قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ، قبائلی اُمور کی وزارت اور وزارت خارجہ کے ذریعے دلّی ہاٹ میں ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں سفارتکاروں کے دن کا اہتمام

Posted On: 13 FEB 2021 10:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی:13،فروری، 2021:وزیراعظم کے لوکل کیلئے ووکل اور آتم نربھر بھارت کے وِژن کے سمت میں نیز بین الاقوامی طبقے کو ہندوستان کی مالامال قبائلی وراثت سے متعارف کرانے کیلئے حکومت ہند کی اُمور خارجہ کی وزارت کی شراکت داری میں کل ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں ٹرائبس انڈیا کنکلیوکا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارت میں 30 سے زیادہ غیرملکی سفارتخانوں کے 120 سے زیادہ سفارتکار موجود رہے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران نے بھی آدی مہوتسو کی سیر کی۔ اس پروگرام میں پہنچے معززین میں تائپے، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، میانمار،  ملیشیا، بولویا، زامبیا، فن لینڈ ، پولینڈ، برازیل، مصر، کوسٹا ریکار، کمبوڈیا، کینیا، مالٹا، فلپائن، لاؤس، تیونیشیا، کروشیا، ٹوگو، افغانستان، امریکہ، گھانا، ترکی،ازبیکستان، برطانیہ، ایران، فرانس جیسے ملکوں کے سفارتکار شامل تھے۔ یو این ایچ سی آر اور یو این ڈی پی جیسے بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔

معزز شخصیتوں نے ملک بھر کے قبائلی دستکاروں کے اسٹالوں کا دورہ کیا اور منفرد دستکاری اور روایتوں کو جاننے کے تئیں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام میں 200 اسٹال میں روایتی بنکر مصنوعات سے لیکر زیورات اور مصوری کے سامان اور کھلونے کی نمائش کی گئی ہے۔ یہاں مدعو معززین کو قبائلی آرٹ اور دستکاری کی جھلک دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ  فنکاروں اور کاریگروں کےذریعے لانگپی مٹی کے برتن بنانے، لاک کی چوڑیاں تیار کرنے اور گونڈ پینٹنگس کا براہ راست مظاہرہ بھی کیا گیا۔ قبائلی فنکاروں نے پروگرام میں کٹھ پتلی کا کھیل بھی پیش کیا۔

ٹرائیفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشنا نے معزز شخصیات کے سامنے مختصر جانکاری دیتے ہوئے کہا یہاں ایک مقام پر منی ٹرائبل بھارت موجود ہے جہاں آپ بہترین قبائلی دستکاری اور سامان خرید سکتے ہیں۔ ساتھ ہی قبائلی کھانوں اور ثقافت کو اپنے اعلیٰ ترین روپ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ٹرائیفیڈ ان قبائلی فنکاروں اور جنگلات پر منحصر لوگوں کو اصل دھارا میں لانے اور وسیع بازار تک رسائی دستیاب کرانے کی سمت میں کام کررہا ہے۔ سال  کے دوران اس طرح کے 500 پروگرام  منعقد کیے جاتے ہیں جن میں سے کچھ چھوٹے پیمانے پر ہوتے ہیں۔

مدعو معزز شخصیات کو قبائلی کاریگروں اور جنگلات پر منحصرلوگوں کے سلسلے میں تفصیل سے جانکاری دی گئی اور قبائلی آرٹ روایتوں اور قبائلیوں کو بااختیار بنانےاور اصل دھارا میں شامل کرنے کی ٹرائیفیڈ کی پہل کے سلسلے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ اس سیشن کے بعد دوپہر کے ظہرانے میں معززین کیلئے کچھ بیحد لذیذ آدیواسی کھانے پڑوسے گئے۔ جیسے کہ جموں  و کشمیر کا مٹن سیخ کباب، اڈیشہ کا فش پکوڑہ، جموں وکشمیر کا چمن پنیر، راجستھان کے بیسن کی گٹے کی سبزی، تلنگانہ کا مٹن اور چکن بنجارہ بریانی، مدھیہ پردیش کی باجرا اور مکّے کی روٹی، جھارکھنڈ کا مہوا لڈو، گجرات کا مونگ کا حلوہ۔

ملک بھر سے 200 اسٹال اور 1000 ماہر کاریگروں کی موجودگی میں پچھلے پروگراموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور شاندار اس بار کا آدی مہوتسو منی بھارت کا روپ ہے اور جہاں ہر قسم کے ضرورت کا سامان دستیاب ہے۔ قدرتی اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والے قبائلی پروڈکٹس جیسے کہ سوکھا آنولہ، شہد، کالی مرچ، دلیہ، مرچ، راگی، تریپھلا، مونگ دال، ارد دال، وہائٹ بینس وغیرہ دالوں کے مرکب سے لیکر دستکاری سامان  جیسے کہ ورلی یا پات چتر طرز کی پینٹنگ بھی یہاں موجود ہیں، اس کے علاوہ ڈوکرا طرز سے لیکر وانچو اور شمال مشرق کے کونیک قبائلیوں کی منکوں کی مالا کی دستکاری سے تیار زیورات کے علاوہ پُرکشش بنے ہوئے کپڑے اور ایری اور چندیری ریشم کے  ملبوسات، رنگ برنگی کٹھ پتلیاں اور بچوں کے کھلونے، روایتی بُنائی سے تیار کردہ سامان جیسے کہ ڈونگریا شال اور بوڈو بنکروں کے سامان ٹوڈا کڑھائی اور کوٹا ڈوریا دوپٹہ، بستر کی لوہے کی دستکاری اور لونگپی کے پتھر کے سامان، جیسے قریب 1500 مختلف اشیاء یہاں لوگوں کو خریدنے کیلئے متعدد متبادل دستیاب کراتی ہیں بالخصوص تحفے، تحائف کیلئے۔

ایک الگ سے جی آئی مصنوعات کا اسٹال بھی ہے جہاں مشہور چیزیں جیسے کہ راجستھان کی بلو پوٹری، کوٹا مدھیہ پردیش کے چندیری اور مہیشوری ریشم،باگھ پرنٹ، اڈیشہ کا پتاّچتر، کرناٹک کا بیدریویئر، اترپردیش کی بنارسی ریشمی ساڑی، مغربی بنگال  کی دارجلنگ چائے، ہماچل پردیش کا کالا زیرا، ترکے دار ناگاچیلی اور شمال مشرقی کی بڑی الائچی دستیاب ہے۔ لوکل کے لئے ووکل اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی جانب جھکاؤ کے ساتھ ہی جغرافیائی اشارے، جی آئی ٹیگنگ کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ٹرائیفیڈ قبائلی اُمور کی وزارت کے ذریعے قبائلی پروڈکٹس کو جی آئی ٹیگ کیلئے ترغیب دیکر ان کو برانڈ میں بدلنے کیلئے تحریک دی جارہی ہے جس سے قبائلی کاریگروں کو بااختیار بنایا جاسکے۔ ان اقدامات سے بیحد پرانی قبائلی وراثتوں اور طریقہ کار کو شناخت دلانےاور حوصلہ افزائی کرنے میں مدد ملے گی جوکہ شہر کاری  اور صنعت کاری کے سبب معدوم ہوجانے کے خطرے کا سامنا کررہی ہیں۔

ضرورت اور اپنے بجٹ کے مطابق ان پروڈکٹس کے گفٹ ہیمپر بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ مشہور ڈیزائنر محترمہ رینا ڈھاکا کے ذریعے خاص طور سے ٹرائبس انڈیا کیلئے پیکیجنگ کو ڈیزائن کیا گیا ہےجو کہ حیاتیاتی اور ری سائیکل کرنے کے قابل ہے، کسی بھی موقع پر مثالی تحائف کیلئے یہ ایک مثالی مقام ہے۔

قبائلی دستکاری ثقافت اور بازار کا اُتسو آدی مہوتسو دلّی ہاٹ نئی دہلی میں 15 فروری 2021 تک صبح گیارہ بجے سے رات 9 بجے تک چل رہا ہے۔ آدی مہوتسو میں جائیں اور ‘‘لوکل کیلئے ووکل’’ مہم کو آگے بڑھائیں۔ # بائی ٹرائبل

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1519


(Release ID: 1697874) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Manipuri