اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت کے زیر اہتمام 20 فروری 2021 کو نئی دہلی میں ’’مشاعرہ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا
’’مشاعرہ‘‘ کا موضوع ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ ہوگا
’’مشاعرہ‘‘ اور ’’کوی سمیلن‘‘ ہمارے ملک کی ایک خوش حال ثقافتی وراثت ہے جو ’’کثرت میں وحدت‘‘ کے تانے بانے کو مضبوط بناتی ہے: مختار عباس نقوی
Posted On:
13 FEB 2021 8:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/فروری2021 ۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت، 20 فروری 2021 کو نئی دہلی میں ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے موضوع پر ایک ’’مشاعرہ‘‘کا انعقاد کرے گی، جس میں ملک کے معروف شعراء اپنے اشعار پیش کریں گے۔
جناب وسیم بریلوی، محترمہ شبینہ ادیب، جناب منظر بھوپالی، جناب پاپولر میرٹھی، محترمہ صبا بلرام پوری، محترمہ نسیم نکہت، محترمہ ممتاز نسیم، کرنل وی پی سنگھ، جناب آلوک شریواستو، سردار سریندر سنگھ شجر، جناب خورشید حیدر، جناب عقیل نعمانی، ڈاکٹر نیر جلال پوری، جناب سکندر حیات گڑبڑ جیسے معروف شعراء اور شاعرات ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقدہ ہونے والے اس ’’مشاعرہ‘‘ میں سامعین کو مسحور کریں گے۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ’’مشاعرہ‘‘ کا انعقاد 20 فروری 2021 کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک کیا جائے گا۔ معروف شعراء اپنی شاعری ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ اور ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے مخصوص موضوعات پر پیش کریں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’مشاعرہ‘‘ اور ’’کوی سمیلن‘‘ ہمارے ملک کی ایک خوش حال ثقافتی وراثت ہے جو ’’کثرت میں وحدت‘‘ کے تانے بانے کو مضبوط بناتی ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’مشاعرہ‘‘ جیسے پروگرام امن کا پیغام پھیلائیں گے اور سماج میں سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو قوت بخشیں گے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ایسے پروگرام ایک طرف جہاں سماجی و ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیتے ہیں وہیں دوسری طرف ایسے پروگرام نوجوان نسل کو ملک کے فن و ثقافت اور شائستگی اور آداب و اخلاق کی روایت سے واقف کراتے ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1527
(Release ID: 1697817)
Visitor Counter : 233