سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

وی سی ایف-ایس سی کے تحت امبیڈکر سوشل انوویشن اینڈ انکیوبیشن مشن

Posted On: 10 FEB 2021 7:14PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے درج فہرست ذات  طلبہ /ایس سی دیویانگ نوجوانوں میں کاروبار اور جدت کو فروغ دینے کےلئے درج فہرست ذات کےلئے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف-ایس سی) کے تحت امبیڈکر سوشل انوویشن اینڈ انکیوبیشن مشن ستمبر 30-2020 (اے ایس آئی آئی ایم ) کا آغاز کیا ہے۔

انکیوبیٹرس (ٹی بی آئی) کے ساتھ اندراج شدہ/رجسٹرڈ  درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملکیت والی کمپنیاں /کاروباروں کو تین سال کی مدت کے دوران 30لاکھ روپے یعنی 10 لاکھ روپے ہر سال سرمایہ حاصل کرنے کی اہل ہیں۔

30لاکھ روپے تک مجموعی طورپر 3 سال کی مدت کےلئے ہر سال 10 لاکھ روپے تک کی مالی اعانت کے اہل درخواست دہندگان کو ایکویٹی فنڈ کے طورپر فراہمی کی جائے گی۔

یہ معلومات وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  جناب رتن لاک کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا  میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:1458


(Release ID: 1697613) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi