سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹکنالوجی انفارمیشن ، فورکاسٹنگ اینڈ اسسمنٹ کونسل (ٹی آئی ایف اے سی) نے اپنا 34 واں یوم تاسیس منایا


ثقافتی تبدیلیوں ، ایجاد و اختراع کے رابطے کے ایکو سسٹم سے خود کفیلی کے امکانات وا ہوسکتے ہیں: پروفیسر آشوتوش شرما، سکریٹری ڈی ایس ٹی

نیتی آیوگ کے ممبر سائنس اور ٹی آئی ایف اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر وی کے سارسوت نے سائبر فزیکل سسٹمز کوانٹم کمپیوٹنگ گرین کیمسٹری اور پانی جیسی مستقبل کی ٹکنالوجی سے متعلق ترجیحات کی نشان دہی کی

ٹائیفیک کے دو نئے اقدامات کا آغاز کیا گیا؛ شکشم۔ ایم ایس ایم ای کی ضرورتوں کے مقابلے شرمکوں کی ہنر مندی کی میپنگ کے لئے ایک متحرک جاب پورٹل اور سمندری گھاس پھونس کی کمرشیل کھیتی کے لئے سی ویڈ مشن

ٹی آئی ایف اے سی کے ذریعہ دو رپورٹیں تیار کی گئیں ، لکڑی کے متبادل کے طور پر بھارتی بانس سے متعلق ٹکنو ایکنومک قابل عمل ہونے کی صورت اور بھارت کے شمال مشرقی خطے میں پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے مواقع بھی لانچ کی گئیں

Posted On: 10 FEB 2021 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10  فروری 2021،          سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کی ایک خود مختار تنظیم   ٹکنولوجی  انفارمیشن فورکاسٹنگ اینڈ اسسمنٹ کونسل (ٹائیفیک) آج یہاں اپنا 34 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ یوم تاسیس کا موضوع تھا : ’’آتم نربھر بھارت کے لئے ٹکنولوجی، اخترا اور معیشت‘‘۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E1DV.jpg

 

اس موقع پر معزز ین نے اس بات پر روشنی ڈالی کی  ثقافتی تبدیلیوں کے ساتھ ایجاد اور اختراع کے ایکو سسٹم کے رابطے  آتم نربھر بھارت  کے لئے  امکانات وا کرسکتے ہیں۔

سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما نے  بتایا کہ  کس طرح سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کی پالیسی  (ایس ٹی آئی سی ) اور  ٹائیفیک کی کوششیں ایجاد اور اختراع کے ایکوسسٹم  سے جڑنے کے لئے  ثقافتی تبدیلیاں لاسکتی ہیں اور  سائنس اور ٹکنولوجی کے ذریعہ ہر ایک شعبے میں خود کفیلی حاصل کرنے کے لئے  اعتماد پیدا کرسکتی ہیں۔

دس فروری 2021 کی تقریبات میں  پروفیسر شرما نے بتایا کہ  ’’ہماری پہل سے  پہلے ہی کئی اسٹارٹ اپس قائم ہوئے ہیں۔ لیکن  اگر ہم اپنا اسٹار ٹ اپ قائم کرنے کے لئے نوجوانوں میں اعتماد کوفروگ دے سکیں تو ان کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔ آتم نربھر بھارت کے لئے  ذہنیت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو  اپنے آپ سے باہر جاکر  معاشرے کی بھلائی کے لئے سوچنے کی ضرورت ہے‘‘۔

نیتی آیوگ کے ممبر سائنس اور  ٹائیفیک  کے چیئرمین ڈاکٹر وی کے سارسوت نے   سائبر فزیکل سسٹمز کوانٹم کمپیوٹنگ  گرین کیمسٹری اور پانی  جیسی مستقبل کی ٹکنالوجی سے متعلق ترجیحات کی نشان دہی کی۔ انہوں نے کہا کہ  ایسی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے جو  بھارت کو  خود کفیل اور آتم نربھر بھی بنائے اور  مستقبل  کو ذہن میں رکھ کر بھی تیار کی گئی ہو۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NKKQ.jpg

ٹائیفیک کے  دو نئے اقدامات کا آغاز گیا شکشم (شرمک شکتی منچ)۔  ایم ایس ایم ای کی ضرورتوں کے مقابلے  شرمکوں  کی  ہنر مندی  کی  میپنگ اور انہیں ایم ایس ایم ای سے براہ راست جوڑنے اور  10 لاکھ  بلو کالر جاب  کے لئے  تقرری کی سہولت فراہم کرانے کے لئے متحرک جاب پورٹل اور  سمندری  گھاس پھونس  کی کمرشیل کھیتی اور ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ویلیو ایڈیشن کے واسطے اس کی پروسیسنگ کے مقصد سے سی ویڈ مشن ۔

ٹائیفیک کے ذریعہ دو  رپورٹیں تیار کی گئیں، لکڑی کے متبادل کے طور پر   بھارتی بانس سے متعلق  ٹکنو ایکنومک  قابل عمل  ہونے کی صورت اور  بھارت کے  شمال مشرقی خطے میں  پھلوں اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے مواقع بھی لانچ کی گئیں۔ ان رپورٹوں کو ایک آزاد  ہیلتھ کیئر  کنلسٹینٹ  ڈاکٹر وجے  چوتھائی والے نے لانچ کیا۔

تقریبات میں  حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائسر پروفیسر کے وجے راگھون  کے ذریعہ  ری بوٹنگ،  ری انوینٹنگ اور  لچیلے پن کے لئے مستقبل کی راہ پر ٹیک ٹاک بھی شامل رہا۔

تقریبات میں  ٹائیفیک کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر  ڈاکٹر پردیپ سریواستو نے شرکت کی جبکہ کئی دیگر معززین  اس میں آن لائن شامل ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1468

                          


(Release ID: 1697553) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Tamil