ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنر مند کارکنوں کی تربیت سے متعلق جاپان کے ساتھ ایم او یو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2021 5:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند اور حکومت جاپان نے جنوری 2021 میں ”مخصوص ہنر مند کارکن“ سے متعلق نظام کے مناسب آپریشن کے لیے شراکت کے بنیادی فریم ورک پر ایک تعاون کی یادداشت (ایم او سی) پر دستخط کیے۔ اس ایم او سی کے تحت، جاپان میں ہنر مند ہندوستانی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے چودہ شعبوں یعنی نرسنگ دیکھ بھال؛ عمارت کی صفائی؛ مادی پروسیسنگ انڈسٹری؛ صنعتی مشینری کی تیاری کی صنعت؛ الیکٹرک اور الیکٹرانک معلومات سے متعلق صنعت؛ تعمیرات؛ جہاز سازی اور جہاز سے متعلقہ صنعت؛ آٹو موبائل کی بحالی؛ ہوا بازی؛لاجنگ؛ زراعت؛ ماہی گیری؛ خوراک اور مشروبات تیار کرنے کی صنعت اور خوراک سروس کی صنعت سے ہنر مند ہندوستانی کارکنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس سے قبل، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای)، حکومت ہند اور معیشت، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت جاپان نے نومبر، 2016 میں ”مینوفیکچرنگ مہارت کی منتقلی پروموشن پروگرام“ پر 10 سال کی مدت کے لیے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ آج تک، مینوفیکچرنگ مہارت منتقلی پروگرام کے تحت، ہندوستان میں مقیم جاپانی صنعت نے 13 جے آئی ایم (جاپان ہند انسٹی ٹیوٹ برائے مینوفیکچرنگ) اور 5 جے ای سی (جاپانی موقوفہ کورسز) شروع کیے ہیں۔
ایم ایسڈ ی ای اور جاپان کی وزارت انصاف، امور خارجہ کی وزارت، اور صحت، محنت و بہبود کی وزارت (حکومت جاپان) نے اکتوبر 2017 میں ایک ایم او سی پر دستخط کیے تھے، جس کے ذریعہ تکنیکی انٹرن تکنیکی پروگرام (ٹی آئی ٹی پی) کے تحت ہندوستان سے امیدواروں کو جاپان مدعو کیا گیا تھا۔ ایم او سی پر ہندوستان اور جاپان کے درمیان باہمی ہنر مندی کی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون کو نمایاں طور پر وسعت دینے کے مقصد سے دستخط کیے گئے تھے۔ اس کا مقصد ہندوستان سے جاپان میں تکنیکی انٹرن بھیجنا اور اسے اپنا کر ہندوستان کے ہنر مند ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنا، اور اس کے ذریعہ ہندوستانی صنعتوں کو جاپانی صنعتوں کے بہترین طرز عمل کو جذب کرنے کے قابل بنانا ہے۔ اب تک، ٹی آئی ٹی پی کے تحت، ہندوستان نے زراعت، تعمیرات، مینوفیکچرنگ، اور صحت نگہداشت جیسے مختلف شعبوں سے جاپان کو 220 امیدوار بھیجے ہیں۔
یہ معلومات ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت راج کمار سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
**************
م ن۔ف ش ع
(12-02-2021)
U: 1482
(ریلیز آئی ڈی: 1697661)
وزیٹر کاؤنٹر : 210