زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

فصلوں کے نقصان کو کم کرنے کے اقدامات

Posted On: 13 FEB 2021 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13  فروری 2021،          زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے  راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے  جیسے اور جب ضرورت ہوئی  قدرتی آفات  کیڑوں کے حملے، سرد لہر  / کہرے،  بیماریوں وغیرہ  کی وجہ سے  فصلوں کو ہونے والے نقصان کا  مخصوص ریاستوں/ مقامات پر  بڑے پیمانے پر  جائزہ لیا ہے۔

حکومت نے   مدھیہ پردیش میں  کیڑے کے حملے  اور  راجستھان میں خشک سالی  (خریف)  کے نتیجے میں ہونے والے فصل کے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے  21۔2020 میں  بین وزارتی  مرکزی  ٹیمیں تشکیل کی ہیں۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران ہونے والے نقصانات کی تفصیل درج ذیل ہے۔

  • سال 21۔2020 میں ٹڈی کے حملے کی وجہ سے ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش  اور اتراکھنڈ میں بالترتیب 6520 ہیکٹیئر ، 4400 سے ہیکیٹئر،  806 ہیکٹیئر، 488 ہیکٹیئر اور 267 ہیکٹیئر کی فصل کے نقصان کی اطلاع ملی ہے۔
  • سال 20۔2019 کے دوران  ٹڈی کے حملے سے  راجستھان کے 8 اضلاع میں 179584 ہیکٹیئر فصل کو نقصان ہوا جبکہ گجرات کے دو اضلاع میں  19313 ہیکٹیئر کی فصل کا نقصان ہوا۔ راجستھان میں ٹڈی کے حملے سے  بیکانیر، ہنومان گڑھ اور شری گنگا نگر میں  بالترتیب 2235140 اور 1027 ہیکٹیئر علاقے میں فصل کو نقصان پہنچا۔

فصلوں کو ہونے والے نقصان سے نمٹنے اور اس کی شدت کو کم کرنے کے لئے  حکومت نے  چند اہم اسکیمیں نافذ کی ہیں، جن میں  قدرتی آفات  سے ہونے والے فصل کے نقصان سے کسانوں کو بچانے کے لئے  پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کا نفاذ ، خراب موسم سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچانے کے لئے  بیمہ فراہم کرانے کے واسطے  ری  اسٹرکچرڈ  ویدر بیسڈ کروپ انشورنس اسکیم ،جس میں کم سے کم ممکنہ مدت کے اندر  دعووں کے نمٹان کا فائدہ بھی ہے اور  تین لاکھ روپے تک کا  قلیل مدتی فصل  قرض حاصل کرنے کے لئے  ایک سال تک  کسانوں کے لئے  سود کی امدادی اسکیم شامل ہے۔

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور ری اسٹرکچرڈ ویدر بیسڈ  کروپ  انشورنس اسکیم کے تحت  جاری کئے فنڈز کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

 

پلان / سال

خرچ (روپے کروڑوں میں)

2018-19

11945.38

2019-20

12638.32

2020-21*

9799.86

 

*31 دسمبر 2020 تک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(13-02-2021)

U- 1505



(Release ID: 1697803) Visitor Counter : 251