قبائیلی امور کی وزارت

دلی ہاٹ میں ٹرائبز انڈیا آدی مہوتسو-سبھی کے لیے تحفوں کا ایک واحد مرکز


فیسٹول کا موضوع ہے ‘‘قبائلی دستکاری، ثقافت اور کامرس کے جذبے کا ایک جشن’’

Posted On: 03 FEB 2021 7:16PM by PIB Delhi

A picture containing indoor, doll, toyDescription automatically generated

A picture containing text, outdoor, person, peopleDescription automatically generated

A picture containing text, colorful, areaDescription automatically generated

A picture containing text, person, indoor, standingDescription automatically generated

 

 

ٹرائبز انڈیا آدی مہوتسو ، اپنے پہلے کے ایڈیشنس سے زیادہ بڑا اور روشن ہے اور تقریبا دوسو اسٹالس اور اس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار کاریگروں نیز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے فنکاروں کی وجہ سے یہ ایک چھوٹے بھارت کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹرائبز انڈیا ویب سائٹ کی طرح آدی مہوتسو تحفوں کا ایک ایسا واحد مرکز ہے جہاں مختلف لوگوں کی ضرورتیں پوری کی جاسکتی ہیں۔نامیاتی ہلدی، خشک آملہ، جنگلاتی شہد،کالی مرچ، راگی،ترپھلاجیسی قبائلی مصنوعات سے لے کر جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں موم دال، اڑد دال، سفید پھلیاں اور دلیہ تک نیز پینٹنگز جیسے فن پاروں تک چاہے وہ وارلی انداز ہو یا پٹ چترہو، چاہے وہ ڈوکرا انداز کی زیورات کی دستیابی ہو یا وانچوکے دانوں کے نیکلس ہوں ۔ چاہے وہ شمال مشرق کے کونیاک قبائل ہوں یا متحرک قسم کے کپڑے اور ریشم ہوں، چاہے وہ رنگ برنگی کٹ پتلیاں ہوں یا بچے کے کھلونے ہوں اور چاہے وہ ڈونگریاں شالیں ہوں یا بودوبنائی ہو۔چاہے وہ بسترکی لوہے کی دستکاری ہو یا بانس کی دستکاری ہو، چاہے وہ بیدکا فرنیچرہو،یہ سبھی اشیااس واحد مقام پر دستیاب ہیں۔

ضروریات اور بجٹ پرانحصار کرتے ہوئے ان مصنوعات کو تحفے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ مصنوعات عمدہ قسم کے آرگینک قابل تجدید اور دیرپا پیکنگ میٹریل میں دستیاب ہوتی ہیں جنہیں مشہور ڈیزائنر رینا ڈھکا نے ٹرائبز انڈیا کے لیے خاص طور پر تیار کیا ہے جو کسی بھی موقع کے لیے مثالی تحفہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

لوگ یہاں پر مدوا روٹی، لٹی چوکھا ،دھسکا،بنجارا بریانی، دال باٹی اور چورماجیسے ملک کے مختلف علاقوں کے کچھ الگ کھانوں کا بھی ذائقہ لے سکتی ہیں۔

آدی مہوتسو-قبائلی دستکاری، ثقافت اور کامرس کے جذبے کا ایک جشن ہے جو نئی دہلی کے آئی این اے علاقے میں واقع دلی ہاٹ میں 15 فروری 2020 تک صبح11 بجے سے رات 9بجے تک جاری ہے۔

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کو قبائلی فیسٹول آدی مہوتسو کا افتتاح کیا۔اس موقع پر جناب نائیڈو نے ایک ایسے ترقیاتی ماڈل کے لیے کہا جس سے قبائلیوں کی خصوصی شناخت کا تحفظ ہو۔نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا ‘‘ان کی ثقافت ان کی شناخت ہے’’۔انہوں نے کہا کہ اس ثقافت کو اپنی جگہ صحیح سلامت رہنا چاہیےاور اس کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کو اصل دھارے میں بھی لایا جانا چاہیے۔مختلف قسم کی قبائلی دستکاریوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے قبائلی لوگوں کے قدرتی صلاحیتوں کو کام میں لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کی مصنوعات کو مقبول بنایاجاسکے اور ان کی آمدنی کے وسائل میں بہتری لائی جاسکے۔

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا ‘‘اس سالانہ فیسٹول میں ملک کے روایتی آرٹ اور دستکاری نیز ثقافتی وراثت کی نمائش کی جاتی ہے اور اس کی وجہ سے قبائلی کاریگر بڑی مارکیٹ سے مربوط ہوجاتے ہیں۔ اس فیسٹول سے بھارت کے تنوع اور قبائل کے مالا مال ہونے پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔

آدی مہوتسوایک سالانہ فیسٹول ہے جس کی شروعات 2017 میں کی گئی تھی۔یہ فیسٹول لوگوں کو ملک کی مالامال اور متنوع دستکاری قبائلی برادریوں کی ثقافت سے واقف کراتا ہے۔البتہ عالمی وبا کی وجہ سے 2020 کا فیسٹول منعقد نہیں ہوسکا تھا۔

فیسٹول کا موضوع ہے ‘‘قبائلی دستکاری، ثقافت اور کامرس کے جذبے کا ایک جشن’’جو قبائلی زندگی کی بنیادی اقدار کی نمائندگی کرتا ہے۔

 

************

ش ح۔ ا س۔ ج ا

U No. 1560

 

 



(Release ID: 1698064) Visitor Counter : 117


Read this release in: Hindi , English , Manipuri