک مہم جلد ہی شروع کرنے والے ہیں۔’’
*************
ش ح۔ ا س۔ ج ا
U No. 1558
(Release ID: 1698070)
Visitor Counter : 181