وزارت دفاع
سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے ڈائریکٹر جنرل نے جوشی مٹھ کا دورہ کیا تاکہ جی ایل او ایف کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے
Posted On:
13 FEB 2021 7:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/فروری 2021 ۔ سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے آج اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں مورخہ 7 فروری 2021 کو گلیشیر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے سبب ہوئے نقصان کے بعد بی آر او کے ذریعے چلائے جارہے بچاؤ، راحت رسانی اور باز آبادکاری کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے جوشی مٹھ علاقہ کا دورہ کیا۔ جی ایل او ایف کے بعد برف کے تودے کھسکنے اور زبردست سیلاب آنے کے سبب ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن بہہ گئے اور متعدد مزدور پھنس گئے۔ رشی گنگا ندی میں ہوئے جی ایل او ایف کے رینی گاؤں کے قریب جوشی مٹھ - ملاری روڈ رپ بی آر آو کا 90 میٹر طویل آر سی سی پل بھی بہہ گیا۔ یہ پل نیتی سرحد تک پہنچنے کے لئے واحد لنک تھا۔
بی آر او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بی آر او اپنے مثالی جملے ’’شرمین سروم سادھیم‘‘ پر کھرا اترتے ہوئے 100 سے زیادہ گاڑیوں / ساز و سامان اور پلانٹس کو شامل کرکے بچاؤ اور بازآبادکاری کے کام کے لئے جلد کارروائی کی، جس میں ہائیڈرولک ایکسکیویٹرس، ڈوزرس، جے سی بی، وہیل لوڈرس وغیرہ جیسے تقریباً 15 بھاری ارتھ موونگ ساز و سامان شامل ہیں۔ بی آر او نے بھارتی فضائیہ کی مدد سے اہم ساز و سامان کو بھی اپنی مہم میں شامل کیا ہے۔ پروجیکٹ شیوالک کے تحت 21 بی آر ٹی ایف کی تقریباً 20 ٹیموں کو بچاؤ اور بازآبادکاری کے مقاصد کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ ابتدائی معائنہ کے بعد بی آر او نے سبھی ضروری محاذوں پر کنیکٹیوٹی کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کام شروع کیا ہے۔ دور دراز کے کناروں پر کھڑی چٹانوں اور دوسری طرف 25 سے 30 میٹر بلند ملبے / کیچڑ کے سبب یہ جگہ بہت ہی چیلنج تھی۔ حالانکہ بی آر او نے ان چیلنجوں پر عبور حاصل کرلیا ہے اور دور دراز کے کناروں پر ابٹمنٹ (پایہ، ستون) تعمیر کرنے کے لئے ڈھانچہ بنانے کا کام پورا ہوگیا ہے اور قریبی کنارے پر کام جنگی سطح پر چل رہا ہے۔ بیلی پل کمپونینٹس کو مختلف جگہوں سے منگایا جارہا ہے۔
بی آر او کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹیم شیوالک کے ذریعے کی جارہی سخت محنت اور سنجیدہ کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بی آر او انتہائی نوعیت کے موسمی حالات میں چوبیسوں گھنٹے کام کررہا ہے، تاکہ 200 فٹ کا بیلی پل شروع کرکے جلد سے جلد کنیکٹیوٹی دوبارہ بحال کی جاسکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ بی آر او کا بنیادی کام یہ یقینی بنانا ہے کہ مواصلاتی لائنیں جلد بحال ہوں، تاہم بی آر او لاپتہ لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاش اور بچاؤ کی مہمات میں بھی اہم رول ادا کررہا ہے۔ اس سلسلے میں بی آر او نے چار بھاری بھرکم مشینیں تعینات کی ہیں اور رینی پاور ہاؤس کی جگہ سے اب تک لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ بی آر او ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ انھوں نے اپنے کام کو پورا کرنے میں بی آر او کو مدد دینے کے لئے ریاستی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1523
(Release ID: 1697858)
Visitor Counter : 182