محنت اور روزگار کی وزارت

چائلڈ لیبر انسٹی ٹیوٹ

Posted On: 10 FEB 2021 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10،فروری، 2021:محنت اورروزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش گنگوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ملک میں بچہ مزدور کی بازآبادکاری کیلئے قومی بچہ مزدور پروجیکٹ (این سی ایل پی) نافذ کررہی ہے۔ کام کرنے والے بچوں کی شناخت کیلئے سروے، این سی ایل پی اسکیم کے آغاز اور نفاذ کیلئے  فوری نقطہ آغاز ہے۔ ضلع مجسٹریٹ/ کلکٹر کی سربراہی میں این سی ایل پی پروجیکٹ سوسائٹیز کو آخری سروے کے بعد سے تین سال کے اندر سروے کرانا ہوگا جس کے لئے حکومت ہند کے ذریعے فی ضلع فی سروے 4 لاکھ  روپئے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ مزدوری سے بازیاب واپس لیے گئے 9 سے 14 سال کے عمر کے بچوں کو این سی ایل پی خصوصی تربیتی مراکز (ایس ٹی سی) میں اندراج کرایا جاتا ہے جہاں باقاعدہ تعلیمی نظام میں شامل کرنے سے قبل انہیں برج ایجوکیشن ، پیشہ ورانہ تربیت، دوپہر کا کھانا، وظیفہ اور صحت اور حفظان صحت فراہم کیے جاتے ہیں۔ سال 2017 کے دوران محنت اور روزگار کی وزارت نے اسکیم میں کام کرنے والے رضاکاروں کو دیے جانے والے اعزازیے میں اضافہ کیا ہے۔ ان کے لئے این سی ایل پی کے مؤثر نفاذ کیلئے نیز ریاستی وسائل مراکز کی تشکیل کیلئے  ایک آن لائن پنسل پورٹل کا لازمی استعمال کو یقینی بنایا ہے۔

قومی بچہ مزدوری پروجیکٹ اسکیم کے تحت ضلع کلکٹر/ ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ضلع پروجیکٹ سوسائٹیوں کے ذریعے خصوصی تربیتی مراکز (ایس ٹی سی) چلائے جارہے ہیں۔ پنسل پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق اس وقت ملک میں 76 فعال ضلع پروجیکٹ سوسائٹیز ہیں اور خصوصی تربیتی مراکز کی کُل تعداد 2422 ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1465


(Release ID: 1697672) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Manipuri