ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

سنکلپ-مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور ضلع مہارت کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کےلئے


ایم ایس ڈی ای نے نو آئی آئی ایم کے ساتھ ایم جی این ایف کو بطور تعلیمی شراکت دار لانچ کیا

ڈی ایس ڈی پی ایوارڈ کے  تشخیصی شراکت دار کے طورپرآئی ڈی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پور کوشامل کیا گیا

Posted On: 13 FEB 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،13فروری،  2021

مہارت کی ترقی اور کاروبار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ  پانڈےنے آج سنکلپ کے تحت  استراتجک شراکت داری کے ذریعہ ہنر کو تبدیلی کرنے کی  ایک تقریب کی صدارت کی اور مہاتما گاندھی قومی فیلوشپ (ایم جی این ایف) اور دیگر اقدامات کا آغاز کیا۔

سنکلپ (ہنروں کے حصول اور معاشیات کے فروغ کےلئے علم سے آگاہی) ضلعی ہنر انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹیوں(ڈی ایس سی) کو مضبوط بنانے کےلئے ورلڈ بینک کے قرض سے تعاون یافتہ ایک پروگرام ہے۔

دوسالہ تعلیمی پروگرام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ زمینی سطح پر عملی تجربے کے اندرونی جز کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ایم جی این ایف کے تحت آنے والے فیلو ز ڈی ایس سی سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ مجموعی مہارت ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں تعلیمی مہارت اور تشکیل دینے کے طریقہ کار کے ذریعہ ضلعی سطح پر تکنیکی قابلیت حاصل کریں گے  اور ڈسٹرکٹ  اسکل ڈولپمنٹ پلانس(ڈی ایس ڈی پی) پر ترقی کی منصوبہ بندی کے انتظام میں ان کی مدد کریں گے۔

پہلے پائلٹ (ایم جی این ایف)میں ایم جی این ایف کے کامیاب آغاز کے ساتھ ،جس میں 69 فیلوز 69ضلعوں میں کام کررہے ہیں،وزارت ایم جی این ایف کو ملک کے باقی ضلعوں میں بھی توسیع دے رہی ہے۔ایم جی این ایف میں تعلیمی فضیلت اور ساکھ کے معیار کو برقرار رکھنے کےلئے ،وزارت صرف آئی آئی ایم کے ساتھ تعلیمی شراکت کی کوشش کررہی ہے اور ایم جی این ایف کو قومی سطح پر لانچ کرنے کےلئے نو آئی آئی ایم کے ساتھ شراکت کی خواہاں ہےجس میں آئی آئی ایم بینگلور،آئی آئی ایم احمدا ٓباد،آئی آئی ایم لکھنؤ،آئی آئی ایم کوزیکوڈ،آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم ،آئی آئی ایم اودے پور،آئی آئی ایم ناگپور،آئی آئی ایم رانچی اور آئی آئی ایم جموں  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ،ایم ایس ڈی ای نے کیرالہ انسٹی ٹیوٹ آف لوکل ایڈمنسٹریشن (کے آئی ایل اے)کے ساتھ شراکت کی ہے تاکہ کیرالہ ،تمل ناڈو ،پڈوچیری اور لکشدویپ ریاستوں کے ضلعی  عہدے داروں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاسکے۔

ٹرینر ماحولیاتی نظام کو مزید تقویت دینے کےلئے ،سنکلپ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)موڈ میں ٹرینرس کی ٹریننگ کو حمایت دینے کےلئے صنعتوں اور تکنیکی  اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے ماحولیاتی نظام کے مابین ایک باہمی تعاون کی کوشش کررہا ہے۔

ان اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا،’’ہنرمند ہندوستان کے گزشتہ چھ برسوں نے پورے ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کےلئے صلاحیتوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی حمایت پیدا کرنے پر بڑی توجہ مرکوز کی ہے۔ہماری شراکت داری آگے بڑھنے پر مہارت کی تربیت کے مجموعی معیار کو مستحکم کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔ہماری سنکلپ اسکیم کے تحت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 اور آج کے آئی آئی ایم ،آئی آئی ٹی،جی آئی زیڈ-آئی جی وی آئی ٹی،کے آئ ایل اے،کے ساتھ حالیہ شراکت داری کے ساتھ ہم  مل کر مہارت کی ڈمانڈ کو یقین بناتے ہوئے ضلعوں کو بااختیار بنائیں گے۔مجھے یقین ہے کہ ان پروگراموں سے ہماری وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھربھارت کی تعمیر کے نظریے پر تبدیلی اور اثر لانے کی ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔‘‘

سنکلپ کے تحت مختلف پروگراموں کے اجرا کے موقع پر  ،کاروبار اورمہارت کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب پروین کمار نے کہا ’’آج شروع کئے گئے تمام پروگراموں میں ضلعی ہنروں کی کمیٹیوں کی حمایت کےلئے زمینی سطح پر وسائل کی فراہمی کے معیار اور استحکام پر ہماری توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ان  کی مہارت کی ترقی اور تربیت تک رسائی کے ساتھ وابستہ آئی آئی اور آئی آئی ایم معروف تعلیمی و تکنیکی  اور ریاستی محکموں جیسے مختلف پروگراموں سے تربیت کے معیار کو بہتر بنانے ،تربیت دہندگان کی قابلیت کو مضبوط بنانے اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 3.0 کے تحت مختلف اسکلنگ پروگراموں میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت میں بھی مدد ملے گی۔

ایم ایس ڈی ای  نے سنکلپ کے تحت  2018 میں ’ایوارڈس فار ایکسیلینس ان ڈسٹرکٹ اسکل ڈولپمنٹ پلاننگ (ڈی ایس ڈی پی ایوارڈس)‘ کا آغاز کیا ہے۔ہنر کی ترقی کے اقدامات میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ،ایم ایس ڈی اے ان ایوارڈس کے ذریعہ اضلاع کی کوششوں اور عزم کو تسلیم کرتا ہے۔ڈی ایس ڈی پی ایوارڈس کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری ہےاور اس سال حصہ لینے والے اضلاع کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے دو گنی ہوگئی ہے جس کے ساتھ ملک بھر سے 460ڈی ایس ڈی پی موصول ہوئے ہیں۔اس سال آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کھڑگ پوردونوں ایوارڈس کے لئے تشخیصی شراکت دار کی حیثیت سے شامل ہیں۔

اس پروگرام میں مینجمنٹ اینڈ آنٹرپرینیورشپ اینڈ پروفیشنل اسکل کونسل (ایم ای پی ایس سی) کے ساتھ شراکت میں اس منصوبے کے نفاذ کی ایجنسی کی حیثیت سے  ، کام کی جگہ پر صنفی حساسیت اورجنسی استحصال  کی روک تھام پر مہارت کی تربیت کا آغاز بھی دیکھنے میں آیا۔ چھ ماہ تک جاری رہنے والے اس پروجیکٹ کو راجستھان ،ہریانہ اور پنجاب ،تین ریاستوں کے 15اضلاع میں نافذ کیا جائے گا تاکہ 1800ٹرینی اور 240تربیتی پیشہ ور افراد کی تربیت کی جاسکے۔

 

 

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1508

 



(Release ID: 1697877) Visitor Counter : 205