وزارت دفاع

وزارت دفاع کا بیان

Posted On: 12 FEB 2021 3:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12،فروری، 2021: وزارت دفاع نے پینگونگ تسو میں حال میں جاری افواج کی واپسی کے سلسلے میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کئے جارہے کچھ غلط اور گمراہ کن تبصرے کا نوٹس لیا ہے۔

سب سے پہلے وزارت دفاع اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں دیے گئے اپنے بیانات میں حقیقت پسندانہ صورتحال کے بارے میں واضح معلومات دیدی ہے۔

تاہم غلط ڈھنگ سے سمجھی گئی اطلاعات کچھ مثالوں کو دیکھتے ہوئے ان کی تردید کرنا اور ان کے بارے میں صورتحال کو واضح کرنا ضروری ہے جن کو میڈیا اور سوشل میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

ہندوستانی علاقہ فنگر 4 تک ہونے کا دعوی واضح طور پر غلط ہے۔ ہندوستان کا علاقہ ہندوستان کے نقشے کے ذریعہ دکھایا گیا ہے اور اس میں 1962 سے چین کے غیرقانونی قبضے میں حال میں 43،000 مربع کلومیٹر سے زیادہ کا علاقہ شامل ہے۔

یہاں تک کہ ہندوستانی خیال کے مطابق حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) فنگر 8 پر ہے، فنگر 4 پر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے چین کے ساتھ اپنی سمجھ سمیت فنگر 8 تک گشت کرنے کا حق مستقل طور پر برقرار رکھا ہے۔

پینگونگ تسو کے شمالی کنارے پر دونوں فریقوں کی مستقل چوکیاں پرانی اور اچھی طرح قائم ہے۔ ہندوستان کی جانب سے یہ فنگر 3 کے پاس  دھن سنگھ تھاپا پوسٹ اور چین کی طرف سے فنگر 8 کے مشرق میں ہے۔ حالیہ سمجھوتے میں دونوں فریقوں کے ذریعے آگے تعیناتی کے خاتمے اور ان مستقل چوکیوں پر لگاتار تعیناتی کا التزام ہے۔

ہندوستان نے اس سمجھوتے کے نتیجے میں کسی بھی علاقے کو نہیں کھویا ہے اس کے برعکس ہندوستان نے ایل اے سی کا احترام کو یقینی بنایا ہے نیز یکطرفہ حیثیت سے کی گئی کسی بھی تبدیلی کو روکا ہے۔

وزیر دفاع کے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ہاٹ اسپرنگس گوگرا اور ڈیپسانگ سمیت سبھی مسائل کا حل کیا جانا ہے، ان سبھی باقی معاملات کو پینگونگ تسو میں فوجی انقطاع مکمل ہونے کے 18 گھنٹے کے اندر اٹھایا جانا ہے۔

مشرقی لداخ کے علاقے میں ہمارے قومی مفاد اور علاقے کی مؤثر سیکورٹی اس لئے ہوئی ہے کیونکہ حکومت نے مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جو لوگ ہمارے فوجی جوانوں کی قربانی دیکر حاصل کی گئی کامیابیوں پر شک کا اظہار کرتے ہیں وہ واقعی ان کی بے عزتی کررہے ہیں۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1460



(Release ID: 1697646) Visitor Counter : 225