عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
کووڈ-19 وبا کے دوران پنشن یافتگان کو مدد فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
11 FEB 2021 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11،فروری، 2021: شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 عالمی وبا کے دوران پنشن یافتگان کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے تھے۔ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ غیر معمولی کووڈ 19وبائی مرض کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد سے پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ پنشن یافتگان کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے تاکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ فوائد کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے اور کووڈ 19 وبائی بیماری کے دوران انہیں صحت مند رکھا جاسکے اور آگاہی فراہم کی جاسکے۔ اس سلسلے میں اب تک اٹھائے گئے کچھ اہم اقدامات / معاون اقدامات درج ذیل ہیں:
- اس محکمہ کے ذریعہ پنشن یافتگان کے ساتھ ایک ویب پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہندوستان کے تقریبا 20 شہروں کو شامل کیا گیا تھا، جس میں ایمس کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر رندیپ گلیریا سے ٹیلی مشاورت کی گئی تھی، جس میں پنشن یافتگان کے خوف کو دور کرنے کے لئے کووڈ 19 کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا تھا۔
- پنشن یافتگان کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے یوگا پر ایک اور ویب پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 کے قریب ہندوستانی شہروں کا احاطہ کیا گیا، اسی دوران یوگا ٹرینر نے پنشن یافتگان کو لاک ڈاؤن کے دوران قوت مدافعت کو بڑھانے اور صحت مند رہنے کے لئے ایک لائیو ڈیمانسٹریش اور لیکچر دیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔
- پنشن یافتگان کی قوت مدافعت اور مجموعی صحت کو بڑھانے کے لئے ، اس محکمہ نے "کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران افکار کی طاقت اور مراقبہ" کے عنوان سے ایک انٹریکٹو سیشن کا اہتمام کیا تھا۔
- ایسے معاملات میں پنشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے، جہاں پی پی او (پنشن ادائیگی آرڈر) جاری کیا گیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سی پی اے او یا بینکوں کو نہیں بھیجا گیا، معاملہ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس (سی جی اے) کے پاس اٹھایا گیا تاکہ معمول کے حالات کی واپسی تک غیر معمولی کووڈ 19 وبا کے دوران بینکوں کے سی پی اے او اور سی پی پی سی کے ذریعے الیکٹرانک طریقوں کا استعمال کرنے کے لئے ضروری ہدایت جاری کی جاسکے۔
- کووڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے دوران پنشنری فوائد کی فوری طور پر عارضی منظوری کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ایس (پنشن) قوانین 1972 کے ضابطہ 64 میں نرمی کی گئی تھی، جہاں کوئی ملازم اپنے واجبات کو حتمی شکل دینے سے قبل ریٹائر ہونے کا امکان رکھتا ہے یا پنشن دعویٰ فارم جمع کرانے سے قاصر ہے۔
- مرکزی حکومت کے سول پنشن یافتگان کے "آسانی سے زندگی بسر کرنے" کو بڑھانے کے لئے ای پی پی او (الیکٹرانک پنشن ادائیگی آرڈر) کو ڈیگی لاکر کے ساتھ ضم کرنے کے لئے ایک التزام کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے ڈیجی لاکر میں پی پی او کا مستقل ریکارڈ پیدا ہوگا اور پنشن یافتہ شخص اپنے پی پی او کی فوری کاپی / پرنٹ آؤٹ حاصل کرسکتا ہے۔
- جاری کووڈ 19 وبا کے دوران بزرگ آبادی کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی وقت کی حد میں نرمی کردی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کے تمام پنشنرز یکم نومبر 2020 سے 28 فروری 2021 تک لائف سرٹیفکیٹ جمع کراسکتے ہیں۔ تاہم 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے پنشنرز یکم اکتوبر 2020 سے 28 فروری 2021 تک لائف سرٹیفکیٹ جمع کراسکتے ہیں۔
- اس محکمہ نے انڈیا پوسٹ ادائیگی بینک (آئی پی پی بی) میں شمولیت اختیار کی اور پنشنرز کو ڈیجیٹل طور پر لائف سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لئے اپنے پوسٹ مین اور گرامین ڈیک سیوک کے بڑے نیٹ ورک کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں ملک بھر میں پنشنرز کی ایک بہت بڑی تعداد معمولی رقم ادا کر کے ، بینک برانچ کا دورہ کرنے یا بینک برانچ کے باہر قطار میں کھڑے ہوئے بغیر ، ڈاک مین / گرامین ڈیکسیوک کے ذریعہ دہلیز سروس حاصل کرسکے گی۔
- یہ محکمہ 12 سرکاری سیکٹر کے بینکوں پر مشتمل اتحاد کی تشکیل میں بھی مددگار ہے جو بینکنگ اصلاحات کے تحت ملک کے 100 بڑے شہروں میں اپنے صارفین کے لئے آسانی کے ساتھ "گھر کے دروازے پر بینکنگ" کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پبلک سیکٹر بینکس (پی ایس بی) الائنس نے گھر کے دروازے پر بینکنگ کی چھتری تلے لائف سرٹیفکیٹ اکٹھا کرنے کے لئے خدمات متعارف کرایا ہے۔ اس محکمہ نے ہدایات بھی جاری کئے، جس کے تحت بینکوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ آر بی آئی کے رہنما خطوط کے تحت لائف سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے ویڈیو پر مبنی کسٹمر کی شناخت کے عمل کا سہارا لیں ، جو بائیو میٹرک کے قابل ڈیوائس کا سہارا لینے کی ضرورت سے بچ جائے گا۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:1520
(Release ID: 1697887)
Visitor Counter : 229